ماہِ صفر
اِس مہینے کی فضیلت کے متعلق کوئی حدیث نظر سے نہیں گزری، جو اعمالِ حسنہ عام طور پر کئے جاتے ہیں وہی اعمال صالح اس مہینے میں بھی پیش نظر رکھے جائیں۔ اس مہینے کی برائی بھی احادیث میں مذکور نہیں بلکہ ایامِ جاہلیت میں اس مہینے سے بد شگونی کی جاتی تھی، اور اس مہینے کی طرف طرح طرح کی آفات و مصائب منسوب کی جاتی تھیں۔ نبی کریمﷺ نے ایسے عقائد کو باطل قرار دیا۔ اسلام ایسے باطل اور جاہلانہ خیالات رکھنے سے منع کرتا ہے، کیونکہ یہ امور مستلزم شرک ہیں اور اللہ تعالیٰ شرک کو کبھی معاف نہیں فرمائے گا، شرک کی ایسی تمام انواع و اقسام کا ذکر ہم نے رسالہ ''دُعایۃ الایمان'' میں تفصیل سے کیا ہے۔