سیرت خیر البشر آیات قرآن مجید
عقل ہے دیوانہ محبوب رب العالمین ہوش ہے وارفتہ انفاس ختم المرسلین
سیرت خیر البشر آیات قرآن مجید نقش پائے رہبر عالم ہدی للمتقین
ذکر و فکر سرور کونین عیش دو جہاں الفت شاہ دو عالم دولت دنیا و دیں
گنج قاروں، ملک دارا، تاج خسرو، جام جم شاہ یثرب کے غلاموں کی نظر میں کچھ نہیں
سیرت پاک محمدؑ شارح خلق عظیم صورت زیبائے احمد مظہر نور مبیں
دیکھنا پہنچے کہاں، فخر نبوت کے قدم تھے جہاں عاجز پرو بازوئے جبریل امیں
چھا رہا ہے ابر عصیاں فیہ ظلمات برق ہاتھ سے چھوٹے نہ دامان شفیع المذنبیں
ہے بہار گلشن توحید میلاد رسول اہل ایماں کے لیے گلبانگ ننجي المؤمنیں
ناز کرتا ہوں، میں احسن کفر بالطاغوت پر مجھ کو احساس خودی ہے لا أحب الآفلیں