مارچ 2026ء

تراویح میں تکمیل قرآن اور دعا ختم القرآن

تراویح میں تکمیل قرآن اور دعا ختم القرآنفقہاے کرام نے مستحب قرار دیا ہے کہ تراویح میں کم از کم ایک بار قرآن ختم کیا جائے؛  جو اس پر اضافہ کرے، وہ افضل اور بہتر ہے؛ معروف فقہی مسالک کے  ائمۂ مذہب نے اسی کی تصریح کی ہے۔ امام نوویؒ نے اس پر اجماع نقل کیا ہے کہ تراویح میں ختمِ قرآن مستحب ہے اور یہی چاروں مذاہب کے فقہا کی راے ہے۔ اس کی غایتِ شرعی یہ ہے کہ لوگوں کو پورا قرآن سُنوا دیا جائے۔امام ابو حنیفہؒ نے فرمایا ہے کہ ہر رکعت میں دس آیات پڑھنا مسنون ہے تاکہ مہینے بھر میں ایک مرتبہ قرآن مکمل ہو ج مزید مطالعہ

مارچ 2026ء

اللہ ہے نا

اللہ ہے نا نام کتاباللّٰہ ہے نامصنفمحمد اکبراشاعتاول: 2024ءصفحات324ملنے کا پتاادارۃ النور، دکان نمبر 2، 3 أنور مینشن، جمشید روڈ، بالمقابل جامع مسجد بنوری ٹاؤن، کراچی، رابطہ نمبر: 03242855000محمد اکبر ان جواں سال اہلِ علم میں سے ہیں جنھیں اللّٰہ تعالیٰ نے قرآن سے ایسی قلبی وابستگی عطا فرمائی ہے جو آدمی کے علم میں روشنی اور اس کے بیان میں اثر پیدا کر دیتی ہے۔ دینی  سنجیدگی، جدید ذہن کی حساسیت اور عملی زندگی کے سوالات کو سمجھنے کی صلاحیت ان کی شخصیت میں ایک ساتھ جمع ہو گئے ہیں۔ اسی وجہ سے ان کے اند مزید مطالعہ

جنوری 2026ء

غیر مسلم تہواروں پر مبارک باد دینے کا مسئلہ

(یورپین کونسل براے افتا و تحقیق)

غیر مسلم تہواروں پر مبارک باد دینے کا مسئلہ(یورپین کونسل براے افتا و تحقیق)ترجمہ :ڈاکٹر طاہر اسلام عسکریزیرِ نظر مضمون یورپین کونسل براے افتا و تحقیق کی ایک قرار داد کا ترجمہ ہے جو کونسل کے چھٹے فقہی اجلاس میں منظور کی گئی؛ یہ اجلاس 28جمادی الاولیٰ تا  3 جمادی الآخرۃ 1421ھ بہ مطابق 28 اگست تا یکم ستمبر 2000ء کو ڈبلن، آئرلینڈ میں منعقد ہوا۔ یہ کونسل معتمد اور ذمہ دار علما و فقہا پر مشتمل فقہی اور تحقیقی ادارہ ہے جن میں ڈاکٹر صہیب حسن جیسے صاحبِ بصیرت اہلِ علم بھی شامل ہیں۔ ماضی میں محدث حافظ ثنا مزید مطالعہ

جنوری 2026ء

مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ کی رحلت

مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ کی رحلتڈاکٹر حافظ ابو عمرو [1]                    ماہ نامہ محدث کے ’’وفیات‘‘ کے کالم میں اہلِ علم و فکر کی رحلت پر مختصر تعزیتی شذرات شایع کیے جاتے ہیں تاکہ قارئین کو ان کی وفات کی اطلاع ہو جائے اور ان کے لیے دعا اور اظہارِ افسوس کا موقع مل سکے؛ اس کالم سے محض اظہارِ تعزیت اور مختصر تذکرہ مقصود ہے۔ کسی عالم، مفکر یا محقق کے احوالِ زیست ، علمی آثار، تحقیقی خدمات اور فکر و منہاج کے مفصل  علمی جائزے کے لیے ’’سیر و سوانح‘‘ یا ’’نقد و نظر ‘‘ کے مستقل کالم مخصوص ہیں جن ک مزید مطالعہ

اکتوبر 2025ء

محدث عبدالعزیز رحیم آبادیؒ اور ان کی تصنیف حُسن البیان

ماہ نامہ محدث میں ’’فکر و منہاج  ‘‘کے عنوان سے ایک نیا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔ اس کالم کے تحت   سلفی منہاج بالخصوص برصغیر کی تحریکِ اہل حدیث کے بنیادی اور نمایندہ علمی لٹریچر پر تعارفی و تبصراتی مقالات شایع کیے جائیں گے۔ مقصود یہ ہے کہ اہلِ علم اور طلبہ کو تحریکِ اہل حدیث کی فکری میراث اور علمی ذخیرے سے رُوشناس کرایا جائے اور ان کتب کی اہمیت و امتیازات کو اجاگر کیا جائے۔اس سلسلے کا آغاز معروف تالیف ’’حسن البیان ‘‘پر مقالے سے کیا جا رہا ہے؛ آیندہ شماروں میں دیگر نمایندہ کتب پر بھی مقالات شایع ہ مزید مطالعہ

اصطلاحات کی جنگ

جنگیں اگرچہ توپ و تفنگ سے لڑی جاتی ہیں لیکن ان کا اصل میدان عقائد و افکار کے مباحث ہیں۔ آج عالم کفر جہاں ملتِ اسلامیہ پر آتش و آہن کی بارش برسا رہا ہے وہیں اس کے تھنک ٹینکس ہمارے تصورِ زندگی اور مذہبی و معاشرتی اقدار کو بدلنے کے لیے بھی دن رات کوشاں ہیں۔ الفاظ و مصطلحات چوں کہ پوری تہذیب کی نمائندہ ہوتی ہیں، اسلیے انھیں بگاڑنے کے لیے وہ تمام تر توانائیاں صرف کر رہے ہیں؛ اس ضمن میں استعمار اور ان کے کارندوں کے یہاں مختلف اسالیب بروے کار لائے جاتے ہیں جن کا مختصر تذکرہ حسب ذیل ہے: تلبیس: ترویج با مزید مطالعہ

اہل حدیث کا منہج اور احناف سے اختلاف کی حقیقت و نوعیت

تالیف: حافظ صلاح الدین یوسف﷾صفحات: 287... ناشر:اُمّ القریٰ پبلی کیشنز، سیالکوٹ روڈ، فتومند، گوجرانوالہحافظ صلاح الدین یوسف﷾ کی ہستیِ گرامی دنیاے علم و تحقیق میں عموماً اور جماعت اہل حدیث میں خصوصاً چنداں محتاجِ تعارف نہیں۔ محترم حافظ صاحب مبدءِ فیض سے بے شمار خوبیوں اور صلاحیتوں سے بہرہ مند ہیں۔ وہ بنیادی طور پر میدانِ قلم و قرطاس کے شہ سوار ہیں اور ان کے موضوعاتِِ تحریر میں انتہائی وسعت اور بو قلمونی پائی جاتی ہے؛ چنانچہ قرآنِ حکیم کی تفسیر و توضیح ہو یا حدیث کی شرح و وضاحت؛ فکر و عقیدہ کے مباح مزید مطالعہ