جنوری 1990ء

خدارا

ہر لحظ ہیں جو ڈھونڈتے غیروں کا سہارا
فطرت کو بھلا کیوں ہو وجود اُن کاگوارہ
جومحو تماشالب ساحل ہیں ازل سے
جانیں وہ کیا غواصی دریا کا نظارا
اک ذات نے فوراً مری فر یاد رسی کی
جس دم بھی اسے رنج و مصیبت میں پکارا
مٹ جا ؤ گےبد عہدی پہیم کی سزا میں
غافل نہ رہو ہوش میں آجاؤ خدارا
ہے ارض وطن بطش مفاجات کی زد میں
دیتا ہے خبر بر ملا حالات کا دھارا
اس قصر سلطانی سے ہو کیا دین کی خدمت ؟
برطانوی ہے اینٹ تو ہے روس کا گارا
ہے ورد زبان کعبہ و رخ جانب لندن
ہیں کا م تو شیطان کے پر نام ہے پیارا
بیماری دل کی آنکھ دکھانے کے بہانے
تحزیب وطن کے لیے یورپ کو سدھا را