فہرست مضامین

دونوں جہاں میں رحمتِ کامل حضورؐ ہیں

تکوینِ کائنات کا حاصل حضورؐ ہیں محفل حضورؐ، زینتِ محفل حضورؐ ہیں
ٹُوٹے دلوں کے واسطے اُمید کی کرن طوفانِ غم میں دامنِ ساحل حضورؐ ہیں
خلّاقِ دوجہاں کو نہ کیوں ان پہ ناز ہو دونوں جہاں میں رحمتِ کامل حضورؐ ہیں
ہے جس سے روحِ وقت میں اک زندگی کی لہر فطرت کا وہ دھڑکتا ہوا دل حضورؐ ہیں
جس تک پہنچ کے قربتِ حق سے ہوں ہمکنار ایمان و آگہی کی وہ منزل حضورؐ ہیں
جس کی کر کرن سے ضیا بار ہے حیات انسانیت کے وہ مہِ کاملِ حضورؐ ہیں
ناصرؔ! نہ کیوں ہوں واقفِ اسرارِ حق حضورؐ
تخلیقِ کائنات کا حاصل حضورؐ ہیں