مکتوبات
مکاتیب وتاثراتAمحترم جناب ڈاکٹر حافظ حسن مدنی صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!آپ کی زیر ادارت ماہنامہ 'محدث' کے علمی وتحقیقی مضامین ہر ماہ پڑھنے کو ملتے ہیں۔ بلاشبہ اس وقت برصغیر پاک وہند بلکہ جہاں جہاں اُردو پڑھی اور لکھی جاتی ہے، اُنمیں محدث اپنے علمی وتحقیقی معیار کے اعتبار سے بلند مقام رکھتا ہے۔ ماضی میں محدث کی طرف سے 'سود نمبر'،ا'نکارِ حدیث نمبر' اور 'تصویر نمبر' کی صورت میں جو علمی وتحقیقی مواد پیش کیا گیا ہےوہ اِدارہ کی طرف سے بہت بڑی اسلامی اور دینی خدمت ہے۔ (محمد رمضان یوسف سلفی،ف مزید مطالعہ
تصویر کی شرعی حیثیت اور تبلیغ دین کیلئے ویڈیو؟
الحمد ﷲ رب العالمین والصلوٰة والسلام علی خاتم النبیین وبعد! ...ہمارے پیش نظر دو چیزیں ہیں، ایک تصویر کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟اور دوسری یہ کہ تصویری میڈیا میں اسلامی عقائد و افکار کی تبلیغ و ترویج کی غرض سے حصہ لینا جائز ہے یا نہیں؟ ان ہر دو مسائل کا حکم بھی الگ الگ ہے۔جہاں تک تصویر کی شرعی حیثیت کا تعلق ہے تو اس پربحث کرنے کی ضرورت نہیںہے۔ کیونکہ نبی کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کے دور یعنی خیرالقرون میںیہ مسئلہ حل ہوچکا ہے، جیسا کہ سعید بن ابی الحسن بیان کرتے ہیں کہ میں حضرت مزید مطالعہ
بابائے تبلیغ مولانامحمد عبداللہ گورداسپوری﷫
بابائے تبلیغ حضرت مولانا محمد عبداللہ گورداس پوری﷫ برصغیر پاک و ہند کے نامور عالم دین تھے۔ اُنہوں نے دعوت و تبلیغ کے میدان میں اپنی واعظانہ صلاحیتوں، بلند آہنگ خطابت اور حکیمانہ اسلوب تبلیغ سے لوگوں کو توحید و سنت کا عامل بنایا اور انہیں'صراط مستقیم' دکھا کر نیک نام ہوئے۔ اللہ تعالیٰ نے مولانا محمدعبداللہ صاحب کو علم و عمل کا حظ ِوافر عطا کیا اور بے پناہ اوصاف و کمالات سے نوازا تھا۔ آپ اہل اسلام بالخصوص جماعت اہلحدیث کے لیے عظیم سرمایہ تھے۔ گذشتہ صدی کی جماعتی تاریخ انہیں نہ صرف یہ کہ اَزبر تھی مزید مطالعہ
خبر واحد؍حدیثِ نبویﷺ کی حجیّت کو تعاملِ اُمّت حاصل ہے!
حدیث کو خبر بھی کہتے ہیں اور خبر کی دو قسمیں ہیں: 1۔ خبر متواتر 2۔خبر واحدحدیث کی ان دونوں قسموں کا دین اسلام میں حجیتِ شرعیہ ہونا اُمّتِ مسلمہ میں مسلّم رہا ہے۔ معتزلہ اور ان کے ہم نوا منکرین حدیث کو چھوڑ کر اُمّت ِمسلمہ کے تمام ائمہ و محدثین اور علما ومحققین اخبارِ آحاد سے احکامِ شرعیہ کا استنباط کرتے آئے ہیں۔ امام بخاری نے اپنی صحیح میں کتاب أخبار الأحاد کے تحت خبر واحد کے حجتِ شرعیہ ہونے پر کتاب و سنّت سے دلائل پیش کئے ہیں، وہ فرماتے ہیں:«باب ماجاء في إجازة خبر الواحد ال مزید مطالعہ
علم التوحید
1. علم التوحید ایک 'مرکب ِ اضافی' ہے۔ علم کے دو معانی ہیں :(i) الاعتقاد الجازم المطابق للواقع عن دلیل''ایسا پختہ اعتقاد جو حقیقت حال کے مطابق اور مبنی بر دلیل ہو۔''(ii) إدراك الشيء علی حقیقته''کسی شے کا مبنی بر حقیقت اِدراک''(iii) إدراکه کما ھو علیه مثلاً: فاعلم أنه لا إله إلا اﷲ''کسی امر کا ایسا ادِراک جیسا کہ درحقیقت وہ ہے۔'' جیسا کہ اللہ کی وحدانیت کا علمچنانچہ ہرمسلمان کاعقیدہ ہے کہ اللہ ایک ہے اور یہ عقیدہ پختہ بھی ہے جو نفسِ امر کے موافق بھی ہے۔ کیونکہ خارج میں اللہ ایک ہی ہے، زیادہ نہیں ا مزید مطالعہ
عيدالاضحى كا پيغام؛مسلمانانِ عالم كے نام!
لفظ ِ 'عيد' عود سے مشتق ہے، جس كا معنى لوٹنا اور بار بار پلٹ كر آنا ہے- اس كا نام عيد اس لئے ہے كہ يہ ہر سال لوٹ كر آتى ہے اور كسى بهى چيز كے پلٹ كر آنے ميں كوئى نہ كوئى حكمت پنہاں ہوتى ہے اور عيد كے ہر سال لوٹ كر آنے ميں بهى دنيا بهر كے مسلمانوں كو يہ سبق ياد دلانا مقصود ہوتا ہے كہ وہ جاہلیت كے اَطوار و عادات اور اہل جاہلیت كى تہذيب و ثقافت كو چهوڑ كر اپنے اصل اسلام كى طرف لوٹ آئيں، كيونكہ اسى سے ان كى كهوئى ہوئى عزت بحال ہوسكتى ہے- اقوامِ عالم پر قيادت كا حق جو ان سے چھن چكا ہے اور لوگوں كى صح مزید مطالعہ
مسٹر غلام احمدپرویز کے کفریہ عقائد
کویت سے شائع ہونے والے اخبار 'الایمان' کے دسمبر ۱۹۹۸ء کے شمارہ میں سعودی عرب کے مفتی ٔاعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز رحمہ اللہ کا غلام احمد پرویز اور اس کے حواریوں کے بارے میں ایک فتویٰ شائع ہوا تھا جس میں مفتی صاحب نے پرویز کے عقائد و نظریات معلوم ہونے کے بعد اُسے اور اس کے پیروکاروں کو کافر قرار دیا تھا۔زیر نظر مضمون میں ہم چاہتے ہیں کہ مسٹر پرویز اور اس کے متبعین کے اعتقادات ان کی اپنی کتابوں کے حوالہ جات سے منظر عام پر لائیں تاکہ قارئین کو معلوم ہوسکے کہ واقعی آنجہانی پرویز اور اس کے ح مزید مطالعہ
(2) طلاقِ ثلاثہ کو ’تین‘ ثابت کرنیوالوں کے دلائل کا جائزہ
حنفیہ کے ہاں طلاق کی اقسام : ایک مجلس کی تین طلاقوں کو تین قرار دینے والوں کے دلائل کا جائزہ لینے سے قبل حنفی مذہب میں طلاق کی اقسام کو سمجھ لینا مناسب ہے، تاکہ آنے والے دلائل کی مراد سمجھنے میں آسانی رہے۔ حنفیہ کے ہاں طلاق کی تین اقسام ہیں :(1) احسن(2) حسن(3) بدعی(1) احسن طلاق سے مراد یہ ہے کہ شوہر ایسے طہر میں اپنی بیوی کو ایک طلاق دے جس میں اس نے بیوی سے مقاربت نہ کی ہو۔ اور طلاق دینے کے بعد عدت ختم ہونے تک اس کو چھوڑے رکھے، طلاق کی یہ احسن صورت ہے۔(2) حسن طلاق سے مراد یہ ہے کہ مدخول بہا عورت مزید مطالعہ
تین طلاقوں کا مسئلہ! کتاب وسنت کی روشنی میں
طلاق دینا پسندیدہ فعل نہیں ہے۔ اسلام نے انتہائی کٹھن حالات میں طلاق کی اجازت دی ہے جبکہ صلح اور باہمی اتفاق کی کوئی صورت باقی نہ رہ جائے۔ معمولی بات پر طلاق، طلاق کہہ دینا با عزت اور باوقار لوگوں کا شیوہ نہیں ہے۔ میاں ، بیوی میں جدائی اور تفریق ہی وہ جرم ہے جو کہ شیطان کو باقی تمام جرائم سے بڑھ کر پسند ہے۔صحیح مسلم میں حضرت جابر بن عبداللہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ''ابلیس سمندر کے پانی پر اپنا تخت بچھاتا ہے اور لوگوں میں فساد اور بگاڑ ڈالنے کے لئے اپنے چیلوں کو بھی مزید مطالعہ
مولانا محمد یحییٰ فیروز پوریؒ
حضرت مولانا محمد یحییٰ بن میاں محمد عیسیٰؒ ان نابغہ روز گار شخصیات میں سے تھے جن کی زندگی غلبہ دین ِمتین کی تڑپ میں گذری ہے، آپ نے اپنے آپ کو دین ِاسلام کی آبیاری کے لئے وقف کررکھا تھا، اللہ تعالیٰ نے آپ کو دنیا کے مال و متاع سے بھی نوازا تھا اور آپ کافی زرعی رقبے کے مالک تھے لیکن اس مال و متاع کو بھی انہوں نے خدمت ِدین کے طور پر استعمال کیا، اور کبھی بھی اسے دین اسلام کی نشرواشاعت میں رکاوٹ نہ بننے دیا۔مولانا موصوف ۱۹۲۴ء بمطابق ۱۳۴۲ھ بمقام بگھیلے والا تحصیل زیرہ ضلع فیروزپور (ہندوستان) میں پیدا مزید مطالعہ
مستشرق ہندی کے ناکارہ وارث اور خطبہ حجة الوداع
مقلدون کی حالتِ زار ان سے چند گزارشات
(ہنود ویہود کی فکر ی یورش کے اس زمانے میں شدید ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلمان آپس میں اتھاد واتفاق سے چلیں۔ باہمی فرقہ واریت کو ہوادینے کی بجائے آپس میں اتحاد ویکجہتی کو فروغ دیں ۔ اس دور میں جب کہ پڑھے لکھے لوگوں میں اس قسم کی فرقہ وارانہ چشمک کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا جا تا علماء کو چاہئے کہ ایک دوسرے کو طعن و تشنیع کرنے کی بجائے اپنی مشترکہ قوت سے غیروں کی طرف توجہ دیں۔ لیکن اس وقت بڑا افسوس ہوتا ہے جب ہمارے حنفی حضرات سادہ لوح عوام کو بارباراسی فرقہ واریت کی دعوت دیتے ہیں۔اسی پر ہی بس نہیں کرت مزید مطالعہ
...جواب آں ہزل
ماہنامہ "محدث" کی مئی 89ء کی اشاعت میں ہم نے حدیث: «اوتيت القرآن ومثله معه» کی صحت کا تذکرہ کرتے ہوئے اس بات کی وضاحت کی تھی کہ منکرین حدیث نے اس حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا انکار کرکے اُس کی جگہ عملی طور پر ایسی چیزوں کو"«مثله معه»" یعنی قرآن کی مثل بنا لیا ہے۔جن کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں بلکہ وہ اس کے منافی ہیں۔اور جنھیں قرآنی تفسیر میں اختیار کرنے سے حقیقی مسلمان کی روح تک کانپ اٹھتی ہے ۔اسی لئے اہل اسلام قرآنی مطالب متعین کرنے کے لئے شروع سے لے کر آج تک صاحب قر مزید مطالعہ