شیخ محمد صالح عثیمین کی وفات پر سعودی شخصیات کے مراسلے
مرحوم مفتی اعظم سعودی عرب سماحة الشیخ عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز کے بعد عرب دنیا کی مایہ ناز علمی شخصیت فضیلت مآب محمد صالح العثیمین رحمہ اللہ کی وفات پر مدیر اعلیٰ محدث / مدیر جامعہ لاہور الاسلامیہ نے پاکستان میں ایڈیشنل سعودی سفیر جناب احمد محمد العجلان کے توسط سے سعودی اعلیٰ حکام ، دینی امور سے متعلقہ وزراء ، اسلامی اداروں کے سربراہان او رمرحوم کے اہل خانہ سے بذریعہ ٹیلیفون یا تحریری طور پر تعزیت کا اظہار کیا تھا، جس کے تحریری جوابات معہ اردو ترجمہ ہدیہٴ قارئین ہیں۔ ادارہ
...... (۱) ......
خادمِ حرمین شریفین اور سعودی ولی عہد کا اظہارِ تشکر
الرقم :۲۱۰/۹۷/۲۳/۹۵۳ التاریخ : ۶/۱۱/۱۴۲۱ہ
فضيلة الشيخ /حافظ مدني مدير جامعة لاهور الإسلامية ... سلمه الله
السلام عليکم ورحمة الله وبرکاته ، ، ،
إشارة الی رسالة العزاء المرفوعة لمقام مولاي خادم الحرمين الشريفين الملک فهد بن عبد العزيز ولصاحب السمو الملکی ولي العهد ونائب رئيس مجلس الوزراء ورئيس الحرس الوطني حفظهم الله والتی أعربتم فيها عن صدق مشاعرکم في وفاة المغفور له بإذن الله فضيلة الشيخ محمد بن صالح عُثَيْمِيْن رحمه الله يسرنی إبلاغکم شکر وتقدير المقام السامی الکريم مع مشاعرکم الطيبة ․ ولکم خالص تحياتي،،،القائم بالأعمال بالنيابة
الوزير المفوض / أحمد محمد العجلان
محترم جناب حافظ عبد الرحمن مدنی مدیر جامعہ لاہور الاسلامیہ
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته،،،
خادمِ حرمین شریفین شاہ فہد بن عبدالعزیز آلِ سعود اور ولی عہد/ نائب وزیر اعظم اور چیئرمین نیشنل گارڈز عالی مرتبت عبد اللہ بن عبد العزیز آلِ سعود کے نام فضیلت ماب شیخ محمد بن صالح العثیمین رحمة اللہ علیہ کی وفات پر تعزیت سے آپ کے تعزیتی پیغامات کے حوالہ سے جن میں آپ نے شیخ مرحوم کے سانحہٴ ارتحال پر اپنے صدق دلانہ جذبات کا اظہار کیا ہے ، میں آپ کو اس امر کی اطلاع دیتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہوں کہ مذکورہ عالی مقام شخصیات آپ کے نیک جذبات پر آپ کی شکرگزار ہیں۔ آپ بھی ہماری طرف سے پر خلوص سلام قبول فرمائیں ۔
قائم مقام سفیر سعودی عرب
اَحمد محمد العجلان
...... (۲) ......
سعودی نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شہزادہ سلطان بن عبد العزیز کا ٹیلی گرام
الرقم : ۱/۱/ ۳/۱۵۶۹۵ التاریخ :۱۱/۱۱/۱۴۲۱ہ
المکرم الشيخ حافظ عبد الرحمٰن مدنی مدير جامعة لاهور الإسلامية
السلام عليکم ورحمة الله وبرکاته
نشکرکم علی تعزيتکم ومواساتکم بوفاة فضيلة الشيخ / محمد بن صالح العُثَيْمِيْن ، عضو هيئة کبار العلماء ، نسأل الله أن يتغمدہ بواسع رحمته ومغفرته ويسکنه فسيح جناته وإنا لله وإنا إليه راجعون ،،،
سلطان بن عبدالعزيز آل سعود
النائب الثانی لرئيس مجلس الوزراء
وزير الدفاع والطيران والمفتش العام
محترم جناب حافظ عبدالرحمن مدنی مدیر جامعہ لاہور الاسلامیہ، پاکستان
فضیلة الشیخ محمد بن صالح عثیمین ممبرهيئة کبار العلماء (سینئر علما بورڈ) کی وفات پر آپ کی طرف سے تعزیت نامہ اور ہمدردری وغمخواری کے اظہار پر ہم آپ کے شکرگزار ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دست بدعا ہیں کہ وہ مرحوم کو اپنی وسیع رحمت وبخشش سے ڈھانپ لے اور انہیں اپنی کشادہ جنتوں میں آرام وسکون نصیب فرمائے ، إنا لله وإنا إليه راجعون!
سلطان بن عبد العزیز آلِ سعود
وزیر دفاع ، نائب وزیر اعظم (دوم)
...... (۳) ......
اسلام آبادسے سعودی سفیر کا مراسلہ
الرقم :۲۱۰/۹۷/۲۳/۲۳/۹۷۸ التاریخ :۱۳/۱۱/۱۴۲۱ہ
المکرم الشيخ / حافظ عبد الرحمن مدنی مدير جامعة لاهور الإسلامية سلمه الله
السلام عليکم ورحمة الله وبرکاته ،،،
أبعث لکم برفقه برقية الشکر الجوابية الموجهة من صاحب السمو الملکي النائب الثانی لرئيس الوزراء ووزير الدفاع والطيران والمفتش العام ردّا علی التعزية فی وفاة فضيلة الشيخ محمد بن صالح بن عثيمين رحمه الله
ولکم خالص تحياتي ،،،
القائم بالأعمال بالنيابة / الوزير المفوض
أ/احمد محمد العجلان
فضیلت مآب حافظ عبد الرحمن مدنی مدیر جامعہ لاہور الاسلامیہ
السلام علیکم ورحمة اللہ و برکاته،،،
میں اپنے اس مکتو ب کے ہمراہ شکریہ کا تار جو عالی مقام شہزادہ سلطان بن عبد العزیز آلِ سعود نائب وزیر اعظم (دوم ) اور وزیر دفاع کی طرف سے فضیلة الشیخ محمد بن صالح عثیمین رحمہ اللہ کی وفات کے سلسلہ میں آپ کے اِرسال کردہ تعزیتی مراسلہ کے جواب میں لکھا گیا ہے ، بھیج رہا ہوں ،
آپ بھی ہماری طرف سے پر خلوص سلام محبت قبول فرمائیں ۔
/أحمد محمد العجلان
ایڈیشنل سفیر (حال قائم مقام سفیر)
...... (۴) ......
حرمین شریفین کے چیئرمین اور امامِ کعبہ شیخ محمد بن عبد اللہ السبیل کا مراسلہ
الرقم: ۳۰۲/۱/ب التاریخ: ۱۲/۱۱/۱۴۲۱ھ
فضيلة الشيخ /حافظ عبدالرحمٰن مدني مدير جامعة لاهور الإسلامية سلمه الله
السلام عليکم ورحمة الله وبرکاته ... و بعد:
فقد تلقيت تعزيتکم لنا في وفاة فضيلة الشیخ/ محمد بن صالح ابن عثيمين عضو هيئة کبارالعلماء․
فنشکر الله لکم حسن تعزيتکم وألهمنا وإياکم و سائر محبيه الصبر والإحتساب․ فقد کان لو فاته حزن عميق و أسی بالغ في نفسي لما له يرحمه الله من جهود مبارکة في الدعوة إلی الله تعالی مع ماکتب الله سبحانه من القبول والتأثير في مواعظه و موٴلفاته القيمة․
فنسأل الله عزوجل أن يتغمده بواسع رحمته ورضوانه وأن يتقبله في عبادہ الصالحين وأن ينزله منازل الأبرار ﴿إنا لله وإنا إليه راجعون﴾
الرئيس العام لشوٴون المسجد الحرام والمسجد النبوي
محمد بن عبدالله السبيل
فضیلت مآب حافظ عبدالرحمن مدنی مدیر جامعہ لاہو رالاسلامیہ پاکستان ، سلمہ اللہ
السلام علیکم ورحمة اللہ و برکاته... و بعد!
فضیلة الشیخ محمد بن صالح ابن العثیمین ممبر سینئر علماء بورڈ کی وفات پر مجھے آپ کی طرف سے تعزیت نامہ موصول ہوا۔ ہم آپ کے نیک جذبات پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اور آپ کو اور ان سے محبت کرنے والے تمام دوستوں کو صبر اور اجر عطا فرمائے۔
حقیقت یہ ہے کہ ان کی وفات کا صدمہ میرے لئے نہایتگہرا ہے جس کی وجہ سے میرا دل بہت غمگین ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے مرحوم کی تالیفات کو شہرت دے کر ان کی تالیفات میں بڑی تاثیر رکھی تھی اور دینی وتبلیغی امور میں ان کی سرگرمیاں بڑی وسیع ہیں۔
ہم اللہ ربّ ِعزت سے ہی سوال کرتے ہیں کہ وہ انہیں اپنی وسیع رحمت اور خوشنودگی سے ڈھانپ لے اور انہیں اپنے نیکو کار بندوں میں شامل فرمائے اور انہیں بڑے نیک لوگوں کے مرتبے نصیب فرمائے۔ إنا لله وإنا إليه راجعون
محمد بن عبداللہ السبیل
چیئرمین ادارہ حرمین شریفین (مکہ مکرمہ)
...... (۵) ......
مفتی اعظم سعودی عرب کا تعزیتی مراسلہ
الرقم: ۳۳۳/۱ التاریخ: ۲۲/۱۰/۱۴۲۱ھ
من عبد العزيز بن عبد الله آل الشيخ
إلیٰ حضرة الأخ المکرم الشيخ حافظ عبدالرحمٰن مدني مدير جامعة لاهور الإسلامية سلمه الله
السلام عليکم ورحمة الله و برکاته أما بعد :
فقد تلقيت تعزيتکم في وفاة فضيلة الشيخ محمد بن صالح العثيمين عضو هيئة کبار العماء رحمه الله فأشکرکم علی تعزيتکم ومواساتکم في الفقيد وأسأل الله أن يتقبل دعاء کم وأن يغفر له ويسکنه فسيح جناته ويجزيه عن الإسلام والمسلمين خير الجزاء ويعوضنا بفقدہ خيراً وأن يلهم الجميع الصبر ويجمعنا وإياکم وإياہ في دار کرامته، إنه سميع قريب ، إنا لله وإنا إليه راجعون... والسلام عليکم ورحمة الله وبرکاته ، ، ،
عبدالعزيز بن عبدالله بن محمد آل الشيخ
مفتي عام المملکة العربية السعودية
ورئيس هيئة کبا رالعلماء وإدارة البحوث العلمية والإفتاء
بنام برادرِ مکرم حافظ عبدالرحمن مدنی مدیر جامعہ لاہور الاسلامیہ ، سلمہ اللہ!
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته... و بعد
فضیلة الشیخ محمد بن صالح العثیمین (ممبر سینئر علماء بورڈ) کی وفات پر ہمیں آپ کا تعزیت نامہ موصول ہوا۔ مرحوم کی وفات پر آپ کی غمخواری اور تعزیت پر آپ کا شکرگزار ہوں اور میں اللہ تعالیٰ سے سوال کرتا ہوں کہ وہ آپ کی دعا قبول فرمائے، مرحوم کو بخش دے، انہیں اپنے و سیع باغوں میں جگہ عطا فرمائے، اسلام اورمسلمانوں کی طرف سے انہیں جزاءِ خیر دے ، ہمیں ان کا نعم البدل عطا کرے،ہم سب کو صبر جمیل کی توفیق دے اورہمیں اور انہیں اور آپ کو دارِکرامت (جنت ) میں اکٹھا کرے کیونکہ وہ قریبی سننے والا ہے۔ إنا للہ وإنا إلیه راجعون... والسلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته
عبدالعزیز بن عبداللہ بن محمد آلِ شیخ
مفتی اعظم سعودی عرب و چیئرمین سینئر علماء بورڈ
ورئیس ادارة البحوث العلمیہ والافتاء
...... (۶) ......
سعودی حکومت کے وزیر عدل وانصاف کا مراسلہ
الرقم:۹۷۰/۱ التاریخ : ۶/۱۱/۱۴۲۱
فضيلة الشيخ /حافظ عبدالرحمن مدني مدير جامعة لاهورالإسلامية حفظه الله
السلام عليکم ورحمة الله وبرکاته ، ، ،
إشارة لخطابکم رقم م ل ق /۲۱/۹۱۲۷ وتاريخ ۱۶/۱۰/۱۴۲۱ہ بخصوص تعزيتنا فی وفاة فضيلة الشيخ محمد بن صالح العثيمين عضو هيئة کبار العلماء رحمه الله
أشکر لفضيلتکم مواساتنا في فقيد الأمة الإسلامية غفر الله له وأسکنه فسيح جناته․ سائلا المولی سبحانه أن يتقبل دعائک وأن لا يريک مکروه إنه سميع مجيب․
وزير العدل
عبدالله بن محمد بن إبراهيم آل الشيخ
فضیلت مآب حافظ عبد الرحمن مدنی مدیر جامعہ لاہور الاسلامیہ
السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاته
مجھے آپ کا مکتوبِ گرامی نمبر م ل ق ۲۱/۹۱۲۷ موٴرخہ ۱۶/۱۰/۱۴۲۱ موصول ہوا ، جو فضیلة الشیخ محمد بن صالح العثیمین ممبر سینئر علماء بورڈ (رکن مجلس کبار علماء)کی وفات پر تعزیت کے سلسلہ میں آپ کی طرف سے اِرسال کیا گیا تھا۔
اُمت ِاسلامیہ کو داغِ مفارقت دے جانے والے کی وفات پر ہمدردی کی صورت میں آپ کا بہت شکرگزار ہوں۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے او رانہیں عالیشان جنت میں مقام عطا فرمائے اوراللہ تعالیٰ آپ کی نیک دعاوٴں کو ان کے حق میں قبول فرمائے اور آپ کو ہر ناخوش گوار صدمہسے بچائے رکھے یقینا وہ دعاوٴں کو سننے والے اور قبول کرنے والا ہے۔
وزیر عدل وانصاف
(ڈاکٹر) عبد اللہ بن محمد بن ابراہیم آلِ شیخ
۵/ذی قعدة ۱۴۲۱ھ
...... (۷) ......
دنیا بھر کے سعودی مشنوں اور مذہبی اُمور کے وزیر کا ٹیلی گرام
الرقم: ۹۲۲/۱ التاریخ: ۲۲/۱۰/۱۴۲۱ھ
سعادة الأخ الدکتور حافظ بن عبدالرحمٰن مدني مدير جامعة لاهور الإسلامية وفقه الله
السلام عليکم ورحمة الله وبرکاته ... أما بعد:
فقد تلقيت خطابکم ذا الرقم م ل ق / ۲۱ / ۹۱۲۸ الموٴرخ في ۱۶/۱۰/۱۴۲۱ھ، المتضمن تعزيتکم لي بوفاة فضيلة الشيخ / محمد بن صالح العثيمين، رحمه الله․
وإذ أشکرکم علیٰ ذلک، أسأل الله تعالیٰ أن يتغمد الفقيد بواسع رحمته ورضوانه ، ويسکنه فسيح جناته ، وأن يجمعنا به في جنات النعيم ، ﴿إنا لله وإنا إليه راجعون﴾
صالح بن عبدالعزيز بن محمد آل الشيخ
وزير الشوٴون الإسلامية والأوقاف والدعوة والإرشاد
برادرِ محترم حافظ عبدالرحمن مدنی، مدیر جامعہ لاہور الاسلامیہ
السلام علیکم ورحمة اللہ و برکاته
مجھے آپ کا مکتوبِ گرامی نمبر م ل ق ۲۱/۹۱۲۸ موٴرخہ ۱۶/شوال ۱۴۲۱ھموصول ہوا جو فضیلة الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ کی وفات پر تعزیت کے سلسلے میں لکھا ہوا تھا۔
میں اس غم خواری اور دلجوئی پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔اور اللہ تعالیٰ سے سوال کرتا ہوں کہ وہ مرحوم کو اپنی وسیع رحمت اور خوشنودی سے ڈھانپ لے اور انہیں وسیع و عریض جنتوں میں جگہ عطا فرمائے اور ہمیں ان کے ساتھ نعمتوں کے باغات میں اکٹھا فرمائے... انا لله وانا اليه راجعون ! والسلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
صالح بن عبدالعزیز بن محمد آلِ شیخ
وزیرمذہبی امور ، اوقاف ، دعوت وارشاد (سعودی عرب)
...... (۸) ......
رابطہ عالم اسلامی ، مکہ مکرمہ کے سیکرٹری جنرل کا برقیہ
الرقم: ۱۰۴ التاریخ: ۲۶/۱۰/۱۴۲۱ھ
فضيلة الشيخ حافظ عبدالرحمن مدني مدير جامعة لاهور الإسلامية حفظه الله
السلام عليکم ورحمة الله و برکاته، أما بعد:
فقد وصلتني تعزيتکم في وفاة فضيلة الشيخ محمد بن صالح العثيمين غفرالله له وألهم أهله وذويه ومحبيه الصبر والسلوان ﴿وإنا لله وإنا إليه راجعون﴾ والسلام عليکم ورحمة الله وبرکاته
الأمين العام لرابطة العالم الإسلامي
عبدالله بن عبدالمحسن الترکي
فضیلة الشیخ حافظ عبدالرحمن مدنی، پرنسپل جامعہ لاہور الاسلامیہ
فضیلة الشیخ محمد بن صالح العثیمین کی وفات پر ہمیں آپ کا تعزیت نامہ موصول ہوا۔اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے او ران کے اہل و عیال او ران سے محبت رکھنے والوں کو صبر جمیل اور تسلی عطا فرمائے۔
إنا للہ وإنا إلیه راجعون! ... والسلام علیکم ورحمة اللہ و برکاته
(ڈاکٹر) عبداللہ بن عبدالمحسن ترکی
سیکرٹری جنرل، رابطہ عالم اسلامی
...... (۹) ......
مرحوم کے اہل خانہ کی طرف سے جوابی تار
الرقم: التاریخ: ۰۹/۱۱/۱۴۲۱ھ
معالي الأخ الکريم الأستاذ الدکتور حافظ عبدالرحمٰن مدني حفظه الله مدير جامعة لاهور الإسلامية ، الباکستان السلام عليکم ورحمة الله وبرکاته ... وبعد:
أقدم لکم خالص شکري وتقديري لتعزيتکم بوفاة أخي الشيخ محمد ، فجزاکم الله خير الجزاء ، وتقبل دعاء کم ، وأسکن الجميع فسيح جناته
أخاکم / عبدالله الصالح العثيمين
عالی مرتبت پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبد الرحمن مدنی / مدیر جامعہ لاہور الاسلامیہ
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته
میں آپ کی طرف سے اپنے بھائی شیخ محمد بن صالح العثیمین کی وفات کے سلسلہ میں تعزیتی جذبات پر شکر واحترام کے کلمات پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو بہترین جزا نصیب فرمائے ، آپ کی نیک دعائیں قبول کرے او رہم سب کو کشادہ جنتوں میں جگہ دے۔
آپ کا بھائی ڈاکٹرعبد اللہ صالح عثیمین
(کنگ فیصل انٹرنیشنل انعام فاؤنڈیشن، ریاض)
...... (۱۰) ......
پاکستان میں ڈائریکٹرسعودی مشن کا مراسلہ
الرقم: التاریخ: ۲۹/۱۰/۱۴۲۱ھ
فضيلة الشيخ حافظ عبدالرحمٰن مدني مديرجامعة لاهور الإسلامية وفقه الله!
السلام عليکم ورحمة الله وبرکاته ... أمابعد:
فأسأل الله تعالی لکم دوام التوفيق والسداد، وأشکرکم لتعزيتکم لنا علی وفاة سماحة الوالد الشيخ/ محمد بن صالح العثيمين رحمه الله سبحانه وتعالی رحمةً واسعة ً وأسکنه فردوسه الأعلی في جنات عدن مع الصديقين والشهداء والصالحين․
نسأل الله سبحانه وتعالی أن يلهمنا وإياکم الصبر والسلوان، اللهم اغفرله وارحمه وعافه وأعف عنه واغفر لنا وله يا رب العالمين ، والسلام عليکم ورحمة الله وبرکاته
محمد بن سعد الدوسري
مدير مکتب الدعوة في باکستان
فضیلت مآب حافظ عبدالرحمن مدنی مدیر جامعہ لاہو رالاسلامیہ
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته!
میں اللہ تعالیٰ سے آپ کے لئے راہِ حق پر گامزن رہنے اور دائمی توفیق کا سوال کرتا ہوں اور والد محترم جناب سماحة الشیخ محمد بن صالح العثیمین کی و فات پر آپ کی تعزیت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ ان پر وسیع رحمت فرمائے اور انہیں ہمیشگی کے باغوں، اپنے فردوسِ اعلیٰ میں صدیقین، شہداء اور صالحین کے ہمراہ جگہ عطا فرمائے۔
ہم اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے سوال کرتے ہیں کہ وہ ہمیں اور آپ کو صبر اور تسلی عطا فرمائے ۔ اے اللہ انہیں بخش دے اور ان پر اپنی رحمت فرما ، اے ربّ العالمین!ا نہیں معاف کردے ،ہمیں اور انہیں بخشش عطا فرما (آمین) والسلام علیکم ورحمة اللہ و برکاته
محمد بن سعد الدوسری
ڈائریکٹر مکتب الدعوة، پاکستان
٭٭٭٭٭