اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں پر دن رات میں پانچ وقت نماز فرض کی ہے اور اسی طرح ہر نماز کو بھی اس کے وقت پر پڑھنے کا حکم فرمایا جیساکہ اس کا ارشاد ہے:﴿إِنَّ الصَّلو‌ٰةَ كانَت عَلَى المُؤمِنينَ كِتـٰبًا مَوقوتًا ١٠٣ ﴾....سورة النساء:''بے شک مؤمنوں پر نماز مقرر ہ وقت میں فرض کی گئی ہے۔''پانچوں نمازوں کا ابتدائی وقت٭سیدنا جابر بن عبداللہ فرماتے ہیں:«فصلی الظهر حين زالت الشمس وکان الفيء قدر الشراك ثم صلی العصر حين کان الفيء قدر الشراك وظِلِّ الرجل ثم صلی المغرب حين غابت الشمس ثم صلی العشاء حي مزید مطالعہ
نمازِ پنجگانہ کی رکعات کی صحیح تعداد کے متعلق عام طور پر عامۃ الناس میں مختلف آرا پائی جاتی ہیں جیسے عشاء کی نماز کی ١٧ رکعات وغیرہ اور پھر ان رکعات کے مؤکدہ اور غیر مؤکدہ نوافل کے تعین کامسئلہ بھی زیر بحث رہتاہے۔ذیل میں افادۂ عام کے لیے نمازِ پنجگانہ کے مؤکدہ اور غیرمؤکدہ نوافل اور فرائض کی صحیح تعداد کو دلائل کے ساتھ پیش کر دیا گیا ہے۔فرائض: جمعہ کے علاوہ ہر دن کی پانچ نمازوں کے فرائض کی تعداد کل ١٧ ہے جو احادیث ِصحیحہ اور اُمت کے عملی تواتر سے ثابت ہیں۔سنت ِمؤکدہ: اسی طرح نمازوں کے فرائض سے مزید مطالعہ
فرضیت روزہرمضان کامہینہ مسلمانوں پرعطیۂ خداوندی ہے۔اس کے تمام تراَحکامات اور حدود و قیود شارع کی حکمت ِبالغہ کی آئینہ دار اور یقینا اس کے پیداکردہ بندوں کے حق میں بہتر ہیں، تبھی تو ربّ العالمین نے اس پر مہینے کے روزوںکو اپنے بندوں پرفرض قرار دیا ہے۔ فرمانِ ربانی ہے:{يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ} (البقرہ:۱۸۴)''اے ایمان والو ! تم پرروزے فرض کردیئے گئے ہیں جس طرح تم سے پہلے اُمتوںپر تھے تاکہ تم پرہیز مزید مطالعہ
اَحکام ومسائل شیخ محمد بن صالح العثیمینؒ٭ترجمہ:کامران طاہربے نماز کے حج کا حکمaسوال:ایسا شخص جو نہ تو نماز پڑھتاہو اور نہ ہی روزہ رکھتا ہو اس حالت میں اس کے حج کے بارے میں کیاحکم ہے؟اور اللہ سے اگر وہ توبہ کر لے تو کیا اس کے ذمہ ترکِ عبادات کی قضا ہے؟جواب: نماز کو ترک کر دینا کفر ہے اور ملت اِسلامیہ سے خارج کر دینے والے اور اَبدی جہنم کا موجب ہے جس طرح کہ قرآن وحدیث اور اقوال سلف سے ثابت ہے لہٰذا وہ شخص جو نماز کاتارک ہے اس کے لیے مکہ میں داخل ہوناحلال نہیں ۔اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:{يَا أَيُّهَا مزید مطالعہ
عید ِمکہ معظمہ سے بلند ہونے والی یہ آواز ہر سال مسلم ممالک کے سیاسی مفادات اور سرکاری جکڑ بندیوں سے بالا تر ہوکر کلمہ اسلام کے نام پر ملت ِاسلامیہ کو مخاطب کرتی ہے۔ مسلمانوں کے عالمی اجتماع سے بلند ہونے والی یہ صدا اسلام کا ایک جامع نقشہ کھینچتے ہوئے مسلم اُمہ کو درپیش حالات پر ایک جامع تبصرہ پیش کرتی اور ان کی مشکلات کا ایسا حل سامنے لاتی ہے جو قرآن وسنت کی آیات واحادیث سے براہِ راست مُستنیر ہوتا ہے۔ معمولی سمجھ بوجھ رکھنے والا شخص بھی اس متبرک آواز میں خلوص کی چاشنی، مسائل کا درد، مشاہدے ک مزید مطالعہ
زیر تبصرہ کتاب فاضل مصنف ڈاکٹر حافظ محمد اسحق زاہد حفظہ اللہ کی نئی علمی کاوش ہے جسے اُنہوں نے جمعیة احیاء التراث الاسلامی کی لجنة القارة الہندیة کے ایما پر کمیٹی کی طرف سے برصغیر میں مبعوث اُن دعاة اور مبلغین کے لیے ترتیب دیا ہے جو اُردو بول چال کے علاقوں میں دعوت و تبلیغ کی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔اسلام میں منبر ومحراب کی ہمیشہ سے اہم اور مرکزی حیثیت رہی ہے اور تاریخ اس امر کی گواہی دیتی ہے کہ جب بھی اسلامی اقدار اور روایات کو مسخ کیا جانے لگا اور خرافات وبدعات کے جھکڑ چلے تو ان حالات میں من مزید مطالعہ
اسلام کا پیغام امن اور مسلم اُمہ میں اتحادامامِ کعبہ کا پیغام ؛ اہالیانِ لاہورکے نامالحمد ﷲ رب العٰلمین وأصلِّي وأسَلِّم علی أشرف الأنبیاء والمرسلین سیدنا ونبینا محمَّد بن عبد اﷲ وعلی آله وأصحابه ومن دعا بدعوته واھتدٰی بھداہ ... السلام علیکم ورحمة اﷲ و برکاتهہر قسم کی تعریف اللہ ربّ العالمین کو سزاوار ہے۔ اور درود و سلام ہو اَشرف الانبیا والمرسلین ہمارے آقا اور نبی محمدبن عبداللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر، ان کی آلؓ و اصحابؓ پر اوران تمام لوگوں پرجنہوں نے آپؐ کی دعوت کو قبول کیا اور آپؐ کے راستے کی مزید مطالعہ
تمام تعریف اللہ تبارک و تعالیٰ کو سزاوار ہے جس نے اپنے صالح بندوں کو ایسے مواقع عطا کئے جن میں کثرت کے ساتھ نیک اعمال بجا لاتے ہیں اور موت تک اُنہیں یہ مہلت اور موقع فراہم کیا کہ نیکیوں کے ان مختلف موسموں سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے دن اور رات کی مبارک گھڑیوں میں بھلائیوں کے وافر ثمرات اپنے دامن میں سمیٹ سکیں ۔ اور درود و سلام ہوں ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی آل اور ان کے تمام اصحاب ؓپر!اُمت ِمحمدیہ کی عمریں سابقہ اُمم کے مقابلہ میں بہت ہی کم ہیں ۔ آپؐ نے فرمایا:(أعمار أمتي ما بین الستی مزید مطالعہ
نماز دین کا ستون،1جنت کی کنجی،2 مؤمن کی معراج،3 آنکھوں کی ٹھنڈک،4 قلبی سکون5 اور جسمانی شفا6 ہے۔ اس کے ذریعے انسان جملہ مصائب و آلام، غموم و ہموم، اور ہمہ قسم کے حزن و ملال سے نجات حاصل کرسکتا ہے۔ ربّ ِذوالجلال نےوَٱسْتَعِينُوا بِٱلصَّبْرِ‌ وَٱلصَّلَو‌ٰةِ ۚ...﴿٤٥﴾...سورة البقرة 7کا ارشاد فرماکر اس حقیقت کو آشکاراکردیا اورحَـٰفِظُوا عَلَى ٱلصَّلَوَ‌ٰتِ وَٱلصَّلَو‌ٰةِ ٱلْوُسْطَىٰ وَقُومُوا لِلَّهِ قَـٰنِتِينَ ﴿٢٣٨﴾...سورة البقرة 8کا اہم اعلان فرما کر مشتاق دل میں وہ روح پھونک مزید مطالعہ
اِمسال رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں لاہور میں ایک نئی بدعت کا احیا ہوا، جس کی تفصیل یہ ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ایک موضوع وغیرمعتبر روایت کی بنا پر اپنے پیروکاروں کو جنت کے ٹکٹ بانٹنا شروع کئے۔ اور یہ دعویٰ کیا کو جو شخص مجھ سے مصافحہ کرے گا، اس کے لئے اس روایت کی رو سے جنت لازم ہو جائے گی۔ نہ صرف یہ کہ اس مصافحہ کے لئے لوگوں کی قطاریں لگیں بلکہ اس کی مصدقہ سندبھی ڈاکٹر صاحب کی طرف سے جاری کی جانے لگی، جس پر ان کے دستخط اور مہر بھی ثبت ہے۔ لوگوں کو اس قدر آسانی سے جنت کے پرمٹ ملیں تو اور کس مزید مطالعہ
'حجۃ الوداع' کی و جہ تسمیہ یہ ہے کہ آپ ﷺکا یہ آخری حج تھا،اس کو 'حجۃ الاسلام'بھی کہا جاتا ہے اس وجہ سے کہ ہجرت کے بعد آپؐ نے یہی ایک حج کیا، اس کے علاوہ اس کو'حجۃ البلاغ'کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے کیونکہ رسول اللہ ﷺنے جملہ مسائل حج اس کے ذریعے قول اور فعل اور کردار کے آئینہ میں دکھا دیئے اور اسلام کے اُصول و فروع سے آگاہ کر دیا۔ تاہم ان ناموں میں سے 'حجۃ الوداع' زیادہ مشہور ہوا، کتب ِاحادیث میں اکثر راوی اسی نام سے روایت کرتے ہیں۔خطبہ حجۃ الوداع ایک اہم تاریخی دستاویز اور 'حقوقِ انسانی کے چارٹ مزید مطالعہ
معروف سیرت نگار اور محقق پروفیسر ڈاکٹر یٰسین مظہرصدیقی ہر سال کی طرح امسال بھی پاکستان کےعلمی دورہ پر تشریف لائے اور آپ نے ایک ماہ کے دوران سرگودھا ، فیصل آباد ، لاہور اور کراچی میں سیرت النبی ﷺکے موضوع پر اہم خطبات دیے۔ آپ نے مولانا ابو الحسن علی ندوی اور مولانا محمد رابع حسنی ندوی جیسی شخصیات سےکسبِ فیض کیا اور تمام تعلیم دار العلوم ندوۃ العلماء ، جامعہ ملّیہ اور مسلم یونیورسٹی علی گڑھ سے حاصل کی ،لیکن مسلم علی گڑھ یونیورسٹی آپ کی پہچان بن گئی، جہاں آپ شعبہ تاریخ میں بطور ِ ریسرچ سکالر،بعد ا مزید مطالعہ