محمدّیؐ انقلاب
آپ ﷺ کے بابِ کرم پر ہو گیا جو بار یاب اس کے دل سے مٹ گیا ہر اضطرار و اضطراب
آپ ﷺ کے باعث ملی ہے دو جہاں کو روشنی آپ ﷺ کے مرہون ہیں یہ ماہتاب و آفتاب
آپ ﷺ کی اِک ضربتِ باطل شکن سے مٹ گئے نائلہ، عزےٰ، منات ولات سب مثلِ حباب
شوکتِ ایران، شانِ روم، اقبالِ یمن آپ ﷺ کی عظمت کے آگے پارہ پارہ آب آب
دہر سے سب اختلافِ فقر و دولت مٹ گیا آپ ﷺ کے باعث زمانے میں ہوا وہ انقلاب
آپ ﷺ کا دینِ مبیں دنیا میں پھیلا چار سو آپ ﷺ کے باعث زمانے میں ہوا وہ انقلاب
قیصر و کسرےٰ، فرید دن و سکندر مٹ گئے سب سے بہتر باب ہے وہ سب سے برتر وہ جناب
آپ ﷺ کے دیں میں جو صدقِ دل سے شامل ہو گیا اِس جہاں میں کامراں اور اُس جہاں میں کامیاب
اس جہاں میں سب سے بہتر زندگی کا ضابطہ
آپ ﷺ کی سنت ہے اور اللہ تعالیٰ کی کتاب