رمضان میں اسلامک انسٹیٹیوٹ کی سرگرمیاں

رمضان المبارک کا آغاز ہے۔ رحمتوں اور برکتوں والے مہینہ میں نیک اعمال کیلئے ہر جانب ایک ہلچل ہے اور ہر کوئی نیکی میں سبقت لے جانے کیلئے کوشاں ہے۔ مختلف دینی ادارے اور تنظیمیں ماہِ رمضان میں عوام الناس کو دین کی طرف لوٹانے اور ربّ کے حضور جھکانے کے لئے مختلف قسم کے پروگرام منعقد کرتی ہیں۔ اِنہی دنوں اسلامک ویلفیئرٹرسٹ کے تعلیمی ادارے 'اسلامک انسٹیٹیوٹ' (شعبۂ خواتین) کی سرگرمیوں میں بھی غیر معمولی تیزی آجاتی ہے اور ان پروگراموں کو بہتر طور پر منعقد کرنے کے لئے شعبان کا سارا مہینہ تیاریوں میں صرف ہوجاتا ہے۔ ماہِ رمضان میں انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام درج ذیل پروگرام منعقدہوتے ہیں :
1. دورئہ تفسیر قرآن کریم مکمل 2.صلاۃِ تراویح (قیام اللیل)
3. ہفت روزہ رمضان کورس (برائے سکولز )4. درسِ قرآن (برائے کالجز)
1. دورئہ تفسیر قرآن
اسلامک انسٹیٹیوٹ کے تحت لاہور میں ترجمہ و تفسیر کے ۴۰سے زائد مراکز کام کررہے ہیں۔ رمضان میں قرآنِ کریم کی مکمل تفسیر سننے کرنے کے لئے لوگوں کوشوق اور رغبت دلائی جاتی ہے جس کے لئے لاہور کے مختلف علاقہ جات میں ہر سال تقریباً۲۵ مقامات پر یہ سینٹرز قائم کئے جاتے ہیں۔ جبکہ مرکزی دورئہ تفسیر پرنس میرج ہال بالمقابل قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوتا ہے۔یہ دورئہ تفسیر یہاں کئی سالوں سے ہورہا ہے ، ۲۰۰۱ء کے رمضان میں حافظہ مریم مدنی، ۲۰۰۲ء میں محترمہ مسز عطیہ انعام الٰہی اور ۲۰۰۳ء میں محترمہ مسز رضیہ مدنی صاحبہ نے یہاں دورئہ تفسیر کرایا۔ ان سالوں کی ریکارڈنگ کرکے ایک ایک سی ڈی میں ہر دورئہ تفسیر کو مکمل تیار کیا گیا ہے جو خواتین کے لئے دفتر سے دستیاب ہے۔
دورئہ تفسیر کی تیاریاں ماہِ شعبان کے آغاز ہی سے شروع کردی جاتی ہیں۔ طالبات کاجوش و خروش دیدنی ہوتا ہے۔ کوئی اپنا گھر بطورِ سینٹر پیش کرتا ہے اور کوئی اپنی خدمات بطورِ معلمہ کے۔ 'دورئہ تفسیر پروگرام' کا آغاز ۱۹۹۹ء میں ہوا۔ پہلے سال یہ پروگرام ۱۰ مقامات پر کروایا گیا، اگلے سالوں میں یہ تعداد بتدریج۱۷،۱۸، ۲۳ اور ۲۵ تک پہنچ گئی۔
دورئہ تفسیر کے لئے تربیتی ورکشاپ
دورئہ تفسیر کرانے والی طالبات کے لئے اسلامک انسٹیٹیوٹ کی مین برانچ ۱۶۴ علی بلاک، گارڈن ٹاؤن لاہور میں ہفت روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام بھی کیا جاتاہے جس میں انسٹیٹیوٹ کی پندرہ سال سے جاری خدمات سے فیض یافتہ اور کلاسز میں نمایاں رہنے والی طالبات کو اپنی کارکردگی دکھانے کا موقع دیا جاتا ہے اور تجربہ کار اساتذہ تنقیدو تبصرہ کرتے ہوئے ان کی رہنمائی و حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔اس ورکشاپ کے دوران دورئہ تفسیر قرآن میں پیش آنے والے مسائل کے حل کے لئے خواتین اساتذہ انہیں عملی ہدایات دیتی ہیں۔ مزید برآں ورکشاپ میں ماہر خواتین اساتذہ اور پروفیسرز سے حالاتِ حاضرہ اور سیرتِ صحابیات پر خصوصی لیکچرز کا انتظام بھی کیا جاتا ہے۔
اس سال ورکشاپ کے لئے ۴ دن (۴ تا۷؍اکتوبر۲۰۰۴ء ) مختص کئے گئے جس میں پرانی تمام مفسرات کے علاوہ انسٹیٹیوٹ کے یکسالہ 'تعلیم دین کورس' سے حال ہی میں فارغ ہونے والی طالبات کو بھی ٹریننگ دی گئی۔ طالبات کی ٹریننگ کے لئے اس سال ورکشاپ میں دیے جانے والے لیکچرز کے موضوعات یہ تھے :
1. اپنے سامعین کے کردار وعمل میں کیسی تبدیلی لانا ہمارا مقصد ہے؟
2. تقوی کی اہلیت کیسے پیدا ہو ؟ صغیرہ گناہوں سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
3. فرقہ وارانہ مسائل کو کیسے حل کیا جائے اس موقع پر مفسرہ کو کیا رویہ اختیار کرنا ہے؟
4.اسلامی ہدایات کی روشنی میں زندگی کی شاہراہ پر کامیابی کا سفر کیسے ممکن ہے؟
ورکشاپ کی انچارج اسلامک انسٹیٹیوٹ میں حدیث کی اُستاد محترمہ نیلم اعجاز صا حبہ تھیں۔
دورئہ تفسیر کا طریقہ
دورئہ تفسیر کا طریقہ یہ ہے کہ رمضان بھر میں پورے قرآنِ کریم کا ترجمہ اور تفسیر کروائی جاتی ہے۔تفسیر میں رہنمائی کے لئے مولانا عبدالرحمن کیلانی ؒکی تفسیر 'تیسیر القرآن' (مفصل) حافظ صلاح الدین یوسف کی تفسیر'احسن البیان' اور مولانا مودودیؒ کی تفسیر'تفہیم القرآن'کو پیش نظر رکھا جاتا ہے۔ روزانہ صبح ۱۰ تا ساڑھے بارہ بجے، ایک پارہ کی تفسیر پڑھی جاتی ہے۔ جس کا طریقہ کار یہ ہے کہ امام حرمِ مکی ڈاکٹر شیخ عبدالرحمن سدیس اور شیخ سعود الشریم کی آواز میں ہر رُبع (پائو پارہ) کے پہلے رکوع کی تلاوت سنائی جاتی ہے، بعد ازاں اس ربع کا ترجمہ اور تفسیر کی جاتی ہے۔ ہر پارہ کے اختتام پر آخر میں سوال و جواب کی نشست ہوتی ہے۔
اس سال یہ دورئہ تفسیر ۲۲ مقامات پر ہورہا ہے جو درج ذیل ہیں :
مقررہ معاون مقام، پتہ اورفون نمبرز
1. محترمہ رضیہ مدنی ہاجرہ مدنی 164علی بلاک نیو گارڈن لاہور۔5841815
2.جویریہ ظفر فرح دیبا بالمقابل 280-A فیصل ٹاؤن لاہور۔5160032
3. نبیلہ فیض فائزہ طارق 230-D واپڈا ٹاؤن لاہور۔ 5182245
4.عفت یوسف آمنہ لیاقت 289ہنزہ بلاک ،اقبال ٹاؤن لاہور۔ 5415665
5.گلشن فردوس عاصمہ مجید 600 نشتر بلاک اقبال ٹاؤن لاہور۔ 7446421
6.خالدہ نسرین سلیم 30-Cکینال بینک ایکسٹنشن پول کراسنگII لاہور6863707
7.رافعہ مبشرہ والدہ رافعہ 69/3-B-II عزیز روڈ چاہ میراں روڈ لاہور7281481
8.عاصمہ ضیا سمعیہ سلیم بہبودسنٹر،Bبلاک ماڈل ٹاؤن لاہور۔
9.مسزعبداللطیف عائشہ خالد 137سکندر بلاک ، اقبال ٹاؤن لاہور7841908
10.سارہ اسد عفت مدرسۃ الفیصل الاسلامیہ، فردوس مارکیٹ لاہور
11. عظمیٰ شاہین صائمہ کنول 415 عباس بلاک مصطفی ٹاؤن لاہور5412227
12. ڈاکٹر زیباوقار شاہین یونس کوٹھی نمبر8-Aگلی نمبر1 کیولری گراؤنڈ لاہور6673013
13. مونا اسحق عظمیٰ اکرم 64کشمیربلاک، اقبال ٹاؤن لاہور7831599
14. شاہین خورشید زمردنعیم A-II,15-S-5 گلبرگ لاہور،
15. عارفہ اقبال عبیرفاطمہ 697نرگس بلاک اقبال ٹاؤن لاہور5414697
16. مسزاختر لطیف اقصیٰ اشرف عسکری فلیٹ، لاہور5884417
17. نیلم اعجاز ثنا شاہد 98برج کالونی، کینٹ لاہور، 6674338
18. نوشین ابرار رابعہ 29۔ایئرفورس کالونی، طفیل روڈ بالمقابل پولوگراؤنڈ6675330
19. فاطمہ مدنی فاطمہ اعجاز مدرسہ علی بن ابی طالب کوٹ لکھپت لاہور5885256
20. نبیلہ غفار خدیجہ یوسف 740 ایف بلاک گلشن راوی،لاہور 7415011
21. مہر آپا نرگس رضوان 367 رضابلاک اقبال ٹاؤن لاہور،5418735
22.ملیحہ حبیب صائمہ اکرم سمن آباد،لاہور7562362
2. نمازِ تراویح (قیام اللیل)
رمضان کی راتوں میں قیام اللیل کا اپنا ہی کیف اور مزہ ہے۔ خواتین کو ان کے گھروں کے قریب ہی قیام اللیل کی سہولت فراہم کرنے کے لئے شعبۂ حفظ کے تحت ہر سال خواتین کی نمازِ تراویح کا انتظام ہوتا ہے جس کے ساتھ مختصر تفسیر کاانتظام بھی کیا جاتا ہے۔ ماہِ شعبان میں ہی تراویح پڑھانے والی طالبات پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے ان کے ٹیسٹ شروع ہوجاتے ہیں۔ انسٹیٹیوٹ سے حفظ کرنے والی سابقہ طالبات کو بھی تراویح پڑھانے کے لئے رابطہ کیا جاتا ہے۔اس سلسلے میں طالبات کے لئے منعقدہ ورکشاپ میں تراویح کے مسائل، نماز کا طریقہ، رمضان کے مسائل خصوصاً خواتین کو جماعت کے حوالے سے پیش آنے والے مسائل کی قرآن و حدیث کی روشنی میں وضاحت کی جاتی ہے۔
تراویح پڑھانے والی ہر حافظہ سے تجرباتی طورپر انسٹیٹیوٹ میں کئی بار دو رکعت نماز باجماعت پڑھائی جاتی ہے ، ایسے ہی مختصر تفسیر کرنے والی طالبات کو بھی تفسیر پیش کرنے کو کہا جاتا ہے۔یوں ہر سینٹر پر ایک قاریہ اور ایک سامعہ کے ساتھ ایک مفسرہ طالبہ کا اہتمام بھی ہوتاہے جو آخر میں روز مرہ کی دعائیں بھی یاد کراتی ہیں۔ ان تمام مراکز ِتراویح کو انسٹیٹیوٹ کا لٹریچر اور اسلامی کتب بھی مہیا کی جاتی ہیں جن میں سے بعض کے سٹال روزانہ لگتے ہیں اور بعض فری تقسیم کی جاتی ہیں۔
ہر مرکز کی یومیہ رپورٹ لینے کے لئے دورانِ رمضان ایک دوررکنی موبائل ٹیم تشکیل دی جاتی ہے جو بہتر کارکردگی کو یقینی بنانے کے لئے ہرسنٹر کا جائزہ لیتی ہے۔
تراویح کے اس سلسلے کا آغاز بھی پہلی بار ۱۹۹۹ء میں ۲۶ مقامات پر انتظام سے شروع ہوا۔ ہر سال اس تعداد میں اضافہ ہی ہوا ہے۔ الحمدللہ اب یہ تعداد ۵۰تک پہنچ چکی ہے۔
قاریہ معاون مقامات؍ فون نمبرز
گلبرگ؍ کینٹ
حافظ فاطمہ مدنی عفت 13-E/2 گلبرگIII لاہور5878547
حافظہ رضیہ شہزادی جویریہ E29/801عون منزل سٹریٹ 5غوثیہ کالونی، وا لٹن روڈ لاہور۔6680759
عائشہ ظفر آمنہ ظفر 104جے بالمقابل فردوس مارکیٹ گلبرگ 5885460 III
عائشہ یونس فاطمہ+عائشہ K-25 7-Up,سٹاپ گلبرگ لاہور5713003
حنا عبدالستار شائستہ عبد الستار مکان نمبر۳۷۵گلی۳مین بازار بلال نگر گلبرگ IIIلاہور
حافظہ ہاجرہ مدنی عارفہ انور 101 برج کالونی نزدشیرپاؤ پل کینٹ6673630
حافظہ حارث خورشید شاہین خورشید 15-S-5/A-2 گلبرگIII لاہور،5759541
اسماء یونس نغمانہ مکان نمبرLDA/221گلی نمبر4گوپال نگرگلبرگ III ،لاہور۔5835332
ملیحہ لغاری خدیجہ Z-975 بلاک ڈیفنس لاہور،5895881
ٹاؤن شپ؍گرین ٹاؤن
نسرین اسحق سحرنیامت؍مہوش شہزادی مکان نمبر 34بلاک 7مین مارکیٹ نزد گورنمنٹ بوائز سکول، ٹاؤن شپ لاہور،5151234
سعدیہ مدنی آسیہ ۱۷؍فروٹ مارکیٹ،کوٹ لکھپت،لاہور 5154270
نادیہ آصف ثمرین فاطمہ ندیم پارک کرمانوالہ بازار،کوٹ لکھپت 5880240
سفینہ پروین ثمینہ پروین ۹۰ فروٹ مارکیٹ کوٹ لکھپت لاہور5884648
مبین لیاقت رابعہ ۶۰ندیم پارک کرمانوالہ بازار،کوٹ لکھپت 5850853
آصفہ گل صالحہ حمیدہ ۳۷۹بلاک ۴سیکٹرD-I گرین ٹاؤن5114138
حنا الطاف آمنہ ذوالفقار۵۱۵ بلاک A IIٹاؤن شپ5121561
اقرأ عبید یسریٰ عبید 148، ۱۳؍ بی ون ٹاؤن شپ5154270
گارڈن ٹاؤن؍فیصل ٹاؤن؍ماڈل ٹاؤن؍جوہر ٹاؤن؍واپڈا ٹاؤن
نبیلہ ابراہیم شاہدہ ذوالفقار+فرحت 8-J بلاک ، ماڈل ٹاؤن لاہور5884561
اقصی اشرف قیصرہ راؤ R-244 بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور5758244
سعدیہ اسلم رابعہ طارق+بشری اسلم 5834451
لینا سعید نائلہ کنول 230-D واپڈا ٹاؤن لاہور، 5182245
سلمیٰ ثنا تنزیلہ 29B/4 دارالسلام واپڈا ٹاؤن لاہور5183123
مریم محمود میمونہ محمود -9-B ریونیو بورڈ سوسائٹی جوہر ٹاؤن،5174300
رقیہ دلدار فاطمہ لیاقت 247-J طارق ہاؤس ماڈل ٹاؤن ،5887102
فہمینہ آمنہ خالد 422-K ماڈل ٹاؤن لاہور،5853422
نبیلہ اسلم اقصی اشرف 244آر بلاک ماڈل ٹاؤن 5858244
خدیجہ شاہدہ ذوالفقار 90 ٹیپوبلاک، گارڈن ٹاؤن لاہور5860736
حافظ ابراہیم انعام عطیہ انعام الٰہی 140 احمد بلاک گارڈ ٹاؤن،لاہور 5857837
طاہرہ منظور مسز جویریہ ظفر بالمقابل 280 اے فیصل ٹاؤن،لاہور5160032
علامہ اقبال ٹاؤن
نبیلہ ابراہیم صدف حبیب 598۔کریم بلاک ، اقبال ٹاؤن لاہور5411598
صبا لیاقت آمنہ لیاقت 743 نظام بلاک،علامہ اقبال ٹاؤن 5420181
انعم انور عاصمہ مجید 1۔ نظام بلاک،اقبال ٹاؤن لاہور،5434287
گلشن نذیر رضیہ نذیر E/5 سینٹرل کالونی وحدت روڈلاہور،5862350
فرح صلاح الدین شائستہ کواٹر۵،نزد گورنمنٹ سائنس کالج، وحدت روڈ 5422235
ثنا متین ہمیمہ ریاض نیلم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن،لاہور7445816
متفرق
طیبہ ابراہیم نعیمہ ابراہیم 248 ہدایت اللہ بلاک مصطفی ٹاؤن 5427248
سحرنبی شمسہ کنول 168 فاضلیہ کالونی، شاہ جمال اچھرہ،7550248
فہیمہ ابراہیم عدیلہ ابراہیم 29 ایئر فورس کالونی، طفیل روڈ6675330
صائمہ یوسف لبنی شہزادی موبائل 0300-4768217
حمیرا اشرف سٹریٹ نمبر 4،ہاؤس نمبر20 قائداعظم پارک، کوٹ لکھپت لاہور، 5855375
شاہدہ عبد الخالق شازیہ عطا E/398-II بالمقابل ٹیلی فون ایکسچینج غازی روڈ ،لاہور فون: 5821625
حافظہ مریم مدنی ایف جے کالج وارث روڈ،لاہور5852897
3. ہفت روزہ کورس
اسلامک انسٹیٹیوٹ رمضان المبارک میں ہفت روزہ کورس کا انعقاد کرتا ہے۔ یہ کورس بنیادی طور پر سکول و کالج کی طالبات کے لئے ترتیب دیا گیا ہے جو آسان انداز میں دین کا جامع تصور سکھاتا ہے۔ اس کو رس کے ذریعے طالبات کو بنیادی اسلامی معلومات سے آگاہ کیا جاتا ہے۔ سکول کی انتظامیہ بھی نیکی کے جذبے کے تحت ہی اس کورس کو منعقد کرنے کی اجازت دیتی ہے۔
اس کورس کا آغاز رمضان المبارک۱۹۹۶ء سے کیا گیاجس کا باقاعدہ نصاب تیار کرکے شائع بھی کرایا جاتا ہے۔ یہ نصاب خالصتاً قرآن و حدیث پر مشتمل ہے۔ قرآن کے نصاب میں عقیدئہ توحید، رمضان المبارک، مؤمنین کی صفات، حلال و حرام، خواتین کے مسائل، عقیدئہ آخرت وغیرہ کے موضوعات شامل ہیں۔اسی طرح احادیث ِنبوی کا ایک جامع انتخاب 'ارشادات رحمتہ للعالمینﷺ' کے نام سے جمع کیا گیا ہے۔ ہر سبق کے لئے معروضی انداز کے پرچہ جات تیار کرکے سبق کے اختتام پر شرکا کو دیے جاتے ہیں۔ اس امتحان میں کامیاب ہونے والے کو سر ٹیفکیٹ عطا کئے جاتے ہیں۔
اس کورس کے لئے بھی اساتذہ کو خصوصی ٹریننگ دی جاتی ہے۔ آغاز میں یہ کورس ۵ روزہ تھا جو ابتدائی طور پر۶۵مقامات پر کروایا گیا، گذشتہ سالوں میں یہ تعداد ۷۰ سکولوں تک بھی پہنچتی رہی ہے۔ یہ کورس ہشتم تا دہم کی طالبات کوکروایا جاتا ہے۔
ہفت روزہ کورس کرانے کی ذمہ داری انسٹیٹیوٹ سے فارغ التحصیل طالبات کو سونپی جاتی ہے جس کو وہ بخوشی قبول کرتے ہوئے احسن طریقے سے انجام دینے کی کوشش کرتی ہیں تاکہ جس دین نے ان کی رہنمائی کی، اسی دین سے یہ دوسروں کی رہنمائی کریں۔اس کورس سے مجموعی طور پر ہزاروں طالبات فیض یاب ہوچکی ہیں۔
کورس کی اسناد تقسیم کرنے کے لئے ہر سال پرنس ہال، لاہور میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں طالبات اپنے تاثرات اور خیالات پیش کرتی ہیں جس کا لب ِلباب یہ ہوتا ہے کہ اتنی دنیوی تعلیم حاصل کرنے کے باوجود اس مختصر کورس نے انہیں احساس دلایا کہ وہ دین کے بارے میں کچھ نہیں جانتیں اور اس مختصر کورس نے ان کا رشتہ دین سے جوڑ دیا ہے جسے انہوں نے پس پشت ڈال رکھا تھا۔ ا س پروگرام میں متعلقہ کالج کی اساتذہ اور پرنسپل کو بھی اظہارِ خیال کا موقع دیا جاتا ہے جس میں اپنے نیک جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اکثر وہ انتظامیہ سے استدعا کرتی ہیں کہ اس سلسلے کو جاری رکھا جائے تاکہ لوگوں میں زیادہ سے زیادہ دینی شعور بیدار ہو۔
سکول وکالج میں کورس کے آخری دن بھی ایک پروگرام ہوتا ہے جس میں اس ادارہ کی پرنسپل،دو طالبات اور انسپکشن ٹیم بھی اپنے تاثرات دیتی ہیں۔ یہ طالبات اپنے اداروں میں مہمانِ خصوصی کو بلا کر دعا کے ساتھ اپنے پروگرام کا اختتام کرتی ہیں۔ یہ کورس اس سال لاہور کے ۱۰ کالج اور ۲۰ سکولوں میں شروع کروایا جا چکا ہے ۔ رمضان کے اختتام تک اس تعداد میں اضافہ ہو جائے گا ۔ ان شاء اللہ
4. کالجوں میں دروس
نئی نسل کو دین سے روشناس کرانا ہمارا اسلامی فریضہہے۔ ماحول کی بگڑتی روش نے اہل نظر کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ وہ نئی نسل کی تربیت کے لئے نئی راہیں نکالیں۔ اسلامک انسٹیٹیوٹ نے اس سلسلے میں اپنا ہدف کالجز کی طالبات کو بنایا ہے۔ طالبات میں دین کا ذوق پیدا کرنے کے لئے لاہور کے تمام کالجز میں ہفت روزہ دروس کا اہتمام کیا گیا ہے جس کا موضوع 'دعوت الیٰ القرآن اور رمضان کے تقاضے' ہے۔ اس سلسلے میں ایک ٹیم تیار کی گئی جس نے تمام کالجز سے رابطہ کرکے اس پروگرام کو منعقد کرنے کا اہتمام کیا ہے۔
اس پروگرام کی انچارج انسٹیٹیوٹ میں قرآن کریم کی اُستاد ڈاکٹر زیبا وقار ہیں۔ اس سال یہ دروس مندرجہ ذیل کالجز میںہوں گے :
کالج تاریخ؍وقت مقررہ
1.ماڈل ٹاؤن ڈگری کالج ۱۱؍اکتوبر (۴۵:۱ تا ۴۵:۲) مسزرابعہ رفیق،مسز رخسانہ
2. ماڈل ٹاؤن ڈگری کالج ۱۵؍اکتوبر (۰۰:۱۲ تا ۰۰:۱) مسزرابعہ رفیق،مسز رخسانہ
3.حمایت اسلام کالج۱۸ تا ۲۵؍ اکتوبر(۱۰:۹ تا ۳۰:۱۰)مسز رابعہ رفیق،محترمہ فریجہ عنبر
4. وحدت روڈ کالج ۱۹؍اکتوبر(۱۵:۹ تا ۱۵:۱۰)محترمہ صدف ریاض، مسز نرگس رضوان
5. وحدت روڈ کالج ۲۰؍اکتوبر(۰۰:۱۰ تا ۰۰:۱۱) محترمہ صدف ریاض، مسز نرگس رضوان
6.اعوان ٹاؤن،کالج ۱۴؍اکتوبر(۳۰:۱۱ تا ۰۰:۱)محترمہ صدف ریاض، مسز نرگس رضوان
7.سپیریئر کالج، کلمہ چوک ۹؍اکتوبر(۱۵:۴ تا ۱۵:۵)مسز سارہ اسد،مسز صبا ناصر
8.عائشہ ماڈل ڈگری کالج ۱۵؍اکتوبر(۰۰:۱۱ تا ۰۰:۱۲) مسز سارہ اسد،مسز صبا ناصر
9.عائشہ ماڈل ڈگری کالج ۱۶؍اکتوبر(۰۰:۱۱ تا ۰۰:۱۲)مسز سارہ اسد،مسز صبا ناصر
10.گلبرگ کالج ۲۰؍اکتوبر(۰۰:۱۰ تا ۰۰:۱۱) مسز سارہ اسد،مسز صبا ناصر
11.گلبرگ کالج ۲۱؍اکتوبر(۰۰:۱۰ تا ۰۰:۱۱)مسز سارہ اسد،مسز صبا ناصر
12.غزالی گرلز کالج۱۱؍اکتوبر(۳۰:۱۰ تا ۳۰:۱۱) محترمہ مریم مدنی صاحبہ
13.غزالی گرلز کالج۱۲؍اکتوبر(۳۰:۱۰ تا ۳۰:۱۱) محترمہ رضیہ مدنی صاحبہ
یہ تو رمضان کے خصوصی پروگراموںکا ایک مختصر تذکرہ ہے۔ مگر انسٹیٹیوٹ میں سارا سال تعلیمی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں کبھی یک ماہی تجوید کورس، عربی گرامر کورس، گرمیوں کی تعطیلات میں سمر کیمپ، بچوں کے کورسز، دو ماہی کورس جبکہ تعلیم دین کورس (ایک سال، ۲سال، ۳سال) اور شعبۂ حفظ وغیرہ کئی سالوں سے کامیابی سے چل رہے ہیں۔
۲۰۰۴ء کے آغاز سے مردانہ ونگ کے تحت بھی کئی کورسز شام کے اوقات میں شروع کر دیے گئے ہیں جن میں عربی لنگوئج کورس (۴ ماہ)، فہم دین کورس (۳ ماہ) تجوید کورس، ایک سالہ ترجمہ قرآن کورس اور ایک سالہ تعلیم القرآن کورس نمایاں ہیں۔
الغرض انسٹیٹیوٹ کی یہ مختلف سرگرمیاں دین کے پیغام کو پھیلانے کے لئے مختلف انداز سے، مختلف اوقات میں جاری رہتی ہیں۔ یہ ادارہ لاہور میں بیسیوں خواتین اساتذہ کے ذریعے اپنی ۳ مستقل عمارتوں اور ۵۰ کے قریب سنٹرز میں ۱۵ سال سے نبی آخر الزمانؐ کی دعوت کو پھیلانے کیلئے سرگرم ہے۔ ادارے کی روح رواں محترمہ رضیہ مدنی صا حبہ (اہلیہ حافظ عبدالرحمن مدنی ) نے خواتین میں جو سفر پہلے پہل اکیلے شروع کیا تھا، اب ایک ٹیم الحمد للہ ان کے ساتھ منظم ہوچکی ہے۔ اللہ تعالیٰ اس نیک کام کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور اس کے فروغ میں اپنی محنتیں کھپانے والوں کو دین ودنیا میں کامیابی وکامرانی سے نوازیں۔ آمین!