تکمیلِ کائنات ہے بعثت حضورؐ کی
غارِ حرا تھی منزلِ خلوت حضورؐ کی فتح مبین بن گئی ہجرت حضورؐ کی
تکمیلِ کائنات ہے بعثت حضورؐ کی اور اُمّتوں میں خیر ہے امت حضورؐ کی
تیغوں کے سائے میں بھی تبسم لبوں پہ تھا صلِ علیٰ یہ شان عزیمت حضور ؐ کی
معیار زندگی کا ہے کردارِ مصطفےٰؐ! قرآن تمام سیرت و صورت حضورؐ کی
کون و مکاں میں سرورؐ کون و مکاں حضورؐ کون و مکاں ہیں زیرِ قیادت حضورؐ کی
وہ ساحلِ مراد سے ہوتا ہے ہمکنار جس دل میں موجزن ہو محبت حضورؐ کی
نغمے مچل رہے ہیں درود و سلام کے جاری ہے ہر زبان پہ مدحت حضورؐ کی
اللہ کی رضا ہے رضائے رسولِ حق اللہ کا کرم ہے اطاعت حضورؐ کی
لاریب اس سے بڑھ کے سعادت نہیں ثمرؔ
ہو جائے گر نصیب زیارت حضورؐ کی