سوال:بعض لوگوں کو جنوں کی شکایت ہوجاتی ہے، کیا کسی عالم دین سے جن نکلوائے جائیں تووہ اس کی فیس کا تقاضا کرسکتا ہے۔جن کن لوگوں سے نکلوائے جائیں؟جواب:حضرت ابن عباس ؓسے مروی مشہور حدیث میں ہے:''سب سے زیادہ حقدارشے جس پر تم اُجرت لو وہ کتاب اللہ ہے۔''اس حدیث پرامام ابو داؤد نے اپنی سنن میں کسب الاطبائکا عنوان قائم کیا ہے یعنی 'طبیبوں کی کمائی' اور ابن ماجہ نے أجرالرقی(دم کرنے والے کی اُجرت) کا عنوان قائم کرکے بھی اس کے جواز کی طرف اشارہ کیا ہے۔ یہ حدیث دم جھاڑا کی صورتوں پر محمول ہے۔یعنی اگرچہ سب دم مزید مطالعہ
پانی کی ٹینکی میں چھپکلیعیدگاہ کے لئے جگہ روک رکھنارکعت کا درمیانی سجدہ رہ جائے تو؟پانی کی ٹینکی میں چھپکلی مرجائے تو؟صف کے پیچھے اکیلے نماز پڑھناسجدئہ سہو کی مختلف صورتیںسوال: بارہا دفعہ مختلف مکاتب ِفکر کی مساجد میں نماز پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ ہر مسلک کے ائمہ کرام 'سجدئہ سہو' مختلف انداز سے اَدا فرماتے ہیں ۔ براہِ کرام'سجدئہ سہو' کس وقت اور کیونکر کیا جاتا ہے؟ اس میں کیا پڑھا جاتا اور سلام کس وقت پھیرتے ہیں ؟ (محمد صدیق طارق، راولپنڈی)جواب:سجدئہ سہو احادیث میں جس طرح وارد ہے، ویسے ہی کرنا چاہئے۔ مزید مطالعہ
مدینہ منورہ یونیورسٹی کی چند یادیںہمارے شیخ محترم رحمة اللہ علیہ کا شمار برصغیر پاک وہند کے اساطین العلم اور شیخ الشیوخ میں ہوتا ہے جن کی علمی،ادبی اور حدیثی خدمات تاریخ کا سنہرا باب ہے۔دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ان کے تلامذہ کا سلسلۂ ذہبی وسیع وعریض نظر آتا ہے جن کو احاطہ قلم میں لانا مشکل امر ہے۔یہ قبولیت ِعامہ کی ایک واضح اور بین دلیل ہے۔موصوف کے بارے میں نامور مؤرخ مولانا محمد اسحق بھٹی کا مضمون 'محدث' کے شمارئہ اپریل2007ء میں چھپا جو کافی و وافی معلوماتی ذخیرہ ہے۔ اثناے کلام میں رقم طراز ہی مزید مطالعہ
جمعہ کی فرض اور نفل رکعات کتنی ۔کتنی مسافت پر نماز قصرکی جائے؟حدیث لولاک کی فنی حیثیت ۔ کیا جلسہ استراحت ضروری ہے؟کیا جلسہ استراحت ضروری ہے؟سوال: گزارش ہے کہ ہمارے محلے کی مسجدکے امام جب نماز پڑھاتے ہیں تو جلسہ استراحت کرنا بہت ضروری سمجھتے ہیں جس سے تقریباً آدھے نمازی اُن کی آواز 'اللہ اکبر' سنے بغیر ہی اُن سے پہلے ہی کھڑے ہوجاتے ہیں جبکہ دوسرے لوگ امام صاحب کو دیکھتے رہتے ہیں تاکہ وہ اُن کے اُٹھنے کے بعد کھڑے ہوں جو کہ خشوع و خضوع کے خلاف محسوس ہوتا ہے چونکہ ہمارے ہاں احناف اور اہل حدیث سب قسم مزید مطالعہ
نبى كريم كى اولادسوال : قرآن وحديث كى روشنى ميں حضور نبى اكرم ﷺ كى اولاد كى تعداد بتائيں؟ بيٹياں كتنى اور بيٹے كتنے اور كس كس كے بطن سے ہيں- (محمد رمضان، گوجرانوالہ)جواب مدرسہ نصرة العلوم، گوجرانوالہ كاjجواب : آنحضرت ﷺ كى موٴنث اولاد چار لڑكياں تہيں: حضرت زينب، حضرت رقيہ، حضر ت اُمّ كلثوم اورحضرت فاطمہ الزہراء رضوان الله عليهن أجمعيناور تين يا چار يا پانچ بيٹے تهے:حضرت قاسم، حضرت عبداللہ، حضرت طيب، حضرت طاہر اور حضرت ابراہيم چار پہلے بيٹے حضرت خديجہ كے بطن سے تهے اور حضرت ابراہيم حضرت ماريہ مزید مطالعہ
عورت كے عورت سے تعلقات كيا حدكے زمرے ميں آتے ہيں؟ سوال: مجهے ايك اہم مسئلے ميں آپ كا فتوىٰ مطلوب ہے، كيونكہ يہ سوال آج كل بہت سى يونيورسٹى طالبات كى طرف سے ميرے سامنے تواتر كے ساتھ آرہا ہے كيونكہ يونيورسٹى ہاسٹلز ميں يہ بيمارى بكثرت موجود ہے : (1) مرد كے مرد كے ساتھ غلط تعلقات ہوں تو شريعت ميں اس كى سزا موجود ہے، كيا اس كو حد قرار ديا جاسكتا ہے ؟ (2) دو طالبات كے آپس ميں غلط قسم كے تعلقات ہوں تو اس كى سزا كيا ہوگى؟ يہ حد ہوسكتى ہے يا تعزير؟ تعزير ہو تو پهر بهى كس حد تك سزا كا امكان ہوسكتا ہے؟ (ا مزید مطالعہ
٭ کیا میت کے لئے نمازِ جنازہ سے فراغت کے فوراً بعد دعا کرنا جائز ہے؟٭ نکاح نامے پر دستخط کرکے زبان سے قبول نہ کرنے والے دولہا کانکاح٭سوال: کیا نکاح چوری چھپے ہوسکتاہے؟ ( محمد اسلم رانا ، مدیر المذاھب)جواب :چوری چھپے نکاح کرنا ناجائز ہے۔ حدیث میں ہے :''جو عورت ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کرے، اس کا نکاح باطل ہے''۔ مشکوٰۃ باب الولی فی النکاح اور دوسری روایات میں ہے کہ وہ عورتیں بدکارہیں جو گواہوں کے بغیر اپنا نکاح کرلیتی ہیں والأصح أنه موقوف علی ابن عباس(سنن ترمذی)حضرت عمرؓ کے پا س ایک نکاح کامعام مزید مطالعہ
اللہ تعالیٰ کے علاوہ دوسروں کے لئے 'مولیٰ' کے لفظ کا استعمال... سیاہ لباس پہننا غائبانہ نمازِ جنازہ ... مشترکہ کاروبار پر زکوٰة...نماز کے دوران نبی ﷺ پر درود سوال : اگر کوئی شخص اپنی بیٹی، ساس، سالی میں سے کسی ایک کو بغرضِ شہوت ہاتھ لگاتا ہے۔ جماع او رمباشرت تومقصودنہ ہو، محض لمس بالشہوة ہو تو کیا ایسے شخص کی اپنی بیوی اس پر حرام ہوجاتی ہے اور بطورِ میاں بیوی ان کا رشتہ ختم ہوجاتا ہے ؟(سید شہزاد عالم بخاری)جواب: راجح مسلک کے مطابق شہوت سے چھونے سے حرمت ِمصاہرت (سسرالی) ثابت نہیں ہوتی، حدیث میں ہ مزید مطالعہ
٭منٹ میں ۹ قرآن کا ثواب،جن نکالنے کی اُجرت، مجبور آدمی کی طلاق٭نمازِ تراویح باجماعت، طلاق وخلع کی عدت گزرنے کے بعد صلحسوال : ایک پمفلٹ بعنوان "صرف ۱۵ منٹ میں ۹/ قرآن پاک اور ایک ہزار آیات پڑھنے کا ثواب مل سکتا ہے" ارسالِ خدمت ہے جس میں کلامِ حکیم کی کچھ سورتیں اور آیات درج ہیں۔احادیث کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان کی مجوزہ تلاوت سے مذکورہ ثواب مل سکتا ہے۔ یہ طریقہ عام ہونے سے خدشہ ہے کہ اکثر لوگ سارے قرآن کریم کی تلاوت چھوڑ دیں گے۔ (محمداسلم رانا: المذاہب ، لاہور)جواب: مذکورہ دعویٰ بے بنیاد ہے۔ مزید مطالعہ
٭نمازِ جنازہ میں سورۂ فاتحہ کی قرا ء ت پر اعتراضات کا جائزہ٭سجدۂ قرآن اور نماز میں سجدئہ قرآنی کی دعا، مسئلہ وراثتماہنامہ 'محدث' اور ہفت روزہ 'الاعتصام' موٴرخہ ۱۵/ دسمبر ۲۰۰۰ء میں جنازہ کے بعد مروّجہ دعا کے سلسلہ میں حنفی، بریلوی فتویٰ کے تعاقب میں میرا ایک فتویٰ شائع ہوا۔ اس میں ضمناً جنازہ میں سورہٴ فاتحہ کی قرأت کامسئلہ بھی زیر بحث آیا۔ اس پر اسلام آباد سے محترم ابوبکر صدیق صاحب بایں الفاظ معترض ہیں:"بخاری میں اس سلسلہ کی کوئی مسند روایت کہاں ہے؟ اس بات کے ضعف کا آپ کو اندازہ تھا، اس لئے گول مزید مطالعہ
بابا فرید الدین مسعود کے دربار پر موجود' بہشتی دروازہ 'کی شرعی حیثیتکافر سے قرض لینا وتر کی قضاسگریٹ پینے ،اس کا کاروبار کرنے والے امام مسجد کے پیچھے نمازپڑھنے کا حکمسوال:پاکستان کے ایک شہر پاکپتن میں بابا فرید الدین مسعود کے دربار پر دو دروازے ہیں جن میں سے ایک دروازہ سارا سال کھلا رہتا ہے جب کہ دوسرا دروازہ ہر سال ۵/ محرم کو صرف پانچ دن کے لیے کھلتا ہے جس کے متعلق خواجہ نظام الدین اولیا کی طرف روایت منسوب کی جاتی ہے کہ جو اس دروازے سے گزرے گا وہ جنتی ہو گا۔ لہٰذا لو گ اسے 'جنتی دروازہ' کہتے ہی مزید مطالعہ
يہ احاديث صحيح ہيں يا ضعيف؟ سوال: درج ذيل احاديث كے بارے ميں مكمل تحقيق دركار ہے- جزاك اللہ خيرًا حدثنا موسىٰ بن اسماعيل ثنا أبان ثنا يحيىٰ عن أبي جعفر عن عطاء بن يسار عن أبي هريرة قال بينما رجل يصلي مسبلًا إزاره إذ قال له رسول الله ﷺ اذهب فتوضأ فذهب فتوضأ ثم جاء ثم قال اذهب فتوضأ فذهب فتوضا ثم جاء فقال له رجل: يا رسول الله! مالك أمرته أن يتوضأ قال إنه كان يصلي وهو مسبل إزاره وإن الله جل ذكره لايقبل صلوٰة رجل مسبل إزاره“ 1 امام نووى اپنى كتاب ’رياض الصالحين‘ باب 115، صفة طول القميص والكمّ مزید مطالعہ
٭حاملہ کی عدت ٭ عورتوں کا اپنے چہرہ سے فالتو بال اتارنا ٭کسی شے کو مشروط وقف کرنا٭ زیور پر کندہ لفظ ِجلالہ اور قرآنی آیات کو ڈھالنا ٭'السلام علیک اَیہا النبی' کہناسوال : کسی حاملہ عورت کو شوہر کی وفات کے چند دن بعد وضع حمل ہوجائے تو کیا اس کی عدت چار ماہ دس دن ہوگی یا وضع حمل تک؟ اگر عدت وضع حمل تک ہی ہو تو کیا نفاس کی حالت میں وہ دوسرا نکاح کرسکتی ہے ؟ (ڈاکٹر عبید الرحمن چوہدری مصطفی آباد لاہور )جواب: وہ عورت جو خاوند کی وفات کے وقت حاملہ ہو اور چند دن بعد اسے وضع حمل ہوجائے تو اس کی عدت وضع حم مزید مطالعہ
گذشتہ دنوں امريكہ ميں ايك مسلم خاتون نے جرأتِ رندانہ سے كام لے كر مردوں اور عورتوں كى ايك مخلوط جماعت كى امامت كيا كى كہ پورى دنيا ميں اس كى مخالفت اور حمايت كا بازار گرم ہوگيا- علمااور فقہا نے اس كے خلاف فتوے ديے اور اسے ناجائز عمل بتايا تو روشن خيال مسلم دانشوروں نے اس كى حمايت كى اور اسے ايك انقلابى اقدام قرار ديا-عورت كے ذريعے مخلوط جماعت كى امامت كے عدمِ جواز پر علما نے جو دلائل ديے ہيں ان ميں وہ احاديث بهى ہيں جن ميں مسجد ميں عورتوں كى صفوں كو سب سے آخر ميں اوربچوں كى صفوں كے بعد ركهنے كا مزید مطالعہ
محافل قراء ت میں اللہ اللہ کہنا ٭ آیات کا جواب دینا٭ نابالغ لڑکے کی امامتسوال: محافل قراء ت میں قاری صاحبان تلاوت کرتے ہیں تو سامعین حضرات اونچی آواز سے اللہ اللہ کہہ کر قاری صاحب کو داد دیتے ہیں۔ قرآن و سنت کی رو سے اس کی کیا حیثیت ہے اور کہاں تک گنجائش ہے؟جواب:قاری کی تلاوت کے دوران اللہ، اللہ کہہ کرداد دینے کا شریعت میں کوئی ثبوت نہیں بلکہ یہ عمل نص قرآنی ﴿وَإِذا قُرِ‌ئَ القُر‌ءانُ فَاستَمِعوا لَهُ وَأَنصِتوا لَعَلَّكُم تُر‌حَمونَ ٢٠٤﴾... سورة الاعراف "اور جب قرآن پڑھا جائے تو مزید مطالعہ
٭قبرستان كى مسجد٭قبركے باهر عذابِ قبر٭ غير الله كا وسيلہ پكڑنا٭خطبہ جمعہ ميں سورة ق ٓ ٭ جھوٹے كى امامتسوال:كيا اس مسجد ميں نماز پڑهنا اور اِمامت كرانا جائز ہے جس كى قبلہ والى ديوارقبرستان سے ملتى ہے- اسى طرح جنوب مشرق كى طرف مسجد سے ملحقہ ايك دربار ہے جس ميں شرك كيا جاتا ہے- اكثر حاضرين مسجد كا عقيدہ شركيہ ہے نيز مسجد كى قبلہ ديوار ميں دو كهڑكياں ہيں جن كو بوقت ِضرورت كهولا جاتاہے تو سامنے قبريں نظر آتى ہيں- (ناظم دفتر جامعہ اشاعت الاسلام ،عارف والا)جواب: 1۔ صحيح مسلم ميں حديث ہے كہ رسول اللہ ﷺن مزید مطالعہ
٭بلا اجازت لڑکی کا نکاح ٭روح کو ایصالِ ثواب اور میت پر پھول ڈالنا٭مقتدی کیلئے سورة فاتحہ کی قراء ت کا محل ٭زکوٰة، سونے کی قیمت ِخرید پر یا قیمت ِفروخت پرسوال : ایک والدنے اپنی جوان، بالغ لڑکی کا نکاح اس کی اجازت کے بغیر اپنے کسی رشتہ دار لڑکے سے کردیا ہے۔ نکاح سے پہلے وہ لڑکی برملا پکار پکار کرکہتی رہی ہے کہ میں اس لڑکے کے ساتھ شادی کرنے پر راضی نہیں ہوں اور اب نکاح کے بعد بھی وہ لڑکی ناراضگی اور خفگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے رشتہ دار مردوں اور عورتوں کے سامنے رونا شروع کردیتی ہے۔ ا س نکاح کا قرآ مزید مطالعہ
٭مسلسل حیض آنے والی عورت؟٭عورت کی اِمامت اور کہاں کھڑی ہو؟سوال: ایک عورت کوحیض کا خون تقریباً ایک سال سے جاری ہے اور ا س کو گذشتہ عادت بھی یاد نہیں۔ وہ مہینہ میں کتنے دن نماز چھوڑے؟ غسل کرے یا صرف وضو کرے؟ ایسے ہی وہ رمضان کے سارے روزے رکھے یا کچھ چھوڑے؟جس عورت کی عادت اور تمیز مفقود ہو، وہ نماز روزہ کس طرح ادا کرے؟جواب: ایامِ عادت کے اعتبار سے عورتوں کی متعدد اقسام ہیں:(1) مستحاضہ : ماہواری کی عادت والی، خون کی پہچان کرسکتی ہو یا نہ کرسکتی ہو۔ اس کو معروف عادت کی طرف لوٹایا جائے گا چنانچہ صحیح مزید مطالعہ
٭حضرت ایوب کی بیماری کی نوعیت ٭ آنکھیں بند کرکے نماز پڑھنا٭ گنا کی اُدھار اور موجودہ قیمت میں فرق ٭ والدین کی ناراضگی میں اولاد کا فرض٭سوال: حضرت ایوب علیہ السلام کی بیماری کی نوعیت کیا تھی؟ کیا یہ صحیح ہے کہ ان کے سارے جسم میں کیڑے پڑگئے تھے اور سارا جسم خراب ہوگیا تھا؟جواب:قرآن مجید کے بیان سے واضح ہے کہ حضرت ایوب علیہ السلام کسی شدید ترین بیماری میں مبتلا تھے لیکن یہ ذکر نہیں کہ وہ کون سی بیماری تھی۔بعض اہل علم نے کہا ہے کہ غالباً حضرت ایوب علیہ السلام کسی سخت جلدی مرض میں مبتلا تھے۔ بائبل ک مزید مطالعہ
٭نمازیوں کو سلام کہنا اور اس کا جواب ٭بعض احادیث اور الفاظ کی تحقیق٭ظہر اور عصر سے قبل ۴ رکعت سنتیں ایک سلام سے پڑھنا ٭سسرال میں قصر نماز پڑھنا٭ سوال : مسنون خطبہ میں الفاظ ونؤمن بہ ونتوکل علیہ صحیح سند سے ثابت ہیں؟لفظ أشهد صرف واحد کے صیغہ سے ہی ہے یا جمع سے بھی؟لفظ يُضْلِلْ کے ساتھ ضمیر 'ہ' کا اضافہ ثابت ہے؟جواب:مسنون خطبہ میں ونؤمن بہ ونتوکل علیہ کے اَلفاظ ثابت نہیں۔ یہ الفاظ 'تاریخ بغداد' میں حضرت جابر سے مروی روایت میں ہیں لیکن سند کے اعتبار سے سخت ضعیف ہیں۔اور لفظ أَشْهَدُ مفرد کے صیغہ سے مزید مطالعہ
٭حرمین کے علاوہ اعتکاف کا جواز ٭ مسئلہ رضاعت٭ لڑکی کا رضامندی کے بغیر نکاح٭سوال:کیا اعتکاف بیٹھنا صرف مسجد ِحرام اور مسجد ِنبوی کے ساتھ خاص ہے یا ہر مسجد میں بیٹھا جاسکتا ہے؟ بعض لوگ﴿وَأَنتُم عـٰكِفونَ فِى المَسـٰجِدِ...١٨٧ ﴾... سورة البقرة"سے مراد یہی دو مسجدیں لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ تثنیہ پر بھی جمع کا صیغہ بول دیا جاتا ہے۔جواب:اعتکاف مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے ساتھ مخصوص نہیں ، اس آیت میں جمع کا اطلاق دو پر کرنا بھی بلادلیل ہے بلکہ آیت ﴿وَأَنتُم عـٰكِفونَ فِى المَسـٰجِدِ...١٨٧ ﴾... سورة ا مزید مطالعہ
٭عید کا خطبہ ایک یا دو؟... خطبہ عید کے بعد اجتماعی دعا؟٭ فجر کی سنتوں کے بعد لیٹنے کا حکم؟... اذان او راقامت ؟٭سوال: جمعہ کے خطبہ کی طرح عید کا خطبہ سننا بھی ضروری ہے یا جو اُٹھ کر جانا چاہے، جاسکتا ہے؟جواب:عید کے خطبے کا سنناجمعہ کے خطبہ کی طرح ضروری نہیں بلکہ خطبہ نما زکے تابع ہے(یعنی چونکہ نماز عیدین سنت موٴکدہ ہے لہٰذا خطبہ سننا بھی واجب نہیں)۔(فتح الباری:۲/۴۴۶) بوقت ِضرورت اٹھ کر جانے کا جواز ہے۔٭ سوال:کیا عید کا ایک خطبہ ہی ہونا چاہئے یادو خطبے دینے کی گنجائش بھی ہے؟ جبکہ امام نسائی نے ایک مزید مطالعہ
٭ اُمرا کے لئے صدقہ وخیرات کے استعمال کا حکم٭ بلا قصد دی جانے والی طلاق کا حکم ٭ طہارت کے مسائل٭ سوال: کیا کھانے پینے کی چیز ایصالِ ثواب کے لئے تقسیم کرنااور متوسط طبقہ کے لوگوں کے لئے اس کا کھانا جائز ہے یا نہیں؟جواب: کسی بھی چیز کو میت کی طرف سے صدقہ وخیرات کیا جاسکتا ہے، عام صدقہ سے تو متوسط طبقہ کے لوگ کھاپی سکتے ہیں لیکن واجب صدقہ سے ان کا کھانا پینا درست نہیں مثلاً میت نے کوئی نذر مانی تھی یا اس کے ذمہ کوئی قرض یا کفارہ تھا۔٭ سوال: اَولیاء کرام کو ایصالِ ثواب کے لئے کچھ اللہ کی راہ میں دین مزید مطالعہ
مشت سے زيادہ ڈاڑهى ؟ سجدہ ميں پہلے ہاتھ ركهے جائيں يا گهٹنے؟نئى ركعت كے ليے اُٹهتے ہوئے ہاتهوں سے ٹيك لگانے كى كيفيت , مزارات وغيرہ ميں خيرات وغيرہ تقسيم كرناسوال: اگر اللہ تعالىٰ كے نام پرخيرات كى كوئى چيز پكائى جائے اور اس كو كسى مزار كے احاطے ميں يا باہر غرباميں تقسيم كيا جائے تو اس پر شريعت كيا كہتى ہے- آيا يہ فعل گناہ كبيرہ ہے يا صغيرہ ، شرك ہے يا ناجائز؟ باحوالہ فتوىٰ دركا رہے۔ (محمد فيصل ولد الطاف احمد)جواب: مذكورہ صورت وسيلہ شرك ہونے كى بنا پر ممنوع ہے- حضرت ثابت بن ضحاك سے مروى ہے كہ ا مزید مطالعہ
زكوٰة قمتي ِخريد كے اعتبار سے يا قمت فروخت كے اعتبار سے؟قسطوں پر خريد ، شيئرز كا كاروبار، وراثت اور ہبہ كے مسائلروٴيت ِہلال ميں جديد آلات اور اختلافِ مطالعسوال: گذشتہ عيد الفطر ميں ہمارے ہاں كچھ اختلاف پيدا ہواكيونكہ حكومت نے چاند ديكهنے كا اعلان تقريباً نو بجے كے قريب كيا اور تقريباً ڈيڑھ دو سو افراد نے پير كو عيد نماز ادا كى- ساتهيوں كے اطميیان كے لئے چند مسائل سے آگاہى مطلوب ہے :(1) جيسا كہ حضرت ابوہريرہ سے روايت ہے كہ رسول اللہﷺ نے فرمايا: "چاند ديكھ كر روزه ركهو اور اس كو ديكھ كر افطار كرو مزید مطالعہ
٭سوال: دوران حمل عورتیں مٹی کھاتی ہیں،ایسا کرنا حرام ہے یا مباح ؟عام مٹی اور گاچنی مٹی دونوں کا ایک ہی حکم ہے؟ نیز روزے کی حالت میں مٹی کھانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟جواب: امام شوکانی ؒ نے فتح القدیر میں آیت ﴿هُوَ الَّذى خَلَقَ لَكُم ما فِى الأَر‌ضِ جَميعًا...٢٩ ﴾... سورة البقرة" سے استدلال کیا ہے کہ مٹی کھانا حرام ہے۔ گاچنی چونکہ مٹی کی ایک قسم ہے لہٰذا وہ بھی حرام ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ مٹی انسانی صحت کے لئے شدید مضرہے ،اس لئے بھی اس کا کھانا غیر درست ہے۔ علامہ عجلونی ؒنے کشف الخفاء(ج مزید مطالعہ
٭سورۂ فاتحہ اورنماز کے مسائل٭ گھوڑا حلال ہے؟...اولاد کی باپ کے علاوہ کی طرف نسبت؟٭عورتوں کا بال کٹوانا؟...خواتین کے مسائل٭قریب تر کی موجودگی میں دور کے رشتہ دا رکی وراثتسوال: تکبیر تحریمہ کے بعد نبیﷺ سے کئی دعائیں ثابت ہیں۔ کیا بیک وقت دو یا تین دعائیں پڑھی جاسکتی ہیں یا صرف ایک وقت میں ایک دعا پڑھنی چاہئے؟جواب: افتتاحِ صلوٰۃ میں صرف کسی ایک دعا کو اختیار کیا جائے، متعدد اَدعیہ کو جمع کرنا ثابت نہیںسوال: بیت اللہ ، مسجد ِنبویؐ اور مسجد ِاقصیٰ میں نماز پڑھنے کا ثواب ایک لاکھ اور پچاس پچاس ہزار با مزید مطالعہ
مسئلہ:رمضان المبارک میں نمازِ تراویح کتنی رکعت سنت نبوی ہیں؟ اور بیس تراویح کی کیا حقیقت ہے؟ اور کیا حضرت عمرؓ بن خطاب یا کسی دیگر صحابی سے بیس رکعت کا ثبوت ملتا ہے؟ بعض لوگ حضرت عمرؓ کی طرف نسبت کہتے ہیں کہ انہوں نے بیس رکعت کا حکم دیا تھا یا ان کے زمانے میں پڑھی گئی ہیں۔ براہِ کرم وضاحت فرما کر مشکور فرمائیں۔ (محمد شعیب پاکپتن) الجواب بعون الملک العزیز الوہاب: نمازِ تراویح آٹھ رکعت سنت نبوی ہیں۔حدیث:(1) صحیحین میں حضرت ابو سلمہ بن عبد الرحمٰن سے مروی ہے۔« إِنَّه سَاَلَ عَائِشَةَ رَضِیَ اللہ مزید مطالعہ
٭ خاوند کی اجازت کے بغیر اپنے مال کا وقف٭مطلقہ عورت کابیٹے کو ولی بنا کر نکاح کرنا ٭ رکوع کے بعد والے قیام میں ہاتھ باندھنا٭وتر نماز کے بعد مزید نوافل پڑھنا ٭ دو سجدوں کے درمیان انگلی کو حرکت دینا ٭ نکاح کے بعد رخصتی سے قبل بیوی کی وراثت ٭ بیت الخلاء میں وضو کے وقت بسم اللہ پڑھنا٭غسل کے بعد بدن کو تو لئے سے پونچھنا ٭سوال :کیا عورت بلا اِجازت شوہر اپنے مال کو وقف کرسکتی ہے؟ نیز کیا مطلقہ اپنے بیٹے کو ولی بنا کر دوسری جگہ نکاح کرسکتی ہے؟ (محمد یونس :مدرّس جامعہ تقویہ الاسلام ، لاہور) مزید مطالعہ
سلطان المناظرین مولانا حافظ عبدالقادر روپڑؔی ؒنام ونسب اور خاندانآپ کا سلسلۂ نسب یوں ہے: عبدالقادر بن میاں رحیم بخش بن میاں روشن دین... دادا میاں روشن دین موضع کمیر پور، تحصیل اجنالہ، ضلع امرتسر رہتے تھے ۔ درحقیقت کمیر پور ان کا اصل وطن نہیں ان کے آبائواجداد ایمن آباد ضلع گوجرانوالہ کے باشندہ تھے... میاں روشن دین اکثر علما ء کی صحبت میں رہتے اس وجہ سے ان کو علم دین سیکھنے کا شوق پیدا ہوا اور یہ شوقِ جنون اس حد تک بڑھ گیا کہ سب کچھ فروخت کرکے، بیوی کوطلاق دے کر حافظ محمدلکھویؒ کی خدمت میں حاضر ہ مزید مطالعہ
عمرہ کا وجوب،اسقاط حمل،لڈوتاش کھیلنا؟٭قربانی کی کھال اور سرفروخت کرنے کا حکم ٭کیا عمرہ واجب ہے ؟حج کے ساتھ ہی عمرہ کرنے کا حکم٭جنین میں روح پڑنے سے قبل اسقاطِ حمل کا حکم ٭ ازراہِ تفریح لڈو، تاش اور شطرنج کھیلنے کا حکم اور ! 'عشر' کے مسائلسوال: ہمارے ہاں یہ ہوتا ہے کہ جو حصہ دار قربانی کے جانور کو پالتا ہے، وہ دوسرے حصہ داروں کے اتفاق سے جانور کا سر او رچمڑہ اپنے پاس رکھتا ہے، جس کی قیمت اس کے حصہ میں شامل کردی جاتی ہے۔او رباقی حصہ داروں کے حصص میں کمی کردی جاتی ہے۔ یا پھر کھال کسی کے ہاتھ فروخت مزید مطالعہ
٭گروی مکان سے استفادہ،قرآنی تعویذ،مسجد ڈھانا٭ سرخ یا ناسی کلر کا خضاب لگانا !گروی مکان سے استفادہ؟٭قرآن پڑھ کردَم کرنا اور دم کی شرائط !قرآنی تعویذ کی شرعی حیثیت٭مدرسہ کی عمارت میں جمعہ و عیدین پڑھنے کا حکم !مسجد ڈھا کر دوسری جگہتعمیر کرنا٭غصب شدہ زمین میں نماز او ربے وضو امام کے پیچھے نماز؟سوال:میرا تعلق ازبکستان سے ہے۔ افغانستان کے راستے پاکستان آتے ہوئے میرا شوہر افغانستان میں پکڑا گیا تھا۔ اب چار سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے اوراس کی کوئی خبر نہیں کہ زندہ ہے یا فوت ہوچکا ہے۔ افغانستان کے اح مزید مطالعہ
سوال:میں چند سال سے ماہنامہ 'محدث' کامستقل قاری ہوں اور آپ کا سوال وجواب والا کالم بہت شوق سے پڑھتا ہوں۔ میں 'فرض نماز کے بعد اجتماعی دعا' کے سلسلہ میں آپ کی رہنمائی چاہتا ہوں۔سب سے پہلے میں نے مجلہ 'الدعوۃ' میں مفتی مبشر احمد ربانی صاحب کے قلم سے یہ مسئلہ پڑھا۔ انہوں نے اپنے فتوے کی تائید میں امام ابن تیمیہؒ اور ابن قیم کی کتابوں کے اقتباسات نقل کئے۔ پھر مفتی اعظم ابن بازؒ کا فتویٰ پڑھا۔ شیخ الحدیث حافظ محمد شریف صاحب سے خود میں نے پوچھا۔ مولانا اقبال کیلانی کی کتاب 'نماز کے مسائل' میں بھی پڑ مزید مطالعہ
[فجر کی اذان وقت سے پہلے دی جاسکتی ہے؟]سوال: اذان میں تثویب یعنی 'ا لصلوٰۃ خیرمن النوم' کا فجر کی پہلی اذان میں کہا جانا سنت ہے یا دوسری اذان میں؟ ہفت روزہ 'الاعتصام' میں آپ نے اظہار فرمایا کہ کلماتِ تثویب اذانِ اوّل میں کہے جانے چاہئیں۔ اس پر میں نے اپنے اطمینان کے لئے آپ سے وضاحت چاہی تو آپ نے 'الاعتصام' مؤرخہ ۱۴؍ اگست ۱۹۹۸ء میں بحوالہ روایات مزید وضاحت کردی۔ میرا مقصد یہ تھا کہ سنت ِرسولؐ اور پھر تعامل صحابہؓ کا صحیح علم ہوسکے۔ اب ایک پرانا کتابچہ 'اذانِ محمدیؐ ' مصنفہ مولانا محمد بن ابرا مزید مطالعہ
گذشتہ سال (اکتوبر ۲۰۰۲ء میں) امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں 'مجمع فقہاے شریعت، امریکہ' (Assembly of Muslim Jurists of America)کا تاسیسی اجلاس منعقد ہوا، جس میں دنیا بھر سے اہل ِعلم کو دعوت دی گئی۔ پاکستان سے شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی اور مولانا ارشاد الحق اثری، فیصل آباد رکن کی حیثیت سے اس میں شامل ہوئے۔ مجمع کا مرکزی دفتر میری لینڈ میں قائم کیا گیا۔اس اجلاس میں ایک کمیٹی تشکیل پائی جس کو ہمہ وقت شرعی سوالات کے جوابات دینے کی ذمہ داری سونپی گئی۔اِمسال مئی ۲۰۰۳ء میں امریکہ کی ریاست کیلیفو مزید مطالعہ
گذشتہ سال (اکتوبر ۲۰۰۲ء میں) امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں 'مجمع فقہاے شریعت، امریکہ' (Assembly of Muslim Jurists of America)کا تاسیسی اجلاس منعقد ہوا، جس میں دنیا بھر سے اہل ِعلم کو دعوت دی گئی۔ پاکستان سے شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی اور مولانا ارشاد الحق اثری، فیصل آباد رکن کی حیثیت سے اس میں شامل ہوئے۔ مجمع کا مرکزی دفتر میری لینڈ میں قائم کیا گیا۔اس اجلاس میں ایک کمیٹی تشکیل پائی جس کو ہمہ وقت شرعی سوالات کے جوابات دینے کی ذمہ داری سونپی گئی۔اِمسال مئی ۲۰۰۳ء میں امریکہ کی ریاست کیلیفو مزید مطالعہ
آگ سے پکی سلوں یا لکڑی کو قبر میں استعمال کرنا؟باپ کے قاتل کا وراثت میں حصہ ؟دوسری بیوی کی پچھلی بیٹی کا پہلی بیوی کے بیٹوں سے پردہ؟آگ سے پکی سلوں یا لکڑی کو قبر میں استعمال کرنا؟ سوال:کیا آگ سے پکی چیز کو قبر میں استعمال کیا جاسکتاہے یا نہیں؟ جیسے سیمنٹ کی سلیں وغیرہجواب: جس چیز کو آگ نے چھوا ہو، اس کو قبر میں استعمال نہیں کرنا چاہئے۔چنانچہ صحیح مسلم میں حدیث ہے کہ حضرت سعد بن ابی وقاصؓ نے مرض الموت کی حالت میں فرمایاتھا:«الحدوا لي لحداً وانصبوا علي اللبن نصبا کما صنع برسول اﷲ! » مزید مطالعہ
انبیاء علیہم السلام کی شہادت یا دشمن کے ہاتھوں قتل کے بارے میں علماء میں دو مختلف آراء مشہور ہیں: 1۔ دشمن کے ہاتھوں رسول کا قتل ناممکن ہے۔ 2۔ دشمن کے ہاتھوں نبی یا رسول کا قتل ممکن ہے۔ جیسا کہ متعدد قرآنی آیات سے ظاہر ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ مسئلہ ہذا کچھ وضاحت ک متقاضی ہے۔ اولا لفظ قتل کی تعریف ملاحظہ فرمائیں: قتل کے حقیقی معنی ہیں (موت فطری کے علاوہ کسی اور طریقے سے) روح کو جسم سے جدا کر دینا خواہ ذبح کی صورت میں ہو یا کسی اور طریقے سے۔ اب تفصیل اس اجمال کی ہوں کہ رُسُلُ اللہ دو طبقوں میں منقسم ہ مزید مطالعہ
٭ وسیلہ کا لغوی و شرعی معنی اور وسیلہ مشروع و ممنوع کی قسمیں ٭ دعا کے بعد چہرے پر ہاتھوں کو پھیرنا ٭ کیا امام زہری رحمۃ اللہ علیہ مجروح ہیں ٭ متهم بالزنا کی امامت کا حکم ٭ مسئلہ وراثت اور اس کا حل ٭ سوال: ان سوالات کے جوابات قرآن و حدیث کی روشنی میں دے کر عنداللہ ماجور ہوں: (1) وسیلہ کسے کہتے ہیں؟ (2) وسیلہ کتنے قسم کا ہے ۔۔ جائز وسیلے کون کون سے ہیں اور ناجائز وسیلے کون کون سے؟ (3) وسیلہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے یا نہیں؟ (4) مکمل اور شرعی وسیلے کے بارے میں دیگر معلومات (طاہر اعظ مزید مطالعہ
سوال:۔ شوہر کے مرتد ہوجانے کی صورت میں تجدید نکاح کیا جائے گا یانہیں؟ جواب:۔اس مسئلہ میں اہل علم کا اختلاف ہے۔اور راجح مسلک وہ ہے جس کو حافظ ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ نے زاد المعاد (3/15) اور حافظ ابن کثیر رحمۃ اللہ علیہ نے البدایہ والنھایۃ(3/359)میں اختیار کیا ہے۔چنانچہ فرماتے ہیں کہ: "اس صورت میں قصہ زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہا میں اس امر کی دلیل ہے کہ عورت جب مسلمان ہوجائے اور اس کا خاوند تاخیر سے مسلمان ہو یہاں تک کہ اس کی عدت ختم ہوجائے تو صرف اسی وجہ سے اس کا نکاح فسخ نہیں ہوگا(کہ اس کا مزید مطالعہ
1۔دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت؟2۔مسئلہ رضاعت؟3۔طلاق کے بجائے کسی دوسرے لفظ سے طلاق ہوجاتی ہے؟ سوال۔میری شادی ام کلثوم سے 1971ء میں ہوئی جبکہ حق مہر صرف بتیس روپے مقرر ہوا۔گھریلو اختلافات کی وجہ سے میں نے 1986ء میں ایک طلاق دے دی تھی۔پھر کوئی طلاق نہ دی۔اس کے بطن سے ایک بچی بھی ہے۔چند سال بعد 1990ء میں ،میں نے دوسری شادی کرلی۔تقریباً چھ سال بعد 1992ء میں ام کلثوم سے میں نے دوبارہ نکاح کرلیا۔آیا یہ شرعاً جائز تھا،کیا اس میں حلالہ کی ضرورت تھی یا نہیں؟(محمد گلزار،لاہور) جواب۔اس شکل میں طلا مزید مطالعہ
خاوند کو بتائے بغیر عدالت کے ذریعے طلاق لے کرآگے نکاح کرلیناخالہ اوربھانجی کو ایک نکاح میں جمع کرنا اور دونوں سے اولاد کا حکمپرانے قر آنی اوراق کی تلفیکیاقرآن مجیداللہ کی مخلوق ہے؟سوال:۔ ایک عورت نے خاوند کی اجازت کے بغیر شادی کرلی ہے اور خاوند کو اس کا علم نہیں ہوا کیونکہ اس عورت نے عدالت سے طلاق حاصل کی ہے۔پہلے خاوند سے عورت کے تین بچے بھی ہیں۔اس کے بعد اس نے دوسری شادی بھی کرلی ہے۔اور کوئی ولی وغیرہ بھی پیداکرلیے ہیں۔اس صورت میں کیا یہ طلاق اور شادی واقع ہوجائےگی۔وہ اب اپنے پہلے خاوند کے پاس مزید مطالعہ
سوال۔رضاعی ماں اور اس کے شوہر کوامی /ابو کہنا،بچے کو صحیح صورتحال سےمطلع کرنا۔ سوال۔2۔سالہا سال تک بیوی سے دور رہنے اور اطلاع /نفقہ وغیرہ نہ دینے والا شوہر۔ سوال۔رضیہ بیگم نے اپنے شوہر اقبال احمد کی ہمشیرہ زہرہ بیگم کو اپنا چار ماہ کا بیٹا اللہ واسطے سے کر یہ کہا کہ آج سے یہ آپ کابیٹا ہے۔اقبال احمد نے اپنی بیوی رضیہ بیگم سے کہا کہ اگرزندگی میں کبھی بھی تم نے اس کی واپسی کامطالبہ کیا تو میں تمھیں طلاق دے دوں گا۔زہرہ بیگم نے اس بچے کو بیس یا بائیس دن باقاعدہ اپنا دودھ پلایا،اس کے بعد وہ کبھی زہرہ مزید مطالعہ
س: قربانی کا جانور ذبح کرتے وقت مسنون دعا ذکر فرمائیں؟ (1)جانور ذبح کرنے کی مسنون دعا ہے: بسم الله والله اكبر (متفق علیہ) س: کیا اُونٹ کی قربانی میں دس حصہ داروں کی شراکت صحیح حدیث سے ثابت ہے؟ (2) اُونٹ کی قربانی میں دس افراد کی شراکت والی حدیث کو مشکوٰۃ کے حاشیہ پر علامہ البانی حفظہ اللہ نے صحیح کہا ہے ۔۔ (1/421) س: کیا گائے، اُونٹ وغیرہ کی اکیلا آدمی قربانی کر سکتا ہے یا سات حصہ دار ہونا ضروری ہے؟ (3) گائے، بیل اور اونٹ صرف ایک آدمی بھی کر سکتا ہے بلکہ اصل یہی ہے۔ شراکت محض اللہ کا فضل ہے۔ حجۃ مزید مطالعہ
بلاشبہ تورات،زبور،انجیل اور قرآنِ مجید چاروں الہامی وآسمانی کتابیں ہیں۔خالقِ کائنات نے انہیں مختلف عہود میں اپنے جلیل القدر اور عظیم المرتبت پیغمبروں،حضرت موسیٰ علیہ السلام،حضرت داؤدعلیہ السلام،حضرت عیسیٰ علیہ السلام اورامام الانبیاءحضرت محمد المصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم پربالترتیب نازل فرمائیں۔ان کی آمد کا اوّلین مقصد بنی نوع انسان کی فلاح وبہبود،رشدوہدایت اور مالک الملک سے تعلق کی استواری،دین اوردنیا میں طریق حق اورراہِ نجات کی راہنمائی۔ان پر عامل کیلئے دنیوی و اُخروی نعمتوں کی فراوانی کی بشارت مزید مطالعہ