مولانا عبدالقادر روپڑی ؒکی وفات پر سعودی شخصیا ت کے مراسلے
سُلطان المناظرین مولانا حافظ عبد القادر روپڑی کی وفات پر اگرچہ پورے عالم اسلام سے ٹیلی فون،تاروں اور خطوط کے ذریعے روپڑی خاندان کی علمی شخصیت حافظ عبد الرحمن مدنی اور مرحوم کے صاحبزادے جناب عارف سلمان روپڑی کے نام تعزیت کا اظہار کیاگیااو ریہ سلسلہ ملاقاتوں کی صورت تاحال جاری ہے ۔تاہم چونکہ اس خاندان کا سعودی عرب کے حکمران خاندان،اس کے برگزیدہ علماء اور اَساطین سے خصوصی تعلق ہے۔اسی وجہ سے سعودی عرب اورپاکستان میں سعودی سفیر سے لے کر تمام سفارتی شخصیات اور مِشنوں کے ذمہ داران نے فرداً فرداً لاہور پہنچ کر اظہارِ افسوس کیا یا تعزیتی خطابات لکھے۔ چند نمائندہ عربی تحریریں مع ترجمہ ہدیۂ قارئین ہیں ۔ (عبد الجبار سلفی)
(1) شاہ فہد او رولی عہد امیر عبد اللہ کا برقیہ (تار)
الرقم: ان؍ب؍ ۱۴۸۷۵؍۶ التاریخ: ۱۷؍۹؍۱۴۲۰ہـ
المکرّم عارف سلمان روبری
رئیس لجنة الشئون السیاسیة في جماعة أھل الحدیث جمھوریة باکستان الإسلامیة
السلام علیکم ورحمة اﷲ وبرکاته
فقد علمنا ببالغ الأسف عن وفاة الشیخ حافظ عبد القادر روبری رئیس جماعة أهل الحدیث في جمهوریة باکستان الإسلامیة الشقیقة، و نبعث لکم ولأسرة الفقید تعازینا ومواساتنا البالغة سائلین المولی القدیر أن یتغمّده برحمته وواسع مغفرته ویسکنه فسیح جناته ویجزل له الأجر والثواب علی ما بذله فی حیاته من خدمات جلیلة للعلم وأهله ۔ وإنا للّٰه وإنا إلیه راجعون،،،
خادم الحرمین الشریفین عبد اللہ بن عبد العزیز آل سعود
فهد بن عبد العزیز آل سعود ولیّ العهد؍ نائب رئیس مجلس الوزراء
ملک المملکة العربیة السعودیة رئیس الحرس الوطنی
محترم جناب عارف سلمان روپڑی صاحب چیئرمین پولیٹکل افیئرز ،جماعت اہلحدیث، پاکستان
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہمیں انتہائی افسوسناک خبر ملی ہے کہ برادر ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جماعت اہلحدیث کے سربراہ حضرت مولانا حافظ عبد القادر روپڑی انتقال فرما گئے ہیں ... إنا ﷲ وإنا إلیہ راجعون
ہم اس اندوہناک مصیبت پرآپ سے اور مرحوم کے سارے خاندان سے انتہائی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیںاورمولیٰ قدیرسے دست بدعا ہیںکہ وہ مرحوم کووسیع بخششوں سے نواز کر اپنی آغوشِ رحمت میں جگہ دے اور انہیں اپنی کشادہ جنتوں میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔
ہماری یہ بھی د عا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کوان عظیم الشان دینی اور علمی خدمات پرجو انہوں نے زندگی بھر اہل علم کے لیے انجام دی ہیں، اس کا انہیں اجروثواب عطا فرمائے۔
خادمِ حرمین شریفین فہد بن عبد العزیز آلِ سعود عبد اللہ بن عبد العزیز آلِ سعود
شاہ مملکت ِعربیہ سعودیہ ولی عہد، نائب وزیر اعظم، چیئرمین نیشنل گارڈز
...... (۲) ......
دنیا بھر کے سعودی مِشنوں او رمذہبی اُمو رکے وزیر کا برقیہ
الرقم: ۱۴۵۵؍۱ التاریخ: ۲۰؍۸؍۱۴۲۰ہـ
المکرّم الأخ الشیخ؍ حافظ عبد الرحمن مدني وفقه اللہ
نائب رئیس جمعیة أهل الحدیث في باکستان ومدیر جامعة لاهور الإسلامیة السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته، أما بعد:
فأبعث لکم تعزیتی، وصادق مواساتی فی وفاة الشیخ؍الحافظ عبد القادر الروبری ــ رحمه الله ـــ وأدعو الله سبحانه وتعالیٰ أن یتغمّد الفقید بواسع رحمته، ویسکنه فسیح جناته، وأن یلهمکم وذویه الصبر والسلوان ، والدعاء له۔
وإنا لله وإنا إلیه راجعون والسلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته ،،،
أخوکم صالح بن عبد العزیز بن محمد آل الشیخ
وزیر الشؤون الإسلامیة والأوقاف والدعوة والإرشاد
برادرِ مکرم الشیخ حافظ عبد الرحمن مدنی صاحب نائب امیر جمعیت اہل حدیث پاکستان وپرنسپل جامعہ لاہور ا لاسلامیہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ،،
میں الشیخ ؍حافظ عبد القادر روپڑی کی وفات پر آپ کے لئے سچی غمگساری اور تعزیت کے جذبات پیش کرتا ہوں۔ میں اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ و ہ مرحوم کو اپنی آغوش رحمت میں جگہ دے اور انہیں اپنی وسیع وعریض جنتیںنصیب فرمائے ۔نیز اللہ تعالیٰ آپ کو او رمرحوم کے رشتہ داروں کو صبر اور تسلی عطافرمائے او ران کے لیے دعا کرنے کی توفیق دے ... ہم سب اللہ کے لیے ہیں اور اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں ۔والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کابھائی صالح بن عبد العزیز بن محمد آلِ شیخ
وزیر اوقاف واسلامی اُمور ودعوت وارشاد ،سعودی عرب
...... (۳) ......
السادة لأهل الحدیث عنهم عارف عبد القادر الروبری باکستان (فیکس ۵۸۶۸۱۷۸) کلب جوک، مادل تاؤن لاھور رقم:۲۸۷۱؍B؍AM
قد قرأنا خبر وفاة المشرف العام علی الجماعة فضیلة الشیخ عبد القادر الروبری، فعظم الله أجرکم، وأحسن عزائکم۔ ونسأل الله أن یتغمّدہ بواسع رحمته ویسکنه فسیح جناته۔ وأن یجزل لکم الأجر والمثوبة ۔ وإنا للہ وانا إلیه راجعون۔
والسلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته
عبد المجید بن عبد العزیز
أمیر منطقة مکة المکرمة
گورنر ہاؤس، جدہ گورنر ِمکہ امیرعبدالمجید بن عبد العزیز کا ٹیلی گرام
محترم اکابرین اہل حدیث معرفت جناب عارف عبد القادر روپڑی ،کلب چوک ماڈل ٹاؤن لاہور
ہم نے جماعت اہل حدیث پاکستان کے نگران اعلیٰ فضیلۃ الشیخ حافظ عبد القادر روپڑی کی وفات کی خبر پڑھی۔ اس مصیبت پر اللہ تعالیٰ آپ کو اجر ِعظیم عطا فرمائے اور صبر جمیل کی توفیق بخشے ۔ہم اللہ تعالیٰ سے ہی سوال کرتے ہیں کہ وہ مرحوم کو اپنی وسیع رحمت سے ڈھانپ لے او رانہیں اپنی وسیع وعریض جنتوں میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور آپ کو اس کے بدلے بہترین اجروثواب نصیب فرمائے ۔حقیقتاً ہم سب اللہ کے لیے ہیں اور اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں۔آپ پر اللہ کی طرف سے سلامتی ،رحمت اور برکت نازل ہو ۔ والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عبد المجید بن عبد العزیز (گورنر مکہ مکرمہ)
...... (۴) ......
رابطہ عالم اسلامی ، مکہ مکرمہ کے سیکرٹری جنرل کا فیکس
سعادۃ الأستاذ؍حافظ عبد الرحمٰن مدنی وفّقہ اللہ تعالیٰ
نائب رئیس المجلس الأعلی لإتحاد أهل الحدیث باکستان ــ لاھور
ومدیر جامعة لاهور الإسلامیة
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته ، وبعد :
تلقینا خطاب سعادتکم (بالفاکس) المؤرخ فی ۷؍۱۲؍۱۹۹۹م الذی أفدتم فیه بوفاة الشیخ حافظ عبد القادر روبری ـــ رئیس المجلس الأعلی لاتحاد أھل الحدیث بباکستان یوم ۲۸؍ شعبان ۱۴۲۰ھـ ، فأعظم الله أجرکم وأحسن عزاء کم ، ونضرع إلی المولی عزوجل أن یتغمّد الفقید بواسع رحمته ویسکنه فسیح جناته، وأن یلهمکم وجمیع أسرته ومحبیه الصبر والسلوان ،
وإنا لله وإنا إلیه راجعون ، والسلام علیکم ورحمة الله وبرکاته ،،،
الأمین العام
د؍عبد اﷲ بن صالح العبید
سعادۃ الاستاذ؍جناب حافظ عبد الرحمن مدنی صاحب وفقہ اللہ
وائس چیئر مین اتحاد اہل حدیث سپریم کونسل پاکستان اور پرنسپل جامعہ لاہور الاسلامیہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہم نے فیکس کے ذریعے جناب کا نامہ مبارک مؤرخہ ۷؍۱۲؍۱۹۹۹ء کو وصول کیا ۔آپ نے اس میں اتحاد اہل حدیث، پاکستان کی سپریم کونسل کے چیئرمین فضیلۃ الشیخ حافظ عبد القادر روپڑی کی وفات کی اطلاع دی ۔اللہ تعالیٰ آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے اور صبر وجمیل کی توفیق بخشے۔ ہم اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے سامنے بڑی عاجز ی سے دعا گو ہیںکہ وہ مرحوم کو اپنی وسیع رحمت میں ڈھانپ لے اورانہیں وسیع وعریض جنت میں جگہ عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ آپ کے خاندان او ران سے محبت رکھنے والوں کو صبر وسکون نصیب فرمائے ۔ إنا للہ وإنا إلیہ راجعون! والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عبد اللہ بن صالح العُبید (سیکرٹری جنرل )
...... (۵) ......
پاکستان میں سعودی سفیر کا مراسلہ
فضیلۃ الشیخ ؍عارف سلمان روبری حفظہ اللہ
رئیس الشؤون السیاسیة لجماعة أهل الحدیث
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته ، ،
ببالغ الحزن والأسی تلقیت نبأ وفاة والدکم العلامة الشیخ ؍الحافظ عبدالقادر الروبری المشرف العام لجماعة أهل الحدیث وانی إذ أشاطرکم هذا المصاب الجلل فی فقد عالم من أبرز علماء عصرہ بذل حیاته فی نشر العقیدة الإسلامیة وساهم فی نشرها وسعیٰ فی سبیلها، أسأل الله أن یتغمده برحمته ویسکنه فسیح جناته وأن یلهمکم الصبر والسلوان
إنا لله وإنا إلیه راجعون ولکم تحیاتی ،،،
السفیر أسعد الزھیر
محترم جناب جناب عارف سلمان روپڑی چیئرمین شعبہ سیاسی امور جماعت اہل حدیث پاکستان
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ،،
میں نے حد درجہ رنج والم کے ساتھ آپ کے والد محترم فضیلۃ الشیخ علامہ حافظ عبدالقادر روپڑی نگرانِ اعلیٰ جماعت اہل حدیث کی وفات کی خبر سنی اور میں اس دور کے سربرآوردہ عالم دین کے دنیا سے چلے جانے پر آپ کے اندوہناک غم میںبرابر کا شریک ہوں۔ اس عالم دین نے عقیدئہ اسلامیہ کی نشرواشاعت میں اپنی زندگی صرف کر دی اور اس کی دعوت وتبلیغ میں پورا پورا حصہ لیا اور اس راستے میں مسلسل آگے بڑھتے چلے گئے۔ میں اللہ تعالیٰ سے سوال کرتا ہوں کہ وہ مرحوم کو اپنی رحمت سے ڈھانپ لے اور انہیں کھلے اور گھنے باغات میں جگہ عطا فرمائے ۔اور آپ کو صبر ا ور تسلی نصیب فرمائے۔ اناللہ وانا الیہ راجعون! اور میری طرف سے آپ کو دعا و سلام۔
اسعد زہیر (سفیر سعودی عرب)
...... (۶) ......
پاکستان میں سعودی عرب کے معاوِن سفیر کا مراسلہ
فضیلۃ الشیخ ؍عارف سلمان روبری حفظہ اللہ
رئیس الشئون السیاسیة لجماعة أهل الحدیث
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته ،،،
باِسمی واسم زملائی نشاطرکم الحزن فی وفاة والدکم الشیخ؍الحافظ عبدالقادر الروبری المشرف العام لجماعة أهل الحدیث ، نسأل اللّہ العلیّ القدیر أن یتغمده برحمته ومغفرته ویسکنه فسیح جناته إنه علی کل شییٔ قدیر وأن یلهمکم الصبر والسلوان وإنا لله وإنا إلیه راجعون۔ ولکم خالص تحیاتی ،،،
الوزیر المفوّض
أحمد محمد العجلان
فضیلۃ الشیخ جناب عارف سلمان روپڑی چیئرمین شعبہ سیاسی امور جماعت اہل حدیث، پاکستان
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ،،
میں اور میرے تمام رفقائِ کار،آپ کے والد ِمحترم الشیخحافظ عبد القادر روپڑی نگرانِ اعلی جماعت اہلحدیث کی وفات پر آپ کے دکھ اور غم میںبرابر کے شریک ہیں۔ ہم اللہ اعلیٰ قدرت والے سے سوال کرتے ہیں کہ وہ مرحوم کواپنی رحمت اورمغفرت میں ڈھانپ لے اور انہیں وسیع وعریض باغات میں جگہ عطا فرمائے کیونکہ وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔نیز اللہ آپ کوصبر اور تسلی عطا فرمائے ۔حقیقتاً ہم سب اللہ کے لیے ہیں اور سب اسی طر ف لوٹنے والے ہیں اور ہماری جانب سے آپ کو تہ دل سے سلام ودعا۔
احمد محمد العجلان (معاوِن سفیر)
...... (۷) ......
نوجوانانِ اسلام کی عالمی کونسل WAMYکے سیکرٹری جنرل کا مراسلہ
الأخ الفاضل ؍ حافظ عبد الرحمٰن مدنی حفظہ اللہ
نائب رئیس المجلس الأعلی ومدیر جامعة لاهور الإسلامیة
السلام علیکم و رحمة الله وبرکاته وبعد :
بقلوب مؤمنة بقضاء الله تعالیٰ وقدره تلقینا ببالغ الحزن والأسی نبأ وفاة فضیلة الشیخ حافظ عبد القادر روبری ـــ رئیس المجلس الأعلی لاتحاد أھل الحدیث بباکستان، رحمه اللہ تعالیٰ رحمة واسعة وأسکنه فردوسه الأعلی فی جنات عدن مع النبیین والصدیقین والشهداء والصالحین۔
ورغم فداحة الخطب وجلل المصاب ، فلا نقول إلا ما یرضی ربنا جل وعلا، فلله تعالیٰ ما أخذ وله ما أعطی وکل شیٔ عنده بأجل مسمی فلتصبروا ولتحتسبوا۔ أسأل اللہ تعالیٰ أن یعظم أجرکم ویحسن عزاء کم ویلهمکم الصبر والسلوان، کما أسأله جل وعلا للفقید الرحمة والمغفرة والرضوان ورفع الدرجات فی علیین۔ وإنا لله وإنا إلیه راجعون، والسلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاته ،،،
د؍مانع بن حماد الجھنی
الأمین العام للندوة العالمیة للشباب الإسلامی وعضو مجلس الشوریٰ
فاضل بھائی ؍حافظ عبد الرحمن مدنی صاحب حفظہ اللہ وائسچیئرمین سپریم کونسل اتحاد اہل حدیث پاکستان و پرنسپل جامعہ لاہور الاسلامیہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہمارے ایسے دلوں نے جو اللہ ربّ العزت کی قضاء وقدر پر ایمان رکھنے والے ہیں، بڑے رنج والم کے ساتھ اتحاد اہل حدیث کی سپریم کونسل کے چیئرمین فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالقادر روپڑی کی وفات کی خبر سنی۔ اللہ تعالیٰ ان پر وسیع رحمت فرمائے او رانہیں جناتِ عدن میں نبیوں ،صدیقوں، شہیدوں ،نیک بزرگوں کے ساتھ فردوسِ اعلیٰ میں جگہ عطا فرمائے ۔
ناقابل برداشت دکھ اور مصیبت کے باوجود ہم وہی کچھ کہیں گے جو ہمارے ربّ کی خوشنودی کا باعث ہو،سو اللہ کے لیے ہے جو اس نے لیا اوراسی کا ہے جو اس نے دیا تھا اور ہر چیز کا اللہ کے ہاں ایک وقت مقرر ہے ۔ چنانچہ صبر کریں اور ا للہ تعالیٰ سے ثواب کی امید رکھیں۔
میں اللہ تعالیٰ سے دعاکرتا ہوں کہ وہ آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے اور آپ کو صبر جمیل کی توفیق بخشے۔ اور آپ کو صبر وسکون نصیب فرمائے نیزمیں مرحوم کے لیے اللہ سے دعا گو ہوں کہ وہ مرحوم کو اپنی رحمت ،مغفرت،رضامند ی کی آغوش میں لے اور اعلیٰ علیین میں ان کے درجات بلند فرمائے۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سیکرٹری جنرل ورلڈ اسمبلی آف مسلم یوتھ WAMY
ڈاکٹر مانع بن حماد جُہنی(رکن مجلس شوریٰ ، سعودی عرب)