کسی پر بڑائی نہ کوئی جتائے

خدا نے شعوب و قبائل بنائے
کہ انسان اصل اپنی پہچان جائے

ہوئے پیشے تقسیم پھر اللہ اللہ
کہ ہر ایک رزق اپنا اپنا کمائے

برابر ہیں سب آفرینش میں انساں
کسی پر بڑائی نہ کوئی جتائے

کئے انبیاءؑ نے بھی سب کام اپنے
کبھی بدگمانی نہ وہ دل میں لائے

لہٰذا نہیں اس کا ہرگز یہ مطلب
کہ انسان کسی کو نہ خاطر میں لائے

زمانے کے انداز بدلے گئے ہیں
نہیں کام آتے ہیں اب اپنے پرائے

دکھائے ہیں قسمت نے یہ دن بھی ہم کو
اب اپنے کرم سے ، خدا ہی ، بچائے