تعامل بین المسالک اور سلفی علماء کا منہج
جب بھی ہمارے سامنے سلفی فکر کا نام آتا ہے تو فورا ًشیخ الاسلام ابن تیمیہ نظروں میں گھوم جاتے ہیں۔ امر واقعہ یہ ہے کہ سلفیت اور ابن تیمیہ کو جدا کرنا مشکل ہے کہ سلفیت کے مفہوم میں ابن تیمیہ اس طرح سے رچ بس گئے ہیں کہ اس کے معانی کا ایک لازم حصہ بن گئے ہیں۔ بس سلفی نکتہ نظر کیا ہے، اس بارے امام ابن تیمیہ کا بیان ایک اسٹینڈرڈ ورژن کی حیثیت رکھتا ہے۔ اگر آپ کو ثابت کرنا ہے کہ یہ سلفی نکتہ نظر ہے تو آپ ابن تیمیہ سے ثابت کر دیں، اس کے بعد کسی سند کی ضرورت نہیں رہتی۔ اگر آپ کو ثابت کرنا ہے .... مزید مطالعہ
شرح كتاب التوحيد (صحيح بخاری) قسط (6)
مذکورہ بالا دلائل سے اللہ تعالیٰ کےلیے علم غیب کا اثبات اور غیر اللہ سے علم غیب کی نفی ہوجاتی ہے ،لیکن قرآن مجید نے تاکید ِ مزید کے لیے ان تمام لوگوں سے بھی علم غیب کی نفی الگ الگ اور پوری وضاحت سے کی ہے جن کے متعلق بعض لوگ علم غیب کا دعویٰ کرتے ہیں ، مثلاًجنوں سےعلم غیب کی نفی﴿فَلَمَّا قَضَيْنَا عَلَيْهِ ٱلْمَوْتَ مَا دَلَّهُمْ عَلَىٰ مَوْتِهِۦٓ إِلَّا دَآبَّةُ ٱلْأَرْضِ تَأْكُلُ مِنسَأَتَهُۥ ۖ فَلَمَّا خَرَّ تَبَيَّنَتِ ٱلْجِنُّ أَن لَّوْ كَانُوا۟ يَعْلَمُونَ ٱلْغَيْبَ مَا لَبِثُوا۟ فِى ٱ.... مزید مطالعہ
کیا بدعتی شخص کے لیے کہنا جائز ہے ؟
کیا بدعتی شخص کے لیے کہنا جائز ہے ؟(علامہ البانی رحمہ اللہ سے سوالات اور ان کے جوابات)علامہ محمد ناصر الدین البانیبیسویں صدی کے بڑے علماء میں سے ایک تھے ، حدیث کے میدان کے تو وہ شاہ سوار تھے ہی ، محدثین کے دور کے بعد شائد اس میدان میں ان کا کوئی ہم پلہ نہ ہو ، لیکن اس کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ نے فقہ اور عقیدے کے مسائل میں بھی آپ کو وسعت علم اور بصیرت عطا فرمائی تھی ۔ منہج سلف پر آپ کی بڑی گہری نظر تھی ۔ مسائل میں منہج سلف کو بہت زیادہ اہمیت دیتے تھے ۔ علامہ الالبانی کی آڈیوز میں .... مزید مطالعہ
عید میلادالنبی ﷺ .... محل نزاع کیا ہے ؟
نبی مکرم ،رسول معظم ﷺسے محبت وعقیدت ، صرف جزو ایمان ہی نہیں ،کفر وایمان میں حد فاصل اور دجہ امتیاز ہے۔یہ تو سوچا بھی نہیں جا سکتا کہ کوئی صاحب ایمان اس ذات با برکات فداہ ابی وأمی سے محبت نہ رکھتا ہو !!محبت وعقیدت کے نام پر عید میلاد کے موقع پر جو جاہلانہ رسوم ورواج اور غیر شرعی افعال وحرکات گلی گلی نظر آرہے ہیں کوئی بھی صاحب علم ان کو سند جواز نہیں دے سکتا ۔اس لیے اصل وجہ نزاع یہ نہیں ہے ۔نبی رحمت ﷺکے محض اسم گرامی کے تذکرے اور آپ پر درود شریف سے رب کریم کیا کیا انوار وبرکات سے نوازتا ہے ، کیا .... مزید مطالعہ
سوانح حیات مولانا احسان اللہ فاروقی
مولانا احسان اللہ فاروقی 8 ؍اگست 1975 ءکو بستی گٹ تونسہ ضلع ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے۔آپ کے والد گرامی ’’اللہ داد گٹ ‘‘کھیتی باڑ ی کے پیشے سے منسلک تھے۔ آپ پانچ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے۔ابتدائی تعلیم و گھریلو ذمہ داری :شیخ محترم نے 1981ء میں تعلیم کی ابتدا ء اپنے آبائی علاقے بستی بلوانی تونسہ شریف سے کی اور گورنمنٹ ہائی سکول کوہر سے میٹرک کا امتحان پاس کیا۔ پڑھائی کے ساتھ ساتھ فارغ اوقات میں آپ اپنے والد گرامی کے ساتھ کھیتی باڑی کے کام میں ہاتھ بٹاتے تھے۔کچھ زیادہ وقت نہ گزرا تھا ک.... مزید مطالعہ