روزہ
اخلاق کے ایوان کی تعمیر ہے روزہ اور قصرِخرافات کی تدمیر ہے روزہ
جس میں یہ ریا ہے ، نہ کو ئی مکر، نہ دھوکا اس حسنِ عبادت کی یہ تصویرہے روزہ
شیطان تو انسان کا دشمن ہے پرانا شیطان کے لیے قید ہے زنجیر ہے روزہ
وہ روح کا ہو، یا کہ مرض ہووہ جسد کا ہر ایک کے مرض کے لیے اکسیر ہے روزہ
جودل کہ مچلتا ہے گناہوں پہ ہمیشہ اس دل کے لیے باعثِ تسخیر ہے روزہ
روز سے ضیاملتی ہے قلب اور نظر کو مومن کے لیے چشمہ تنویر ہے روزہ
کافی ہے یہ روزہ کے فضائل کی ضمانت قرآن واحادیث میں تحریر ہے روزہ
جس نفس کی اصلاح کا امکان نہ ہو عاجز
اس نفس کی اصلاح کی تدبیر ہے روزہ