قرآن جلتا رہا اور قوم کرکٹ کھیلتی رہی!
قرآن پاک کو نذرِ آتش کرنے کی ناپاک جسارت اور قوم کا رویہبارِ الٰہ! یہ سب کچھ کیا ہو رہا ہے؟ کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ مسلمان اس قدر مجبور و لا چار بنا کے رکھ دئیے جائیں گے یا خود ہی اس قدر بے حس ہو جائیں گے۔ ڈیڑھ ارب مسلمان دنیا میں موجود ہوں اور ایسے ایسے واقعات پیش آئیں کہ دل کی دھڑکن بند ہوتی محسوس ہو۔ یہ تیسری ہزاری کیا شروع ہوئی ہے کہ یکے بعد دیگرے فتنے اور بلائیں نازل ہوتی جا رہی ہیں کہ غالب کے الفاظ میں: حیران ہوں روؤں دل کو، کہ پیٹوں جگر کو میں۱۹۹۸ء، ۱۹۹۹ء میں دنیا بھر میں اک شور برپا تھا مزید مطالعہ
کارواں کے دل سے احساسِ زیاں جاتا رہا!
اگر عوام الناس سے پوچھاجائے کہ ہمارے تمام مسائل کا حل کس طریقے سے ممکن ہے ؟ تو سب کا ایک ہی جواب ہوگا: ''صحیح تعلیم کے ذریعے''... یقیناتعلیم بنی نوع انسان کی ترقی، صلاح وفلاح اور کامیابی کے لئے بنیاد کی حیثیت رکھتی ہے مگر یہ تعلیم صحیح ہونی چاہئے۔ اورتعلیم کا صحیح رُخ ہمیں صرف اور صرف وحیِ الٰہی کے ذریعے سے حاصل ہوسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پیغمبر آخر الزمان محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر جو پہلی وحی نازل ہوئی تھی۔ اس میں پڑھنے کا ہی حکم دیا گیا تھا مگر ساتھ ہی تعلیم کی صحیح جہت بھی واضح کردی گئی تھی۔ س مزید مطالعہ
'لغاتِ قرآن اور عور ت کی شخصیت'پر ایک نظر
مصنّف : پروفیسر خورشید عالم ...صفحات: 560 ... اشاعت: 2011ءپیش نظر کتاب کے اس جائزے کی مصنفہ برسہا برس گورنمنٹ کالج برائے خواتین سمن آباد میں علوم اسلامیہ کی تدریس کے بعد اسی شعبہ کی سربراہی پر فائز رہنے کے ناطے اس میدان میں وسیع تجربے کی حامل ہیں۔'حقوقِ نسواں اور اسلام' کے موضوع پر مایہ ناز کتاب کی مصنفہ ہونے کے حوالے سے اہل علم میں اُنہیں ممتاز تعارف حاصل ہے اور اُن کی یہ تحقیق اپنے موضوع پر بنیادی کتاب سمجھی جاتی ہے۔پاکستان اور اسلام میں خواتین کے مسائل و حقوق کے حوالے سے متعدد کتب کے علاوہ آپ مزید مطالعہ
یہ سیکولر نظام تعلیم !
استعماری طاقتوں تنے آغاز ہی میں یہ بات محسوس کرلی تھی کہ مسلمان اپنے پختہ کردار، جاندار روایات اور بہترین تعلیمی نظام کی بنا پر غلام نہیں بنائے جاسکتے۔ اگر وہ عارضی طور پر چالاکی و عیاری کے ذریعہ غلام بنا بھی لئے جائیں، تب بھی ان میں خوئے غلامی پیدا نہیں کی جاسکتی۔ وہ صرف ربّ ِواحد کواپنا حاکم اعلیٰ سمجھتے ہیں اور کسی اپنے جیسے شخص کا غلام یا مفتوح بننا اپنی موٴمنانہ غیرت و حمیت کے منافی جانتے ہیں۔لہٰذان غیر ملکی آقاؤں نے برصغیر ہندوپاک میں اپنے اقتدار کو دوام بخشنے کے لئے اپنے مخصوص مفادات کا ح مزید مطالعہ
غیراِسلامی دنیا کی یلغار کا مقابلہ دو قومی نظریہ کے فروغ سے ہی ممکن ہے!
اِسلام اَمن وآشتی،صلح جوئی اوراِتفاق واِتحاد کا مذہب ہے ۔ اسلام کا کلمہ پڑھ لینے والے تمام مسلمان اُخوت ومودّت کے مضبوط رشتے میں پروئے جاتے ہیں اوران کے مابین کسی قسم کے افتراق وانتشار کو ہوا دینا اسلام کی نگاہ میں مذموم ترین فعل ہے ۔ مذہبی گروہ بندیوں اور فرقہ پرستیوں کی اسلام سے تائید تلاش کرنا اور فرقہ وارانہ عصبیتوں کو اِسلام سے ثابت کرنے کی کوشش کرنا کبھی اسلام کی حقیقی تعبیر نہیں کہلا سکتی ۔ اِسلا م کے نا م لیوا رُحَمَاءُ بَينَهُمْ کے مصداق اور المُؤمن کالجسد الواحد کی تصویر ہونے چاہئیں۔ مزید مطالعہ
اُردوذریعۂ تعلیم اور قومی یکجہتی کے تقاضے
رسولِ اکرم ﷺ بحیثیت تاجر
یوں تو نوعِ انسانی کے بلند پایہ طبقوں میں ہزاروں لاکھوں انسان نمایاں ہیں۔ جنہوں نے اپنی زندگیاں اپنے بعد میں آنے والے لوگوں کے لئے مشعلِ راہ اور نمونہ کے طور پر پیش کی ہیں مگر ان کی طویل فہرست میں سے انبیائے کرام کی سیرت ہی بطورِ خاص عوام الناس کے لئے اسوہ اور بہترین نمونہ ہیں۔ کیونکہ ان کی سیرتیں ہر لحاظ سے بے داغ اور ان کا دامن حسنِ اخلاق و کردار سے آراستہ و پیراستہ ہیں۔ پھر اس گروہ انبیاء میں سے بھی حضرت محمد ﷺ کی سیرت سب سے زیادہ درخشاں اور تاباں ہے۔ جملہ انبیائے کرام اپنی امتوں کو وعظ و ن مزید مطالعہ
خواتین کی تعلیم کی اہمیت اور مطلوبہ لائحہ عمل
’جدید تحریک ِنسواں اور اسلام‘علم نور ہے اورجہالت گمراہی !انسانی معاشرہ کی تعمیر و ترقی کے لئے تعلیم و تربیت، علم و آگہی اور شعور بنیادی اہمیت کے حامل ہیں، دوسری طرف یہ بھی حقیقت ہے کہ طبقہ نسواں معاشرے کا نصف حصہ ہیں۔ لہٰذا اس طبقہ نسواں کی تعلیم و تربیت معاشرے کی صلاح و فلاح کے لئے از بس ضروری اور ناگزیر ہے۔لفظ تعلیم و تربیت دو اجزا سے مرکب ہے۔ ایک تعلیم، یعنی زندگی گزارنے کے لئے بنیادی اوصاف کا شعور دینا، سکھانا، پڑھانا، معلومات بہم پہنچانا اور دوسرا لفظ 'تربیت'ہے جس سے مراد پرورش کرنا، اچھی ع مزید مطالعہ
موجودہ نظامِ تعلیم اور دینی تعلیم کی بڑھتی ہوئی اہمیت ایک موازنہ، ایک جائزہ
تعلیم کی اہمیت و افادیت سے انکار ممکن نہیں۔ تعلیم نہ صرف انسان کو مہذب بناتی اور اس کے اخلاق و کردار کو سنوارتی ہے بلکہ زندگی کے دشوار گزار اور پر پیچ راستوں پر چلنے کے لئے اس کے اندر حوصلہ اور جرأت بھی پیدا کرتی ہے۔ یہ انسان کو احساسِ سود و زیاں عطا کرتی ہے اور کھرے اور کھوٹے میں تمیز کرنے کا شعور بخشتی ہے۔ انسان جس قسم کی تعلیم حاصل کرتا ہے، اس کی سیرت و کردار پر اسی قسم کے نقوش پختہ اور مرتسم ہو جاتے ہیں۔ اور پھر انہی نقوش کے مطابق وہ اپنی زیست کی گاڑی کو رواں دواں رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آ مزید مطالعہ
رسولِ اکرم ﷺ بحیثیت تاجر
یوں تو نوعِ انسانی کے بلند پایہ طبقوں میں ہزاروں لاکھوں انسان نمایاں ہیں۔ جنہوں نے اپنی زندگیاں اپنے بعد میں آنے والے لوگوں کے لئے مشعلِ راہ اور نمونہ کے طور پر پیش کی ہیں مگر ان کی طویل فہرست میں سے انبیائے کرام کی سیرت ہی بطورِ خاص عوام الناس کے لئے اسوہ اور بہترین نمونہ ہیں۔ کیونکہ ان کی سیرتیں ہر لحاظ سے بے داغ اور ان کا دامن حسنِ اخلاق و کردار سے آراستہ و پیراستہ ہیں۔ پھر اس گروہ انبیاء میں سے بھی حضرت محمد ﷺ کی سیرت سب سے زیادہ درخشاں اور تاباں ہے۔ جملہ انبیائے کرام اپنی امتوں کو وعظ و ن مزید مطالعہ
پروگرام بہبود آبادی
چند دن قبل وطن عزیز پاکستان میں مغربی ممالک کی دیکھا دیکھی ''عالمی یوم آبادی'' بڑے تزک و احتشام سے منایا گیا۔ اس دن کی تشہیر اور اس کو موثر بنانے کے لیے حکومت نے تمام ذرائع ابلاغ پر اس کی بھرپور تشہیر کی اور اس موقعہ پر خصوصی اہتمام سے صدر پاکستان ، وزیراعظم، چاروں صوبائی وزراء اعلیٰ اور دیگر وزراء و مشیران کرام نے افزائش آبادی پر یہ تشویشناک پیغام اپنی قوم کے نام بصد حسرت پیش کیا کہ اگر پاکستان کے عوام نے آج توجہ نہ کی اور خاندانی منصوبہ بندی کے طریقوں کو اپناتے ہوئے آئندہ نسل میں خاطر خواہ کمی مزید مطالعہ
اِسلامی حدُود
موجودہ دور میں عالمی میڈیا پر صیہونیت کی حکمرانی ہے۔ ان کے ناپاک عزائم میں اُمت مسلمہ کو جہاں ہر محاذ پر نیچا دکھانا ہے وہاں مسلمانوں کے قلوب میں ان کے دین کی بابت بدگمانی راسخ کرنا بھی ایک بھرپور مشن ہے۔ ''حدود اسلامی'' کے ضمن میں بین الاقوامی میڈیا کافی عرصہ سے یہ پراپیگنڈہ کررہا ہے کہ ''اسلامی سزائیں وحشیانہ اور دور ظلم کی یادگار ہیں۔''حال ہی میں پاکستان میں بھی اس پراپیگنڈہ کی بازگشت سنائی دی، اور بعض طبقات اس آواز سے متاثر ہوکر اس نظریہ کی اشاعت میں بھی کوشاں ہیں۔ چند ارباب اقتدار جن میں سا مزید مطالعہ
یکم مئی (مزدوروں کا عالمی دن ) اور اسلامی نقطہ نظر
یکم مئی بین الاقوامی سطح پر "یوم محنت" کے طور پرمنایا جاتاہے۔ یہ دن ان مزدوروں کی یاد میں ہے جو یکم مئی 1886ء کو امریکہ کے شہر شکاگو میں اپنے حقوق کی بازیابی کے لیے آجروں کے خلاف مظاہر ہ کر رہ تھے۔ ان میں سے بعض کو فائرنگ کے ذریعے ہلاک کر دیا گیا اور بعض کو پھانسی پر چڑھایا گیا۔ پس یہ دن مغربی و اشترا کی ممالک میں انہی "شہدائے شکاگو" کو خراچی عقیدت پیش کرنےکے لیے منایا جاتا ہے۔ اس دن مزدورں کے حق میں پروگرام ہوتے ہیں۔ حکمران مزدوروں کی مراعات کے لئے کچھ بیانات جاری کرتے ہیں۔ اسی طرح عالم اسلام م مزید مطالعہ
حدود اللہ کا نفاذ! باعث خیر وبرکت
عربی لغت میں حد سے مراد باڑھ،سرحد،آخری کنارہ،انتہا،عدم اجازت اور امتناع کے ہیں۔حد کے ایک معنی روکنا اور منع کرنا بھی ہیں اسی سے قید خانے کے دربان کو حداد کہا جاتاہے۔یعنی روکنے اور منع کرنے والا (امام سرخسی)حد کی جمع حدود ہوتی ہے۔جس کا مفہوم الذبیدی اس طرح بیان کرتے ہیں اللہ کی حدود کی قسمیں ہیں ایک تو وہ حدود ہیں جو کھانے پینے اور نکاح طلاق کے سلسلے میں مقرر ہیں۔مثلاً ان میں سے کون سے امور حلال ہیں اور کون سے حرام دوسری وہ حدود جو بطور سزا اللہ نے مقرر کردی ہیں۔یعنی ایسے افعال کا ارتکاب جن سے ال مزید مطالعہ
پروگرام بہبود آبادی
چند دن قبل وطن عزیز پاکستان میں مغربی ممالک کی دیکھا دیکھی "عالمی یوم آبادی" بڑے تزک و احتشام سے منا یا گیا ۔اس دن کی تشہیر اور اس کو موثر بنا نے کے لیے حکومت نے تمام ذرائع ابلاغ پر اس کی بھر پور تشہیر کی۔اور اس موقعہ پر خصوصی اہتمام سے صدر پاکستان وزیر اعظم چاروں صوبائی وزراء اعلیٰ اور دیگر وزراء و مشیران کرام نے افزائش آبادی پر یہ تشویشناک پیغام اپنی قوم کے نام بصد حسرت پیش کیا ۔کہ اگر پاکستان کے عوام نے آج توجہ نہ کی اور خاندانی منصوبہ بندی کے طریقوں کو اپناتے ہو ئے آئندہ نسل میں خاطر خواہ کم مزید مطالعہ
سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطالعہ کی اہمیت وافادیت
تاریخ عالم میں بے شمار ایسے افراد ہو گزرے ہیں جنہوں نے اپنے دور میں مختلف علمی ،فنی عسکری کار نامے انجام دے کر شہرت پائی۔ان میں بادشاہ ہیں فوجی جرنیل ہیں دانشور ہیں مفکر ہیں ،مشہور شعراء حکماء اور فاتحین عالم ہیں یقیناً ایسے لوگوں کی زندگیاں پر کشش اور قابل توجہ ہوسکتی ہیں ۔مگر ان میں سے دراصل بڑے لوگ وہ ہیں جنہوں نے اپنے علم اور عمل کی ضیا پا شیوں سے حقیقی معنوں میں دنیا کو منور کیا۔یہ نفوس قدسیہ انبیاکرام علیہ السلام ہیں جنہیں خود خالق کائنات اپنے بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے وقتاًفوقتاً مبعوث مزید مطالعہ
بیجنگ پلس +فائیو5 کانفرنس
"تیری بربادیوں کے مشورے ہیں UNO کے ایوانوں میں" گذشتہ ماہ (5تا9جون) نیویارک میں اقوام متحدہ کے نمائندوں کے ذریعےیہودیوں کا ایک خوفناک شیطانی منصوبہ پیش کیا گیا جس میں دنیا کے مختلف ممالک کے ہم خیال شیطانی دماغ مل کر بیٹھے اور"خواتین 2000ءواکیسویں صدی میں صنفی مساوات امن اور ترقی "کے نام پر چند فیصلے کئے گئے جن کو یواین او کے پلیٹ فارم کے ذریعے ممبر ممالک میں نافذ کیا جاتا تھا ۔یہ خواتین کے سلسلے میں پانچویں عالمی کانفرنس تھی اس سے قبل حقوق نسواں کے نام پر خواتین کی چارعالمی کانفرنس منعقد ہوچک مزید مطالعہ
مسلمانوں کا خون کیوں بہایا جا رہا ہے ؟
بیسویں صدی کا آخری عشرہ مسلمانوں پر مصائب و آلا م اور ابتلا ء کا عشرہ ہے اس صدی کے نصف اول میں بہت سے مسلم ممالک نے آزادی حا صل کی۔ اور مغرب کے لیے یہ ایک عظیم لمحہ فکر یہ بن گیا ۔کیونکہ وہ دیکھ رہے تھے کہ مسلمانوں کا اتحاد ایک تیسری عظیم قوت کو جنم دے سکتا ہے افغانستان پر روسی یلغار پر جس طرح مسلمانوں نے متحدہ ہو کر اس عظیم تر فتنہ کا مقابلہ کیا اور روس جیسی نام نہاد سپرپاورکو جس بے بسی و بے چارگی کے عالم میں افغانستا ن سے بھا گنا پڑا ،پھر اس کے نتیجے میں دنیا کے جغرافیہ میں بے شمار تبدیلیاں وج مزید مطالعہ
اسلامی تعلیمات اورپاکستان کی معیشت خود کفالت کی منزل کیسے ؟
پاکستان ، دنیا کی عظیم ترین اسلامی مملکت کےطورپر 1947ء کونقشہ عالم پرنمودار ہوئی آج پاکستان کوعروس آزادی سےہمکنار ہوئے 51 برس بیت چکے ہیں ۔ترقی اورعروج حاصل کرنے کے لیے اوراپنی منزل مراد تک پہنچے کےلیے نصف صدی کاعرصہ بہت ہوتا ہےمگر ہمیں افسوس سے کہنا پڑتا ہےکہ اہل پاکستان آزادی کی ذمہ داریوں کوکماحقہ ادا نہیں کرسکے ۔ صرف 25 برس بعد مملک خداداد کا آدھا بازو کاٹ کربنگلہ دیش کانیا ملک وجود میں آگیا مگر ہمارا احساس زیاں پھر بھی بیدار ہوا ۔ اسلام کےنام پروجود میں آنے والی مملکت میں اسلامی شریعت ہی کا مزید مطالعہ
وہ زمانے میں معزز تھے مسلمان ہوکر
وہ زمانے میں معزز تھے مسلمان ہوکراور تم خوار ہوئے تارک قرآں ہوکراس مضمون میں قرآن کریم اور اس پر عمل کرنے کی ضرورت واہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔اور صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین کے ایمان افروز قرآنی طرز عمل کی بعض جھلکیاں پیش کی گئی ہیں۔مسلمانوں کی دین ودنیاکی کامیابی قرآن پرعمل کرنے سے ہی مشروط ہے۔گذشتہ ماہ جورمضان المبارک کامقدس اور بابرکت مہینہ تھا،قرآن کریم کی تلاوت اور قیام اللیل میں اُس کی سماعت کا خاص اہتمام کیاجاتاہےاور قرآن کے فیوض وبرکات سے (؟) وافر اٹھایا جاتا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے مزید مطالعہ