رہِ خُلد ہے راہِ کوئے محمد ﷺ
ہر اک لب پہ ہے گفتگوئے محمد ﷺ ہر اک دل میں ہے آرزوئے محمد ﷺ
فرشتوں میں پائی نہ انساں میں دیکھی جہاں سے نرالی ہے خوئے محمد ﷺ
گرفتار جن کی ہے جانِ دو عالم وہ ہیں گیسوئے مشکبوئے محمد ﷺ
یہ دل چاہتا ہے وہ لب چوم لوں میں کہ جس لب پہ ہو گفتگوئے محمد ﷺ
برسنے لگی مجھ پہ رحمت خدا کی چلا جھوم کر جب میں سوئے محمد ﷺ
ہو میدانِ محشر کہ فردوسِ اعلیٰ رہوں ہر گھڑی روبرئے محمد ﷺ
مسلمان سب کٹ مریں غم نہیں ہے نہ جائے مگر آبروئے محمد ﷺ
ہو مسکن مرایا الٰہی ! مدینہ ہو مدفن مرا خاکِ کوئے محمد ﷺ
خدا کی قسم شک نہیں اس میں عاجزؔ رہِ خلد ہے رہِ کوئے محمد ﷺ