علامہ محمد حسن ہیتو کا سانحۂ ارتحال

علامہ محمد حسن ہیتو کا سانحۂ ارتحالڈاکٹر حافظ ابوعمرو شیخ علامہ ڈاکٹر محمد حسن ہیتو کی وفات کی خبر علمی دنیا کے لیے بجا طور پر باعثِ صدمہ ہے۔ 24 فروری 2026ء کو ایک ایسی بلند پایہ علمی شخصیت ہم سے رخصت ہوئی جس نے اپنی پوری زندگی فقہ اور اصولِ فقہ کی تدریس اور تصنیف و تالیف میں بسر کی۔ وہ دمشق کے علمی ماحول میں پروان چڑھے، جامعۂ ازہر میں تعلیم پائی اور پھر فقہِ شافعی اور اصولِ فقہ کے ایسے جید عالم کی حیثیت سے پہچانے گئے جن کا نام معاصر اہلِ علم میں نہایت احترام کے ساتھ لیا جاتا تھا۔شیخ ہیتو  کی در مزید مطالعہ

آہ! مولانا فضل الرحیم اشرفی  ﷫

آہ! مولانا فضل الرحیم اشرفی  ﷫ حال ہی میں عالمِ اسلام اور خصوصاً دینی مدارس کی علمی دنیا ایک نہایت متوازن، باوقار اور للّٰہیت سے معمور شخصیت سے محروم ہو گئی؛ مولانا فضل الرحیم اشرفی، مہتمم جامعہ اشرفیہ لاہور، اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ ان کی وفات محض ایک فرد کی جدائی نہیں بل کہ ایک ایسے علمی منہاج، ادارہ جاتی توازن اور دینی وقار کے ایک روشن باب کے بند ہونے کے مترادف ہے جو شور و غوغا سے دور خاموش خدمت پر یقین رکھتا تھا۔مولانا مرحوم ایک جلیل القدر علمی خانوادے سے تعلق رکھتے تھے وہ معروف عالمِ دین مفت مزید مطالعہ

محدث عبدالوکیل ہاشمی کا سانحۂ ارتحال

٢٢صفر المظفر ١٤٤٧ھ بہ مطابق 25 اگست 2025ء کو مکہ مکرمہ کے کنگ عبداللّٰہ میڈیکل کمپلیکس میں برصغیر کے نام ور فرزندِ علم شیخ الحدیث علامہ عبدالوکیل بن عبدالحق ہاشمیؒ اس دارِ فانی سے رخصت ہو گئے۔ قریب نو دہائیوں پر پھیلی زندگی کا ہر ورق علم، عبادت اور خدمتِ دین سے لبریز تھا۔ اگلی صبح مسجدِ حرام میں فجر کے بعد ان کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔ ان کے جانے سے علمی دنیا ایک گراں قدر سرمایے سے محروم ہو گئی ہے اور ایک ایسا خلا پیدا ہو گیا ہے جس کا پُر ہونا قریب قریب ناممکن لگتا ہے۔علامہ عبد الوکیل ہاشمیؒ کی مزید مطالعہ