خاوند کے دوسرے نکاح پر پہلی بیوی کو شادی ختم کرنے کا حق
خاوند کے دوسرے نکاح پر پہلی بیوی کو شادی ختم کرنے کا حقمسلمانان برصغیر نے ارض پاکستان اس لیے حاصل کیا تھا کہ وہ دین اسلام کے احکام پر آزادانہ طور پر عمل پیرا ہوسکیں ۔ اس عظیم مقصد کے حصول کے لیے انہوں نے بے پناہ جان و مال اور عزت و آبرو کی قربانیاں دیں ، یہ انسانی تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت تھی ۔ پاکستان کے حصول کی جدو جہد کرتے ہوئے اس کے مقصد میں کسی شخص کو خواہ وہ مسلمان تھا یا ہندو یا انگریز اس میں شبہ نہیں تھا کہ مسلمان الگ ملک کا مطالبہ محض اسلام کو عمل میں لانے کے لیے کررہے ہیں .... مزید مطالعہ
اختلاف میں آداب کا خیال رکھیئے
اختلاف میں آداب کا خیال رکھیئےمحمد یٰسین ظفر[1] دنیا میں انبیاء کے علاوہ کوئی شخص معصوم نہیں ہے۔ ہر شخص سے غلطی کا امکان موجود ہے اور وہ متنازعہ ہو سکتا ہے۔ ایسی صورت میں جب کسی مسئلے میں اختلاف ہو جائے تو آدابِ اختلاف کو مد نظر رکھا جائے، اخلاقی قدروں کو نظر انداز نہ کیا جائے۔ اختلاف تعمیری اور مثبت ہو، علمی اور اصولی ہو، الفاظ مناسب اور انداز سلجھا ہوا ہو، تاکہ آپ کا وقار مجروح نہ ہو اور اس سے مثبت نتائج برآمد ہوں ، مثلاً:حکمت و دانائی: اختلاف کرنے سے پہلے یہ ضرور دیکھیں کیا اس میں اختلا.... مزید مطالعہ
شرح كتاب التوحيد (صحيح بخاری) قسط (7)
شرح كتاب التوحيد (صحيح بخاری) قسط (7) 7380 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، قَالَتْ: « مَنْ حَدَّثَكَ أَنَّ مُحَمَّدًا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَبَّهُ فَقَدْ كَذَبَ، وَهُوَ يَقُولُ»:]لاَ تُدْرِكُهُ الأَبْصَارُ[[الأنعام: 103] «وَمَنْ حَدَّثَكَ أَنَّهُ يَعْلَمُ الغَيْبَ فَقَدْ كَذَبَ، وَهُوَ يَقُولُ»: لاَ يَعْلَمُ الغَيْبَ إِلَّا اللهُ.’’ ہمیں .... مزید مطالعہ
قرآن وسنت کی تشریح میں فہم سلف کی اہمیت
قرآن وسنت کی تشریح میں فہم سلف کی اہمیتمصدر تشریع صرف قرآن و سنت ہے اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ اصل مصدر تشریع صرف قرآن وسنت ہی ہے۔ یہی وحی جلی اور خفی ہے ، یہی مُنَزِّلْ مِنَ الله پیغام ہے، انہی کی نصوص و عبارات پر دین کی اساس قائم ہے اور یہی شریعت کی بنیاد ہیں۔ کسی آیت یا صحیح حدیث کے خلاف کسی صحابی یا تابعی کی رائے کوئی حیثیت نہیں رکھتی ۔قرآن مجید میں صرف اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی اطاعت پر نہ صرف زور دیا گیاہے ، بلکہ براہ راست صحابہ کرام اور بالواسطہ تمام امت کو رسول اللہﷺ سے پیش ق.... مزید مطالعہ
شیخ ابن عربی کا تصور ِ ختم نبوت
شیخ ابن عربی کا تصور ِ ختم نبوتشیخ ابن عربی کے تصور توحید یا وحدت الوجود پر تو بہت کام ہوا ہے لیکن ان کے تصور ختم نبوت پر کوئی کام موجود نہیں ہے۔ غامدی صاحب کے کچھ فالوورز نے سوشل میڈیا پر ایک بحث شروع کی تھی کہ غلام احمد قادیانی کا تصور نبوت دراصل شیخ ابن عربی اور اس جیسے متصوفین سے مستفاد ہے۔ لہذا جب ابن منصور الحلاج، بایزید بسطامی، شیخ ابن عربی اور دیگر متصوفین کی کفریہ عبارتوں کی تاویلات کر کے یا انہیں شطحیات قرار دے کر انہیں دائرہ اسلام سے خارج نہیں کیا جاتا تو یہی مارجن غلام احمد قادیانی.... مزید مطالعہ
کفار کی مصنوعات کا بائیکاٹ
کفار کی مصنوعات کا بائیکاٹضروریات ِ زندگی پوری کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ تجارت ہے ۔تجارت کا معنی چیزوں کا تبادلہ كرناہے۔ یعنی ہر انسان اپنی ضرورت کی چیز دوسرے سے وصول کرتا اور بدلے میں دوسرے کی مطلوبہ چیز اسے دیتا ہے۔تجارت میں دونوں طرف فائدہ اٹھانے کی نیت ہوتی ہے، لہٰذا جب ایک فریق کوکسی چیز کے لینے یا دینے میں کسی قسم کا نقصان ہورہا ہو تو وہ اس چیز کے لینے یا د ینے سے انکار کردیتا ہے ۔ انفرادی سطح پر تو ہم کاروبار میں روز اس کا مشاہدہ کرتے ہیں ، لیکن یہی انکار جب قومی یا اجتماعی س.... مزید مطالعہ
جامع تراث العلامة الالبانی فی المنهج
جامع تراث العلامة الالبانی فی المنهجعلامہ ناصر الدین البانی (1914- 1999) یورپ کے ملک البانیہ میں پیدا ہوئے، لگ بھگ سات سال کی عمر میں والدین کے ساتھ ہجرت کی اور دمشق شام آ بسے۔ دینی تعلیم والد گرامی سے حاصل کی جو مضبوط شرعی عالم تھے اور حنفی مسلک سے تعلق رکھتے تھے۔ بعض دیگر اہل علم سے بھی تلمذ اختیار کیا۔ 1934 کے آس پاس دمشق کے مکتبہ ظاہریہ میں تحقیق و تالیف سے مستقل وابستہ ہو گئے اور سلفی مسلک اختیار کر لیا۔ دمشق میں کئی دہائیوں تک تحقیق و تالیف اور دعوت کا کام کرتے رہے۔ 1967 کے بعد بعض حکوم.... مزید مطالعہ