'اِسلامک انسٹیٹیوٹ ' کی سرگرمیاں

اسلامک ویلفیئر ٹرسٹ (ویمن ونگ) کا شعبہٴ تدریس 'اسلامک انسٹیٹیوٹ'... ایک عہد ساز ادارہ، عصر حاضر کی جدید اسلامی درسگاہ اور خواتین کی شخصیت کو اسلامی رنگ میں ڈھالنے کا مثالی مرکز ہے ۔خواتین وطالبات کی ۱۲/برسوں پر محیط منتشر تعلیمی کوششوں کو منظم کرنے کے لیے اس مستقل ادارے کا قیام جون ۱۹۹۷ء کو عمل میں لایا گیا۔
اسلامک ویلفیئر ٹرسٹ کی جنرل سیکرٹری محترمہ رضیہ مدنی اسلامک انسٹیٹیوٹ کی پرنسپل کے فرائض بھی انجام دے رہی ہیں۔ گذشتہ تین سال سے یہ اِدارہ اسلام کی سر بلندی کے لیے کوشاں ہے ۔ اس کی دینی مصروفیات وسرگرمیوں میں روز افرزوں اضافہ اس بات کا آئینہ دارہے کہ یہ ادارہ خواتین ملت کے لیے ایک آئیڈیل اور راہ نما کردار ادا کر رہا اور ان کی دینی خواہشات کی تکمیل کا باعث بن رہا ہے۔
ویسے تو اِسلامک انسٹیٹیوٹ کا ہر دن اور ہر ماہ ہی مصروف ہوتا ہے لیکن رمضان المبارک میں انتظامیہ اورطالبات کا جوش وخروش دیدنی ہوتا ہے ۔ماہِ رمضان میں اسلامک انسٹیٹیوٹ کی گوناگوں مصروفیات میں سے اہم درج ذیل ہیں:
۱۱ نومبر۲۰۰۰ ء کو اسلامک انسٹیٹیوٹ کی طالبات کے لئے قائم کردہ'اسلامک کلب'کی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں انسٹیٹیوٹ کی سابقہ وموجودہ طالبات نے شرکت کی ۔ محترمہ رضیہ مدنی نے رمضان المبارک کا پروگرام طالبات کے سامنے پیش کرتے ہوئے اس کو بھر پور کامیاب بنانے کی دعوت دی، طالبات کی توگویا دلی مراد بر آئی ۔
(۱) پانچ روزہ فہم دین ورکشاپ
پانچ روزہ فہم دین کورس برائے رمضان المبارک کہنے کو ایک مختصر کورس ہے مگر اتنا جامعکہ گذشتہ سالوں میں شہر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی ہزاروں طالبات اس سے مستفید ہوچکی ہیں جنہیں بعد ازاں سند سے بھی نوازا گیا ۔
پانچ روزہ فہم دین کورس کے لیے ۵۰ طالبات نے۶۵ مقامات پر کورسز کا اہتمام کروانے کا بیٹرا اٹھایا جو اَواخر رمضان تک پایہٴ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔
پچھلے سال اسی پانچ روزہ ورکشاپ کو ۳۸ طالبات نے ۵۵ سکولوں میں منعقد کروایاتھا۔ ان کورسز میں اول دوم سوم آنے والی طالبات کو اس سکول کے نمائندہ سمیت انسٹیٹیوٹ میں آنے کی دعوت د ی گئی۔ جہاں کورسزمیں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں نے اپنے تاثرات کا اظہا رکیا کہ انہوں نے اس مختصر کورس کے ذریعے احسن انداز میں اسلام کے متعلق بہت کچھ سیکھا۔انہوں نے کورس کرانے والی طالبات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انداز تعلیم بہت دلچسپ او رہمدردانہ تھا۔ سکولوں سے آنے والی نمائندہ خواتین اساتذہ نے اسلامک انسٹیٹیوٹ کاشکریہ ادا کیا کہ اس نے ان کے سکول میں ایسے مثالی ورکشاپ قائم کے اورانہیں بھی اہم معلومات اور دینی تربیت فراہم کی۔ انہوں نے آئندہ بھی انسٹیٹیوٹ سے یہ کورس کرانے کی خواہش کا اظہار کیا ...
یادرہے کہ شرکت کرنے والی خواتین باقاعدہ داخلہ فارم جمع کروا کر ورکشاپ میں بیٹھ سکتی ہیں، اس کورس کے لئے باقاعدہ انسٹیٹیوٹ کی طرف سے بڑی تعداد میں نصابی کتب شائع کرائی جاتیں ہیں۔ کورس کے اختتام پر انکے امتحانات ہوتے ہیں اور کامیاب طالبات کو باقاعدہ سر ٹیفکیٹ دیئے جاتے ہیں۔
گذشتہ سال اس ورکشاپ میں رجسٹرڈ شریک خواتین کی تعداد ۲۵۱۲ تھی ، جس میں اس سال مزید اضافہ ہوجائے گا۔ان شاء اللہ
(۲) نمازِ تراویح برائے خواتین کے پروگرام
رمضانُ المبارک کی برکات وفیوض سے بہرہ ور ہونے کے لیے مسلمان ہر ممکن کوشش کرتا ہے نمازِ تراویح رمضان المبارک کی معروف واہم ترین عبادت ہے جس کے اہتمام کے لیے لوگ اپنی تمام مصروفیات ترک کردیتے ہیں ۔اسلامک انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام گذشتہ سال چھ مقامات پر نمازِ تروایح کا اہتمام کیاگیا تھا لیکن اس سال طالبات کاجوش و ولولہ قابل ستائش ہے جس کی بدولت رمضان المبارک کے تمام دنوں میں ۲۵ مختلف مقامات پر نمازِ تراویح کے انعقاد کویقینی بنایا گیا ہے۔
ماہِ شعبان میں اسلامک انسٹیٹیوٹ کی حافظات کلاس کے تمام اَسباق روک کر انہیں نمازِ تراویح کے لیے اسباق کااِعادہ کروایا گیا۔یاد رہے کہ وہ حافظات جو نصف سے زائد قرآن حفظ کرچکی ہوں ، انسٹیٹیوٹ کے قواعد کے تحت ان کے لئے نماز تروایح میں حفظ شدہ قرآن سنانا لازمی ہے۔ چنانچہ جو طالبات ۱۵ سے ۳۰ پارے مکمل حفظ کر چکی تھیں، ان کی نماز تراویح پر تقرری کی گئی اور ان کو نمازِ ترایح کی امامت کی تربیت دے کر پابند کیاگیا کہ ۱۵ پارے حفظ کرنے والی طالبہ ہر روزتین چوتھائی پارہ اور مکمل قرآن حفظ کرنے والی طالبہ سوا پارہ تلاوت کرے گی۔ ہر تراویح سنٹر میں ایک سامعہ کا انتظام بھی کیا گیا اور بعدنماز، تفسیر قرآن کا اہتمام کیاگیا جس میں درسِ قرآن کے علاوہ دعائیں بھی یاد کروائی جائیں گی۔
یہ ایک ایسا احسن قدم ہے جو عام دنوں میں مصروفیاتِ زندگی کی شکار خواتین کو اس ماہ کی برکت سے فیض یاب ہونے کا موقع فراہم کرے گا۔نما زِتراویح کے ضمن میں سب سے بڑی مشکل ٹرانسپورٹ تھی کہ ۲۵ سے زائد سنٹرز میں حافظہ، سامعہ اور بعد ازاں خلاصہٴقرآن بیان کرنے والی طالبات کو بروقت پہنچایا اور تروایح کے اختتام پر گھروں کو واپس کیسے پہنچایا جائے؟ الحمد للہ یہ بڑا کام انتظامیہ ،طالبات اور ان کے سر پرستوں کے تعاون سے نمٹایاگیا۔ ہر تراویح مرکز کوباقاعدہ ہدایات دی گئیں او روہاں دینی لٹریچر، ہدایات اوربینرز مہیا کئے گئے۔ روزانہ ہرمرکز کی رپورٹ لینے کے انتظام کے لئے ایک موبائل ٹیم تشکیل دی گئی، جبکہ منتظمہ اسلامک انسٹیٹیوٹ حافظہ ہاجرہ مدنی ٹیلی فون کے ذریعے روزانہ ہر مرکز کے بارے میں رپورٹ وصو ل کررہی ہیں۔چونکہ اسلامک انسٹیٹیوٹ یہ چاہتا ہے کہ ملک بھر میں خواتین کے لئے تبلیغ وتربیت کے پروگرام جاری کئے جائیں ، لہٰذا ان کی رہنمائی کیلئے ہدایات بھی یہاں درج کی جاتی ہیں:
انچارج مرکزتراویح کے لئے ہدایات
۱۔ تراویح کے درمیان میں تفسیر کا اہتمام کریں، اس کے لیے ہر ۴ تراویح کے بعد جتنا پارہ پڑھ لیا گیا ہے، اس کے موضوعات کا مختصر تعارف کروائیں جس کا دورانیہ ۱۰ منٹ سے زیادہ نہ ہو۔
۲۔ نماز میں سامعات کو خصوصی ہدایات دیں کہ وہ حافظات کی غلطیاں نکالنے کے سلسلے میں زیادہ اصرار نہ کریں۔زیادہ غلطیوں والی حافظہ کی مرکز میں رپورٹ کریں۔
۳۔ اگر کسی دن سامعہ نہ آسکے تو انچارج خود دورانِ تراویح قرآن ہاتھ میں لے کر سنیں۔ زیادہ چھوٹی غلطیاں نکال کر حافظہ کومت ٹوکیں، البتہ جس جگہ پر وہ رک گئی ہے تو اگلی پوری آیت پڑھ دیں۔
۴۔ باجماعت نماز کے قواعد وُاصول لوگوں پر پہلے دن سے واضح کر دیں ۔
۵۔ تراویح کا وقت ۷بجے رکھیں اور کوشش کریں کہ لوگ 8:30تک فارغ ہو جائیں ۔
۶۔ تفسیر کے نکات پہلے لکھ کر گھر سے روانہ ہوں جو مختصر اور جامع ہونے چاہئیں۔
۷۔ حافظہ طالبہ کے ساتھ پہلے دن سے ہی کسی معاون طالبہ کا انتظام رکھیں تاکہ وہ اس سے دو رکرسکے۔
۸۔ پہلے دن اسلامک انسٹیٹیوٹ کا تعارف کروائیں، تراویح اور دورئہ تفسیر سنٹرز کی لسٹ ساتھ رکھیں ۔
۹۔ دورئہ تفسیر جہاں کرایا جا رہا ہو وہاں اسلامک انسٹیٹیوٹ کا دیا ہوابینر باہر مکان پر لگادیاجائے تا کہ لوگوں کو اِطلاع مل جائے ۔
۱۰۔ آخری دن کسی اہم خاتون کو بلوا کر اختتامی دعا کروائیں ۔
۱۱۔ روزانہ خواتین کو کوئی نہ کوئی نیک عمل بتا کر انہیں اسے کرنے کی ترغیب دیں، خاص طور پر رمضان المبارک کے خصوصی عشروں کی دعائیں یاد کروائیں ۔
٭گلبرگ
572-Aگلبرگ III 5755796 شاہدہ یوسف حافظہ عزا امان
ہاوٴس نمبر 526 A/1 III 5173688 حافظہ مریم مدنی
104جے ،فردوس مارکیٹ III 5885460 حافظہ عمارہ ظفر
٭ ٹاوٴن شپ
بلاک 7مین مارکیٹ نزد گورنمنٹ بوائز سکول 5843751 نرگس رضوان حافظہ حنا الطاف
پرانی آبادی کوٹ لکھپت،لاہور 5856120 سلمیٰ حافظہ نصرت پروین
مدرسہ علی بن ابی طالب ، لیاقت آباد 5881097 عندلیب شاہانہ حافظہ ارمغانہ بٹ
90سبزی منڈی کوٹ لکھپت 5884648 سفینہ پروین حافظہ زارا شہزادی
کوٹ لکھپت نزد قلعہ والی مسجد محراب والی گلی 5883055 طاہرہ بشیر حافظہ سمیرا یاسمین
17فروٹ مارکیٹ کوٹ لکھپت 5837337 ثمینہ پروین حافظہ سعدیہ مدنی
سیکٹر II لاہور نزد الکریم مارکیٹ 5113464 صبیحہ حافظہ مریم محمود
مکان نمبر 515سیکٹر A-2بلاک3 5150521 حافظہ عفیفہ الطاف حافظہ ثمرین رانا
پرانی آبادی ،لیاقت آباد 5858048 نجمہ نواز
٭ علامہ اقبال ٹاوٴن
368کریم بلاک 5415030 روبینہ شاہد حافظہ صبا لیاقت
137سکندر بلاک 7841908 مسز عبد اللطیف حافظہ سمیہ
62گلشن علامہ اقبال ٹاوٴن 443343 والدہ فرخ فیاض حافظہ فرخ فیاض
289ہنزہ بلاک 5415665 عفت یوسف حافظہ فرح صلاح الدین
٭ ماڈل ٹاوٴن
Qبلاک ، ایڈن ولاز 0300-448879 نادیہ عباس حافظ فاطمہ مدنی
244آر بلاک 5851324 بشریٰ تصور
٭پنجاب یونیورسٹی کیمپس
باغ گل بیگم گلی 19-Aمکان A-1فتح شیر روڈ 7568301 زینب گل حافظہ مریم راشد
شاہ دی کھوئی فتح سنگھ نزد اسلامک سنٹر 5868768 ثمینہ جمیل حافظہ زرینہ جمیل
متفرق مقامات
91بابر بلاک گارڈن ٹاوٴن 5837339 مسز رضیہ مدنی
18-Aبابر بلاک گارڈن ٹاوٴن 5864988 سطوت برلاس حافظہ خدیجہ مدنی
دار السلام 29B/4واپڈا ٹاوٴن 5183183 نبیلہ فیض حافظہ سلمی ثنا
اچھرہ ، لاہور 7595964 مہوش حافظہ مہوش لئیق
307۔ای بلاک گلشن راوی 7467261 شمائلہ حفیظ حافظہ عطیہ شریف
92-Cکینال بنک ایکسٹینشن 6822589 مسز منصور ہمایوں حافظہ صومیہ خالد
69 برج کالونی کینٹ نزد شیر پاوٴپل 6664928 فوزیہ حبیب حافظہ ہاجرہ مدنی
(۲) دورئہ جات تفسیر القرآن الکریم
جب دورئہ تفسیر القرآن کے انعقاد کا اعلان ہوا تو طالبات وخواتین پھر اس جوش وجذبے سے لبیک کہہ اٹھیں۔کسی نے مدرّس کی خدمات پیش کیں تو کسی نے اپنے گھر یا مدرسے کو بطورِ سنٹر پیش کیا۔ان تمام کاوشوں کے نتیجے میں بفضلہ تعالیٰ لاہور میں۱۰ مختلف مقامات پر دورئہ تفسیر القرآن کا اہتمام عمل میں لایا گیا ہے ۔ ان میں سب سے زیادہ اہم مرکز'پرنس میرج ہال' بالمقابل قذافی سٹیڈیم لاہور ہے جہاں حافظہ ومعلمہ عطیہ انعام الہی صاحبہ دورہ قرآن کروانے میں تندہی سے مصروف ہیں ۔
اس دورے میں رمضان المبارک میں پورے قرآن کریم کا ترجمہ اور تفسیر مکمل کی جائے گی۔ تفسیر کے لئے مولانا عبد الرحمن کیلانی کی حال ہی میں منظر عام پر آنے والی تفسیر 'تیسیر القرآن' اور تفہیم القرآن کو پیش نظررکھا جاتاہے۔ جبکہ روزانہ ایک پارہ صبح ۱۰ تا ۱۲ بجے کی تفسیر وترجمہ کی جاتی ہے۔ جس کا طریقہ یوں ہے کہ امام حرم مکی ڈاکٹر شیخ عبد الرحمن السدیس اور شیخ سعود الشریم کی آواز میں پہلے ہر رکوع کی تلاوت ٹیپ ریکارڈ کے ذریعے سنائی جاتی ہے ، بعد ازاں دورہ کرانے والی خاتون اس رکوع کا رواں ترجمہ اور تفسیر کرتی ہیں۔ ۲ گھنٹے میں بمشکل ایک پارہ ختم کیا جاتاہے۔ آخر میں سوال وجواب کی نشست بھی ہوتی ہے۔دورہ تفسیر کرانے کے لئے اسلامک انسٹیٹیوٹ کی ۱۳ سا ل سے جاری خدمات سے فیض یافتہ، کلاسز میں نمایاں پوزیشن لینے والی خواتین کا انتخاب کیا جاتا ہے۔
دورہٴ تفسیرقرآن کے لئے ہدایات
۱۔ طریقہ : تلاوت قرآنِ کریم کی کیسٹ سے ہو۔کسی معروف قاری کی تیز تلاوت کا انتخاب کریں کیسٹ سے ایک رکوع 'حدر' میں پڑھا جائے، اس کے بعد اس رکوع کا ترجمہ تیسیر القرآن (مفصل ) سے کریں اور تیسیر القرآن کے ہی حاشیہ جات سے مختصر تشریح اور اہم نکات بتائیں ۔
۲۔ ایک طریقہ یہ بھی اختیار کیا جاسکتا ہے کہ پاؤبھر پارہ کی کیسٹ سنائی جانے کے بعد شرکا سے ایک ایک رکوع کا ترجمہ پڑھوا لیا جائے ۔ تجربہ سے ثابت ہوا ہے کہ یہ انداز لوگوں کے لیے زیادہ دلچسپی کا باعث بنتا ہے ۔ تشریح دورئہ تفسیر کرانے والی خاتون ہی کرائیں گی۔
۳۔ دورئہ تفسیر رمضان کی ۲۷/تاریخ کو ختم کر دیا جائے ۔
۴۔ دورئہ تفسیر جہاں کرایا جا رہا ہو وہاں اسلامک انسٹیٹیوٹ کا دیا ہوابینر باہر مکان پر لگادیاجائے تا کہ لوگوں کو اِطلاع مل جائے ۔
۵۔ دورئہ قرآن کے آغاز کے دن سے اہتمام سے انسٹیٹیوٹ کا تعارف ابتدا میں کورس سمیت کروایا جائے ۔ اسی طرح روزانہ شروع میں مختصر تعارف اور آخری دن بڑے اہتمام کے ساتھ انسٹیٹیوٹ کا تعارف کروایا جائے ۔طالبات کو یہاں تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دی جائے ۔
۶۔ ہر دورئہ تفسیر کے مرکز پر قرآنِ مجید، تدریس القرآن ، تیسیر القرآن اور انسٹیٹیوٹ کے مجلہ المُسلمات اور ماہنامہ محدث کی فروخت کا انتظام ہو۔
پرنس ہال فیروز پور روڈ 5857837 عطیہ انعام الٰہی
210کوثر، بلاک اعوان ٹاوٴن 5412893 صائمہ شاہد
A/2 St:5 15 گلبرگ III 5759541 مسز شاہین خورشید
289ہنزہ بلاک، علامہ اقبال ٹاوٴن 5415665 عفت یوسف
183بدربلاک، علامہ اقبال ٹاوٴن 444183 ریحانہ مظفر
6یونین پارک سمن آباد 7574448 شاہدہ ناز
64کشمیر بلاک، علامہ اقبال ٹاوٴن 5415587 عائشہ رشید
نیو اسلامیہ پارک بلال سٹریٹ 7592750 نورین مبشر
171پاک بلاک،علامہ اقبال ٹاوٴن 7833207 رافعہ مبشرہ
گلی 19-Aمکان A-1فتح شیر روڈ، لاہور 756830 والدہ زینب گل
اس کے علاوہ علامہ اقبال ٹاوٴن ، ماڈل ٹاوٴن ، گلبرگ ، سمن آباد ، ڈیفنس ، گلشن راوی غرض کہ ہر معروف علاقے میں دورئہ تفسیر القرآن کا اہتمام کیا گیا جن سے مستفید ہونے کے لیے تراویح پروگرام و دورہٴ تفسیر القرآن کی انچارج محترمہ ہاجرہ مدنی سے رابطہ کر کے مزیدمعلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
جب اَفرادمل کر کسی اَمرکی انجام دہی کاذمہ اٹھائیں تو منزل ضرور ملتی ہے اور جب مقصد دین کی سرفرازی ہو تو پھر اللہ کی مدد بھی شامل حال ہوجاتی ہے ۔اللہ تعالیٰ ہمارے اساتذہ،ہماری طالبات اور دیگر مدد گاروں کے درجات بلند کرے جن کی جانفشانی، قربانی او رتوجہ کے باعث آج رمضان المبارک کا مہینہ لا تعداد کو فیض پہنچا رہا ہے (آمین)

٭٭٭٭٭