حکومت کے زیرِ غور شریعت بل کا متن

اس بل کو منظوری کے نفاد شریعت ایک مجریہ 1986ء کہا جائے گا۔○............ یہ سارے پاکستان پر فی الفور لاگو ہوگا۔شریعت بل کی تعریف: شریعت سے مراد اسلام کے وہ تمام اصول ہیں جیسا کہ قرآن وسنت میں درج ہیں۔شریعت کی بالادستی: کسی عدالت کے سامنے کسی معاملے کی سماعت کے دوران کوئی بھی فریق یہ سوال اٹھا سکتا ہے کہ قانون یا قانون کی کوئی شق، جس کا سماعت سے تعلق ہے، شریعت کے منافی ہے اس لیے اسے وفاقی شرعی عدالت کے سپرد کیا جائے۔(وضاحت) اگر کوئی آدمی کسی معاملے کی سماعت کےدوران متعلقہ قانون یا اس کی شق کو خلاف مزید مطالعہ

خلع کے بعد طلاقِ ثلاثہ کی حیثیت

سوال:مسماة۔۔۔۔۔ صاحبہ کا نکاح بطریق شرعی محمدی میاں۔۔۔۔۔ صاحب سے مورخہ 81-10-24کو انجام پذیر ہوا۔ حق مہر مبلغ پچاس ہزار روپے مجمل مقرر ہوا مگر نکاح کے بعد اس کی ادائیگی نہ ہوئی۔ ان دونوں میں سے ایک بچی موجود ہے۔میاں بیوی میں معمولی اختلاف جو کہ بنیادی طور پر مزاج کی عدمِ یگانگت تھی، عدالتی تنازعہ کی شکل اختیار کر گیا۔۔۔ صاحبہ نے جون 1984ء میں تین دعوے جات (1)دعویٰ برائے طلاق (2) دعویٰ برائے وصولی حق مہر (3) دعویٰ برائے وصولی خرچہ خود و نابالغ دختر برخلاف میاں۔۔۔ صاحب عدالت میں داخل کئے۔ میاں۔۔۔ مزید مطالعہ

اسلام کے عائلی نظام کو در پیش خطرات

ترتیب :سید توصیف الرحمن(خطاب جمعۃ المبارک: 9-اگست 1996ء، اسلام آباد) نکاح جو ایک خاندان کو تشکیل دیتا ہے، انبیاء کی سنت ہے جسے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اتنی اہمیت دی کہ نکاح سے بے رغبتی کو اپنی ملت سے خروج قرار دیا۔ قرآن کریم میں اسلام کے عائلی نظام کے اصولی مباحث کے ساتھ ساتھ احادیث مبارکہ میں اس کی سیر حاصل تفصیلات موجود ہیں۔ خود تعامل امت بھی اس مقدس "رسم" کو تحفظ دئیے ہوئے ہے۔ مغربی سامراج کی اس قلعہ پر بیرونی یلغار کے علاوہ اندرون مشرق بھی اس کے ایجنٹ طرح طرح سے اسلامی تہذیب و ث مزید مطالعہ

اللہ سے عہد کی پاسداری

(((مولانا حافظ عبدالرحمٰن مدنی جو جامعہ لاہور اسلامیہ (رحمانیہ) کے مہتمم بھی ہیں۔جامعہ کے ایک شعبہ کلیۃ الشریعۃ 91 بابر بلاک نیو گارڈن ٹاؤن لاہور میں باقاعدہ ہر جمعہ خطبہ ارشا د فرماتے ہیں۔خطبہ ء جمعہ موقع کی مناسبت سے کسی دینی اور معاشرتی اصلاح کے موضوع پر ہونے کے علاوہ ملک وملت کے درپیش اہم علمی اور قانونی مسائل پر تبصرہ بھی ہوتا ہے۔ جن میں موصوف سامعین کی لمحہ بہ لمحہ حاضری بڑھنے کا لحاظ رکھتے ہوئے خطبہ کا ابتدائی حصہ عمومی رکھتے ہیں جس میں طلباء اور دین سے گہرا تعلق والے حضرات جو خطبہ شروع مزید مطالعہ

رزق حلال کی فضیلت اور سود کی حُرمت

خطبہ مسنونہ:اما بعد فاعوذ بالله من الشيطن الرجيم﴿ الَّذِينَ يَأْكُلُونَ الرِّبَا لَا يَقُومُونَ إِلَّا كَمَا يَقُومُ الَّذِي يَتَخَبَّطُهُ الشَّيْطَانُ مِنَ الْمَسِّ ۚ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ قَالُوا إِنَّمَا الْبَيْعُ مِثْلُ الرِّبَا ۗ وَأَحَلَّ اللَّـهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا ۚ فَمَن جَاءَهُ مَوْعِظَةٌ مِّن رَّبِّهِ فَانتَهَىٰ فَلَهُ مَا سَلَفَ وَأَمْرُهُ إِلَى اللَّـهِ ۖ وَمَنْ عَادَ فَأُولَـٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ ﴿٢٧٥﴾...البقرة"یعنی سود خور شیطانی جنون سے خبطی بن مزید مطالعہ

لاپتہ خاوند کا انتظار کب تک کیا جائے؟

الاستفتاء : کیا فرماتے ہیں علماے کرام بیچ اس مسئلہ کے کہ میں نے ساڑھے تین سال قبل اپنی بیٹی ....... کی شادی ......سے کی۔ شادی کے دو ماہ بعد ہی میرے داماد کو دہشت گردی کے بعض الزامات کے سبب سیکورٹی ایجنسیاں اٹھا کر لے گئیں۔ اور آج تک تقریبا ساڑھے تین سال گزر چکے ہیں، ہمیں یہ علم نہیں ہو سکا کہ کونسی ایجنسی کی یہ کاروائی ہے۔ اخبارات کے ذریعے یہ معلوم ہوتا ہے کہ امریکی، بھارتی اور اسرائیلی مشترکہ ایجنسیوں کے علاوہ ہماری ایجنسیاں بھی ایسے کاموں میں مصروف ہیں۔ پھر گمشدہ لوگوں کا سپر قوتوں کے مفادات ک مزید مطالعہ