وفودِ عرب بارگاہِ رسالت ﷺ میں

رحمتِ عالم ﷺ نے جب اپنے وطن اور گھر بار کو خیر باد کہہ کر مدینہ منورہ میں نزولِ اجلال فرمایا تو گلشنِ اسلام میں بہار تازہ آگئی۔ چند سال پہلے وادیٔ بطحا سے جو صدائے حق بلند ہوئی تھی وہ اب روز بروز بلند سے بلند تر ہوتی چلی گئی۔ یہاں تک کہ یمن، بحرین اور حضرت موت سے حدودِ شام و عراق تک پھیلے ہوئے لاکھوں مربع میل علاقے میں گھر گھرتک پہنچ گئی۔ معبودانِ باطل کے پجاریوں نے جب دیکھا کہ شمع رسالت ﷺ کے پروانوں میں اضافہ ہی اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے تو ان پر ہیبتِ حق طاری ہو گئی اور وہ دنیائے عرب کے کونے ک مزید مطالعہ

انسانی فکروعمل میں قلب کا کردار اور اسلام

روزمرّہ گفتگو میں ہم کہتے ہیں کہ میرا دل نہیں مانتا یا فلاں کام کو میرا جی چاہ رہا ہے۔ شروع سے مختلف تہذیبوں میں انسان کا یہی طرزِ تکلم چلا آرہا ہے۔ قرآنِ کریم میں بھی اللّٰہ تعالیٰ کے متعدد فرامین اسی سیاق میں موجود ہیں مثلاً سورة الحج میں ہے کہ آنکھیں اندھی نہیں ہوجاتیں بلکہ وہ دل (بصیرت سے) اندھے ہوجاتے ہیں جو سینوں میں ہیں۔ ایک اور مقام پر یوں ہے ﴿لَهُم قُلوبٌ لا يَفقَهونَ بِها وَلَهُم أَعيُنٌ لا يُبصِر‌ونَ بِها﴾ کہ'' اپنے دلوں سے وہ غوروفکر نہیں کرتے، اپنی آنکھوں سے وہ دیکھتے نہیں...''قرآن مزید مطالعہ

تبصرہ کتب

صبح صادقاز مولانا عبدالرحمٰن عاجز مالیر کوٹلویضخامت:112 صفحات۔ دیدہ زیب مضبوط جلدنہایت اعلیٰ سفید دبیز کاغذ۔ ہر صفحہ بیلدارکتاب طباعت نہایت عمدہقیمت: مجلد پلاسٹک کور 14 قیمت آفسٹ کاعذ اعلیٰ مجلد 21 قیمت جہیز اڈیشن 27۔ناشر : رحمانیہ دارالکتب ، امین پور بازار، فیصل آباد۔مولانا عبدالرحمٰن عاجز مالیر کوٹلوی کا نام اب پاکستان کے علمی دینی حلقوں میں کسی تعارف کا محتاج نہیں رہا۔ وہ ایک ایسے خوشگوشاعر ہیں جنہوں نے شاعری کو اپنے جبلی ژوق کی بناء پر اختیار کیا ہے او راسے دین اور اخلاق کی تبلیغ کے لیے ذریع مزید مطالعہ

تبصرہ کتب

ترجمان القرآن (جلد سوم) : مولانا ابوالکلام آزادمرتبہ : شیخ التفسیر مولانا محمد عبدہضخامت : 665 صفحات بڑا سائز: کاغذ کتابت طباعت عمدہ مجلد سنہری ڈائی دارقیمت : ..................ناشر : اسلامی اکادمی، اردو بازار لاہوروطن عزیز میں ایسے اصحاب یقیناً موجود ہیں جن کومولانا ابوالکلام آزاد کے سیاسی مسلک سے شدید اختلاف رہا ہے لیکن بقول ڈاکٹر سید عبداللہ ''اس بات سے کوئی متعصب آدمی بھی انکار نہیں کرے گا کہ وہ (آزاد) ایک عظیم الشان دریائے علم تھے بلکہ فضل و کمال کے بحر بیکراں ۔ شائد اسی وجہ سے ایک زمانے مزید مطالعہ

تعارف و تبصرہ کتب

ارمغان حرم : جناب راسخ عرفانیضخامت : 96 صفحات مجلدمع رنگین گردپوشکاغذ، کتاب، طباعت نہایت اعلیٰ:قیمت : 12 روپےناشر : مکتبہ نور، ڈائمنڈ بلڈنگ گوجرانوالہجناب راسخ عرفانی دنیائے شعرو ادب میں محتاج تعارف نہیں، وہ ایک نغز گو شاعر ہونے کے ساتھ ایک راسخ العقیدہ دردمند اور عشق رسولؐ سے سرشار مسلمان ہیں۔ یہ کتاب ان کے نعتیہ کلام کامجموعہ ہے۔ حضرت راسخ نے ہر نعت میں گل افشانی گفتار کا معجزہ دکھایا ہے۔ اس کتاب کامطالعہ ہمیں کیف و سرور کے ایک ایسے چمنستان میں پہنچا دیتا ہےجس کے ہر پھول او رپتی کی دلآویز خوشب مزید مطالعہ

حضرت اُمِ معبدؓ خُزاعیہ

(1) جس زمانے میں آفتاب اسلام فاران کی چوٹیوں سےطلوع ہورہا تھا۔ مکہ معظمہ سے مدینہ منورہ جانےوالے راستے پر قدید نام کی ایک چھوٹی سی بستی صحرا کے متصل واقع تھی۔ اس میں ایک مختصر سا غریب خاندان اپنی زندگی کے دن بڑے عجیب انداز میں گزار رہا تھا۔ اس گھرانے کی ساری متاع لے دے کر ایک خیمے، بکریوں کے ایک ریوڑ،گتنی کے چند برتنوں اور مشکیزوں پر مشتمل تھی، خاندان کا سربراہ ایک جفاکش بدوی تمیم بن عبدالعزیٰ خزاعی تھا۔ اس کا بیشتر وقت بکریاں چرانے میں گزرتا تھا۔ تمیم کی اہلیہ اس کی بنت غم عاتکہ بنت خالد ابن خ مزید مطالعہ

حضرت خنساؓء بنت عمرو ........ ارثی العرب

(1) سیدنا حضرت عمر فاروقؓ کے عہد خلافت میں جنگ قادسیہ کا شمار عراق عرب کی سرزمین پر لڑی جانے والی نہایت خونریز اور فیصلہ کن جنگوں میں ہوتا ہے۔ اس لڑائی میں سلطنت ایران نے اپنے دولاکھ آزمودہ کار جنگ جُو اور تین سو جنگی ہاتھی مسلمانوں کےمقابل لاکھڑے کیے دوسری طرف مجاہدین اسلام کی کل تعداد صرف تیس اور چالیس ہزار کے درمیان تھی۔ ان میں سے بعض مجاہدین کے ساتھ ان کے اہل و عیال بھی جہاد میں حصہ لینے کے لیے قادسیہ آئے تھے۔ اس موقع پر ایک ضعیف العمر خاتون بھی جذبہ جہاد سے سرشار اپنے چار نوجوان فرزندوں کے مزید مطالعہ

حضرت اُبَیؓ بن کعب انصاری ...... سیّد المسلمین

(1) ہجرت نبوی سے چند سال بعد کاذکر ہے کہ ایک دن میانہ قد او راکہرے بدن کے ایک گورے چٹّے پاکیزہ صورت آدمی بارگاہ رسالتﷺ میں حاضر ہوئے۔ انہوں نے بڑے ادب سے حضورﷺ کو سلام کیا اور پھر آپ کی خدمت میں بیٹھ کر ارشادات نبویؐ سے مستفیض ہونے لگے۔ یکایک سرور عالمﷺ پر آثار وحی طاری ہوئی اور زبان رسالتؐ پر قرآن حکیم کی ایک سورۃ جاری ہوگئی ۔ وہ صاحب وحی الہٰی کاایک ایک لفظ بغور سنتے اور اس کو لکھتے جاتےتھے۔ جب جبریل امین علیہ السلام پیغام الٰہی پہنچا کر واپس چلے گئے تو رحمت عالم ﷺ نے ان صاحب سے مخاطب ہوکر فر مزید مطالعہ

تعارف و تبصرہ کُتب

(1) فضائل القرآن : مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیمرتب : جناب حفیظ الرحمٰن احسنصفحات : 155قیمت : 25؍8 روپےپتہ : البدر پبلی کیشنز، اُردو بازار لاہورکسی زمانہ میں بانی جماعت اسلامی حضرت مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی ہفتہ وار ''درس حدیث'' دیا کرتے تھے ، ان دروس کا اندازہ تدریسی کے بجائے دعوتی ہوتا تھا، اس لیے وہ خاصے مقبول رہے۔حدیث سے مولانا موصوف کے اس شغف اور دلچسپی سے جہاں تفہیم الحدیث کے لیے نئی نئی راہیں کھلی ہیں وہاں اس واویلا اور غوغا کی بھی قلعی کھل گئی ہے جو حدیث کے سلسلے میں مولانا کے خلاف ب مزید مطالعہ

حضرت اُمّ الفضل لبابۃُ الکبریٰ ؓ

غزوہ بدر (رمضان المبارک2 ہجری) میں قریش کی ذلت آمیز ہزیمت کی خبر مکہ معظمہ پہنچی تو وہاں گھر گھر صف ماتم بچھ گئی۔ بدبخت ابولہب کی حالت تو دیکھی نہ جاتی تھی۔ فرط الم نے اس کو اتنا نڈھال کردیا کہ چلتے ہوئے قدم لڑکھڑاتے تھے۔اسی حالت میں وہ لڑائی کے حالات دریافت کرنےکے لیے گھسٹتا گھسٹاتا اپنے بھائی عباس بن عبدالمطلب کے گھر پہنچا جو مشرکین کے ساتھ مسلمانوں سے لڑنے گئے تھے اور لڑائی میں شکست کھانے کے بعد مسلمانوں کے قیدی بن چکے تھے۔ وہ حضرت عباس کے گھر جاکر ان کے غلام ابورافع کے قریب بیٹھ گئے جو تیر س مزید مطالعہ

تعارف و تبصرہ کتب

فتاویٰ رحمان مولوی عبدالخالق اسد اللہ طور حصاریصفحات 54قیمت 2 روپےپتہ شیخ محمد اشرف تاجر کتب کشمیری بازار لاہورحضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ حضور سے بارہ ہی سوال صحابہ نے پوچھے تھے جو سب کے سب قرآن میں ہیں۔ اس کتاب میں بس انہی بارہ سوالات اور جوابات کی تشریح و توضیح ہے۔ کتاب کے شروع میں مؤلف نے "12" عدد کی فضیلت بھی بیان فرمائی ہے اور اس سے بھی پہلے اپنے سوانح اور تعارف کا تذکرہ ضروری سمجھا ہے۔موضوع جتنا دلچسپ ہے، سامان اتنے دلچسپ نہیں ہیں۔ عبارت گنجلک، بات بوجھل اور ترتیب غیر جاذب ہی ہے۔ بایں ہمہ مزید مطالعہ

دو پروانے شمع رسالت کے

1۔ حضرت براء بن معرور انصاری رضی اللہ عنہ (1)رحمتِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ سے ہجرت فرما کر مدینہ منورہ میں نزولِ اجلال فرمایا، تو انصارِ مدینہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اپنے دیدہ و دل فرش راہ کر دیے لیکن حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں اپنے ایک انصاری جاں نثار کو نہ پایا جو بیعت عقبہ کبیرہ میں والہانہ جوش و خروش کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کر چکے تھے اور بآوازِ بلند خدا کی قسم کھا کر یہ عہد کر چکے تھے کہ حضور مدینہ تشریف لائیں تو ہم اپنی جان اور آل اولاد کے ساتھ آپ کی مزید مطالعہ

حضرت جلبیب انصاری رضی اللہ عنہ

(1)بعض روایتوں میں ان کا نام "جلبیب" رضی اللہ عنہ بھی آیا ہے۔ سلسلہ نسب اور خاندان کا حال معلوم نہیں لیکن اربابِ سیر کے نزدیک یہ بات مسلم ہے کہ وہ مدینہ منورہ کے رہنے والے تھے اور انصار کے کسی قبیلے سے تعلق رکھتے تھے۔ اگرچہ پست قد اور کم رو تھے لیکن پاک باطنی، نیک طنیتی، شجاعت، اخلاص فی الدین اور حبِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لحاظ سے اپنی مثال آپ تھے۔ اسی لیے رحمتِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت مھبوب تھے۔ مسند احمد بن حنبل میں حضرت ابوبرزہ اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جلبیب رضی اللہ عن مزید مطالعہ

حضرت مالک بن سنان خدری انصاری رضی اللہ عنہ

ان کا تعلق خزرج کے خاندان خدرہ سے تھا، شجرہ نسب یہ ہے:مالک بن سنان بن عبید بن ثعبلہ بن الابجر (خدرہ) بن عوف بن حارث بن خزرج۔ان کے والد سنان شہید کے لقب سے مشہور تھے۔ وہ اپنے قبیلے کے رئیس تھے اور مدینہ میں چاہ بصہ کے قریب قلعہ اجرد کے مالک تھے۔ انہوں نے اسلام سے پیشتر وفات پائی۔حضرت مالک بن سنان رضی اللہ عنہ نے ہجرت نبوی سے پہلے قبول اسلام کا شرف حاصل کیا۔ اہلیہ انیسہ بنت ابی حارثہ رضی اللہ عنہا نے بھی شوہر کا ساتھ دیا۔ سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت کے بعد مدینہ منورہ میں نزولِ اجلال فرم مزید مطالعہ

سیدالانام کےمدنی جانثار حضرت حارث بن صمہ انصار ی

سیدنا حضرت ابو سعید بن صمہ خزرج کےمعزز ترین خاندان نجار سے ہیں ۔نسب نامہ یہ ہے۔حارث بن صمہ بن عمروبن عتیک بن عمرو بن عامر(مبذول) بن مالک بن نجار۔ہجرت نبوی سےقبل ہی ان کی فطرت سعید انہیں توحید کی طرف مائل کردیا ہےاورسن 11ہجری سے 13 نبوت کےدرمیان کسی وقت حلقہ بگوش اسلام ہوگئے ۔سرور عالم ﷺ مدینہ منورہ تشریف لائے اورچند ماہ بعد مہاجرین اورانصار کےمابین مواخاۃ قائم کرائی حضرت حارث کوحضرت صہیب رومی کااسلامی بھائی بنایاگیا۔رمضان المبارک سن 2ہجری میں رحمت عالم ﷺ غزوہ بدر کالیے مدینہ سےروانہ ہوئےتوحضرت ح مزید مطالعہ

حضرت حنظلہ بن عامر انصاری

غسیل الملائکہ(1)راس المنافقین عبداللہ بن ابی کابہنوئی ابو عامر اگرچہ ایک زاہد مرتاض تھا اور اس نے حق کی تلاش میں گوشہ عزلت اختیار کرلیا تھا۔لیکن جب خورشید اسلام فاران کی چوٹیوں سے طلوع ہوا اورمدینہ منورہ کےدرددیواار سید المرسلین ﷺ کی طلعت اقدس سے جگمگائے تو ابو عامر کی عقل پر پتھر پڑگئے اور اس نےاسلام اورداعی اسلام ﷺ کی دشمنی کواپنا اوڑھنا بچھونا بنالیا ۔خدا کی شان اسی ابو عامر کےفرزند کواللہ تعالیٰ نے نور بصیرت عطا کیا اور اس نے کسی تامل کےبغیر دعوت حق پر لبیک کہا اوررحمت عالم ﷺ کی جاں نثاروں م مزید مطالعہ

تبصرہ کتب

صبح صادقاز مولاناعبدالرحمن عاجز مالیرکوٹلویضخامت:112صفحات۔دیدہ زیب مضبوط جلدنہایت اعلیٰ سفید دبیز کاغذ ۔ہرصفحہ بیلدارکتاب طباعت نہایت عمدہقیمت مجلد پلاسٹک کو/14قیمت آفسٹ کاغذ اعلی مجلد/21 قیمت جہیز اڈیشن /27ناشر:رحمانیہ دارالکتب امین پور بازار فیصل آباد فون32912مولانا عبدالرحمٰن عاجز مالیر کوٹلوی کانا اب پاکستان کےعلمی ودینی حلقوں میں کسی تعارف کامحتاج نہیں رہا۔وہ ایک خوشگو شاعر ہیں جنھوں نےشاعری کواپنے جبلی ذوق کی بناء پر اختیار کیا ہےاور اسے دین اوراخلاق کی تبلیغ کےلیے ذریعہ اظہار بنایا ہے۔مول مزید مطالعہ

حضرت عبداللہ بن زید انصای رضی اللہ عنہ

رحمتِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ سے ہجرت فرما کر سر زمینِ مدینہ کو اپنے قدوم میمنت لزوم سے رشکِ جناں بنایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ عرصہ بعد مسجدِ نبوی کی تعمیر کا اہتمام فرمایا۔ جب مسجد تعمیر ہو چکی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ضرورت محسوس فرمائی کہ نماز باجماعت ادا کرنے کے لیے عام مسلمانوں کو نماز کے وقت سے کچھ دیر پہلے اطلاع دینی چاہئے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنھم سے مشورہ فرمایا کہ اس مقصد کے لیے کون سا طریقہ اختیار کرنا مناسب ہو گا؟ کسی نے عرض کیا کہ کسی بل مزید مطالعہ

تبصرہ کتب

نام کتاب: سید بادشاہ کا قافلہ مولفہ: آباد شاہ پوری ضخامت: 456 صفحات بڑا سائز، کاغذ کتابت، طباعت عمدہ، مجلد، سنہری ڈائیدار، قیمت 48 روپے ناشر: البدر پبلی کیشنر 23 راحت مارکیٹ اردو بازار لاہور سید احمد شہید بریلوی نے عزم و ہمت، صبر و استقامت اور راہِ حق میں بلا کشی کے جو نقوش سیتہ گیتی پر مرتسم کئے، وہ ابدالاباد تک اہل ایمان کے دلوں مین حرارت پیدا کرتے رہیں گے۔ فی الحقیقت احیاء دین کے سلسلہ میں سید احمد شہید اور ان کے سرفروز رفقاء کی مساعی جمیلہ اور ان کی داس مزید مطالعہ

بزم رسالت کی بارہ شمعیں

حدیث اور سیرت کی کتابوں میں بیسوی ایسی خواتین کے نام ملتے ہیں جن کا شمار عظیم للرتبت صحابیات میں ہوتا ہے لیکن ان کے حالات زندگی بہت کم معلوم ہیں یہاں ہم ایسی بارہ صحابیات کے حالات ( جس قدر معلوم ہیں ) نذر قارئین کرتے ہیں ۔ حضرت ام ایوب انصاریہ ﷜ اصل نام معلوم نہیں اپنی کنیت ’’ام ایوب‘‘ سے مشہور ہیں ۔ میزبان روسول اللہ ﷺ حضرت ابو ایوب انصاری ﷜ کی اہلیہ تھیں ۔ ہجرت نبوی سے قبل اپنے شوہر کے ساتھ ہی اسلام قبول کیا ۔ سرور عالم ﷺ مدینہ منورہ تشریف لائے تو سات ماہ تک حضرت ابو ایوب ﷜ کے گھر میں مزید مطالعہ

تعارف و تبصرہ کتب

ہندوستا ن کی پہلی اسلامی تحریک از ۔۔۔ مولانا مسعود عالم ندوی ضخامت : 180 صفحات بڑا سائز کاغذ ، کتابت و طباعت عمدہ قیمت : دس روپے ناشر: ادارہ مطبوعات سلیمانی 40۔بی اردو بازار ۔ لاہور دینی اور علمی حلقوں میں مولانا مسعود عالم ندوی کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں وہ ایک یگانہ روز گا ر عالم دین ، بلند پایہ مؤرخ اور صاحب طرز انشاء پرداز تھے ۔ وہ برکوچک پاک و ہند کے ان چند علمائیں سے تھے جن کو عربی زبان پر بے پناہ عبور حاصل تھا یہاں تک کہ خود عرب ادباء وفضلا ان پر رشک کرتے تھے ۔ سب سے بڑھ کر مزید مطالعہ

خیر البشر کی دس صحابیات !

1)حضرت زینب ؓ بنت ابی سلمہ ؓ ام المؤمنین حضرت ام سلمہ ﷜ کی صاحبزادی تھیں جو ان کی پہلے شوہر حضرت ابو سلمہ ﷜ بن عبدالاسد مخزومی کے صلب سے تھیں ۔ سلسلہ نسب یہ ہے : زینب ؓبنت ابو سلمہ ؓ بن عبدالاسد بن ہلال بن عبداللہ بن عمر بن مخزوم القرشی۔ حضرت ابو سلمہؓ رسو ل اکرم ﷺ کے پھوپھی زاد بھائی بھی تھے اور رضاعی بھائی بھی ، اس لحاظ سے حضرت زینب ﷜ حضور کی بھتیجی ہوتی تھیں۔ (برہ بنت عبدالمطلب حضرت زینب ﷜ کی دادی تھیں اور حضور ﷺکی پھوپھی ) ان کی ولادت کے بارے میں روایتوں میں ان کے والدین مکہ سے ہجرت کرنے مزید مطالعہ

تعارف و تبصرہ کتب

پاکستان مین مسیحیت تالیف :ڈاکٹر محمد رضا صدیقی ناشر :مسلم اکادمی ۔ 18/29 محمد نگر لاہور قیمت :چالیس روپے صفحات :520 برصغیر پاک وہند میں مسیحیت کا پھیلاؤ ایک عبرت انگیز داستان ہےجس کی طرف بہت کم توجہ دی گ‘ی ہے ۔جناب امدادصابیری صاحب کی تالیف ’’فرنگیوں کا جال ‘‘ اس موضوع پر پہلی قابل ذکر کتا ب ہے ۔ انہوں نے برصغیر میں جلال الدین اکبر کےزمانے سے لے کر برطانوی عہد اقتدار تک مسیحت کے پھیلاؤ کا جائزہ لیا ہے ۔ اس تالیف کے بعد مسحیت کے بارے میں مناظر انہ اور تحقیقی انداز کی کتابیں تو شائع ہوتی رہیں مگ مزید مطالعہ