تعارف و تبصرہ کتب
پاکستان مین مسیحیت
تالیف :ڈاکٹر محمد رضا صدیقی
ناشر :مسلم اکادمی ۔ 18/29 محمد نگر لاہور
قیمت :چالیس روپے صفحات :520
برصغیر پاک وہند میں مسیحیت کا پھیلاؤ ایک عبرت انگیز داستان ہےجس کی طرف بہت کم توجہ دی گ‘ی ہے ۔جناب امدادصابیری صاحب کی تالیف ’’فرنگیوں کا جال ‘‘ اس موضوع پر پہلی قابل ذکر کتا ب ہے ۔ انہوں نے برصغیر میں جلال الدین اکبر کےزمانے سے لے کر برطانوی عہد اقتدار تک مسیحت کے پھیلاؤ کا جائزہ لیا ہے ۔ اس تالیف کے بعد مسحیت کے بارے میں مناظر انہ اور تحقیقی انداز کی کتابیں تو شائع ہوتی رہیں مگر کسی نے مسیحی تبلیغی اداروں کی راز دارانہ اور کھلم کھلا سرگرمیوں کا جائزہ نہیں لیا حتی کہ 1952 ء میں ایک مسیحی پرچے ’’ ‘‘ نے اشاعت مسیحیت پر ایک رپورٹ شائع کی ۔ اس رپورٹ سے پاکستان میں بھی ہلچل پیدا ہوئی ۔ چند کتابچے منظر عام پر آئے جناب حافظ نذر احمد صاحب نے پاکستان میں فروغ مسحیت پر اعد اد وشمار کی زبان میں گفتگو کی اور اہل نظر کو پاکستان میں راتداد کی تشویشناک صورت حا ل کی طرف توجہ دلائی ۔
حال ہی میں کراچی یونیورسٹی میں جناب ڈاکٹر محمد نادر رضا صدیقی صاحب نے پاکستان میں شاعت مسحیت پر مقالہ تحقیق پیش کیا اور انہیں پی ۔ایچ ۔ڈی کی سند دی گئی ۔موصوف نے آٹھ سال کی مسلسل محنت سے موضوع کا حق ادا کیا انہوں نے اپنی حاصل کردہ معلومات کا ایک حصہ مناسب ترتیب و تدوین کے بعد ’’ پاکستان میں مسیحیت ‘‘ کےنام سے پیش کیا ہے جو پیش نظر ہے ۔ موصوف نے مسیحی اداروں کی رپورٹوں ،مبغلوں سے گفت و شنید اور مبغلو ں سے متاثر افراد کی معلومات سے حیران کن انکشافات کئے ہیں ۔ یہ انکشافات دین کی تڑپ رکھنے والوں کےلئے لمحہ فکریہ مہیا کرتے ہیں ۔ انہوں نے مسیحی مبلغوں کے طریق کار پر روشنی ڈالتے ہوئے لکھا ہےکہ پاکستان میں مختلف مسیحی فرقے کام کر رہے ہیں جن کے عقائد میں تضاد پایا جاتا ہے اور ایک دوسرے کو بدعتی اور گمراہ کہتے ہیں مگر پاکستان میں ان کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ۔ انہوں نے پاکستان کو مختلف حلقوں میں بانٹ رکھا ہے اور کوئی فرقہ ،دوسرے فرقے کے حلقہ اثر میں مداخلت نہیں کرتا ۔
ڈاکٹر صدیقی صاحب نے محنت سے یہ رپورٹ مرتب کی ہے ۔ انہوں نے مسیحی اداروں کے بارے میں ممکن حد تک اعداد و شمار مہیا کر دئیے ہیں تاہم اس موضوع پر مزید کام ہونا چاہیے ۔
اس رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ بائبل کی نشرو اشاعت پرہر مشن لاکھوں روپے خرچ کرتا ہے اور مجموعی طور پر بائبل کی سالانہ اشاعت کروڑوں میں ہے ۔ مسیحی تبلیغی ادارے تو ایک محرف اور مردہ کتاب پر اس قدر محنت کر رہے ہیں مگر ہم کتاب زندگی (قرآن )کی اشاعت کے لیے اتنے سر گرم نہیں ۔ دنیا کی کئی زبانیں ایسی ہیں جن میں قرآن مجید کے تراجم نہیں ملتے ۔ ہمیں بھی قرآن مجید کے تراجم اور خوبصورت ایڈیشنوں کی اشاعت کرنی چاہیے ۔
مختصر سے تعارف میں کتاب کی تمام خوبیوں کا احاطہ نہیں کیا جاسکتا ۔ مختصر یہ کہ اپنے موضوع پر بہت اچھی کوشش ہے ۔کام پر مولف اور ناشر مبارک باد کے مستحق ہیں ۔ راقم الحروف ،قارئین ’’محدث ‘‘ کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ اس کتاب کو بہ نظر غائر پڑھیں ، اور بڑھتے ہوئے ارتدادکے تدارک کے لئے کوشش کریں ۔
فقہا ء سبعہ
ازشیخ الحدیث مولانا محمد اسحق صاحب
ضخامت ۔124 صفحات مجلد بڑا سائز
کاغذ کتابت ،طباعت عمدہ
قیمت ۔بارہ روپے
ناشر۔ اسلامک پبلشنگ ہاؤس شیش محل روڈ ۔لاہور
صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کےبعد جن اصحاب علم و فضل اور ارباب فکر و نظر نے علم کتاب و سنت کی شمع روشن رکھی اور اپنے خلوص و للہیت ،اتباع سنت ،اخلاص عمل اور حسن کردار کےگہرے نقوش صفحہ تاریخ پر ثبت کئے وہ تابعین عظام ہیں۔ یہ اصحاب صحابہ کرام ؓ ہی کے تربیت یافتہ اور انہں کےخرمن علم کے خوشہ چین تھے ۔ ہماری خوش قسمتی ہے کہ تابعین کرام کی ایک کثیر تعداد کے سوانح حیات کتب سیر میں محفوظ ہیں ۔انہیں پڑھ کر نہ صرف انشراح قلب ہوتا ہے بلکہ اپنی منزل مقصود کا تعین کرنے میں بھی مدد ملتی ہے ۔ تابعین میں سات فقہا ء کو خصوصیت سے بہت بلند مرتبہ حاصل ہے ،ان کے سماء گرامی یہ ہیں ،حضرت سعید بن المسیب ؓ ،حضرت عروہ بن زبیر ؓ ،حضرت خارجہ بن زید ؓ حضرت عبیداللہبن عبداللہ ؓ حضرت قاسم بن محمد بن ابوبکرؓ حضرت ابوبکر بن عبدالرحمن ؓ،حضرت سلیمان بن یسار ۔
تابعین عظام کی اس مقدس جماعت کو اسلامی تاریخ میں فقہا ء سبعہ کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے ۔ بعض اہل علم نے حضرت ابو سلمہ بن عبدالرحمن ؓ اور حضرت سالم بن عبداللہ ؓ کو بھی فقہا سبعہ میں شمار کیا ہے ۔
شیخ الحدیث مولانا محمد اسحاق صاحب صدر مدرس دار العلوم تقویۃ الاسلا لاہور نے اس کتاب میں ان نو تابعین عظام کے حالات بڑی تحقیق و تفحص کے ساتھ قلمبند کئے ہیں انداز بیان بڑا شستہ اور دلاویز ہے ۔ فاضل مؤلف نہایت ثقہ اور متبحر عالم دین ہیں ، اور ان کی تحریر علمی شان اور شگفتگی کا نہایت حسین امتزاج ہے ۔ ان کی یہ علمی کاوش ہر لحاظ سے قابل ستائش ہے ۔ ناشر بھی مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے اس گراں قدر کتاب کو ایسے خوب صورت انداز میں شائع کیا ۔ یہ کتاب دینی ذوق رکھنے والے ہر شخص کے لئے ایک بیش بہا تحفہ ہے ۔ ہمیں امید ہے کہ کوئی عملی گھرانا اور کتب خانہ اس سے خالی نہیں رہے گا۔
(طالب ہاشی )
تفسیر الخازن مع النسفی
الترتیب و البیان عن تفصیل آمی القرآن ،تفسیر روح البیان ،احکام القرآن للخصاص ،شرح شذور الذہب فی معرفۃ الکلام العرب ،اعلام الموقعین لابن قیم ،منہاج السنۃ الابن تیمہ الحاوی للفتاوی ٰ الخصائص الکبری اللسیوطی مروج الذہب ومعاون الجوہر (التاریخ ) الفتاوی الحدیثیہ الابن حجر مکی تنقیح اترواۃ فی تخیریج احادیث المشکوٰۃ علاوہ ازیں بے شمار عربی اردو کتب کا ذخیر ہ آپ اپنی کتا ب بیچنا چاہیں توہیں یا فرمائیں ۔
عبدالرحمٰن عاجز ،مالک رحمانیہ دارالکتب ۔ امین پور بازار فیصل آباد