فہرست مضامین

کھلی کتاب ہے گویا حیاتِ پیغمبر ﷺ

عیاں ہیں دن کی طرح سب صفاتِ پیغمبر ﷺ کھلی کتاب ہے گویا حیاتِ پیغمبر ﷺ
اُسی کے دَم سے ہوئی کائنات کی تسخیر وہ اعتماد جو تھا کائناتِ پیغمبر ﷺ
نہیں ہے ثبت بغیرِ جواز اے لوگو! صحیفۂ دوسرا پر ثباتِ پیغمبر ﷺ
جو زندگی کو ہمیشہ حرارتیں دے گا وہ آفتاب ہے دنیا میں ذات پیغمبر ﷺ
کتابِ زندہ و شرعِ متیں و دینِ مبیں جہاں میں کم تو نہیں معجزاتِ پیغمبر ﷺ
اساسِ عدل و مساوات دین پیغمبر ﷺ تمام دہر ہے گویا زہینِ پیغمبر ﷺ
سبھی علومِ جدیدہ ہیں مستعار اُن سے فلاسفہ ہیں سبھی خوشہ چینِ پیغمبر ﷺ
مداراس کا ہے فطرت، ثمر ہے اس کا سکوں حیات بخش ہے شرع متینِ پیغمبر ﷺ
جواب دہ ہے سوالِ عوام کا ہر دم بہر زمانہ ہر اِک جانشینِ پیغمبر ﷺ
رسولِ عافیت آثار کی سعادت سے
نبی ہے رشکِ جناں سرزمین پیغمبر