المکتبۃ الرحمانیۃ
اساتذہ ، محققین اور اعلیٰ تعلیم کے طلبہ کی علمی ضروریات کا اہم مرکز و مرجع
لائبریری میں ہمہ نوعیت کے موضوعات پر پچیس ہزار علمی و دینی کتابیں موجود ہیں۔
لائبریری کا نظام معروف بین الاقوامی معیار DDC سکیم کے تحت مرتب کیا گیا ہے۔
کارڈ کیٹلاگ سسٹم کی مدد سے مطلوبہ کتاب تک فوری رسائی ممکن ہے۔
کتابوں تک رہنمائی و رسائی کے لئے علمی شخصیات اور فاضل انچارج کی خدمات حاصل ہیں۔
جملہ اہم اُردو وعربی تفاسیر اور علومِ تفسیر سے متعلقہ تمام نمایاں کتب موجود ہیں۔
حدیث، علومِ حدیث اور شروحاتِ احادیث پرمشتمل اکثر وبیشترمراجع ومصادر میسر ہیں۔
فقہی مذاہب ِخمسہ کی اُمہات الکتب اور جدید فقہی موضوعات پر مستند علمی ذخیرہ مہیا کیا گیا ہے۔
اسلامی سیاسیات و اقتصادیات اور عمرانیات وغیرہ سے متعلقہ بیش بہا علمی خزانہ دستیاب ہے۔
اسلامی قانون سے متعلقہ جملہ اہم پہلوؤں پراَسلاف کا نادر علمی ورثہ قدیم و جدید تحقیقات کے ساتھ لائبریری کی اہمیت کو دو چند کردیتاہے۔
عالم عرب سے جدید تحقیق و تخریج کے ساتھ شائع ہونے والا اہم علمی سرمایہ بھی شامل ہوتا رہتا ہے۔
لائبریری میں مسجد اور نماز کا انتظام ہے اور فوٹو کاپی کروانے کی سہولت بھی دی جاتی ہے
Ph.D وغیرہ محققین کے لئے علمی رہنمائی اور مشاورت کے علاوہ عوام الناس کی دینی رہنمائی، دارالافتاء اور روحانی علاج معالجے کا بھی معقول بندوبست کیا گیا ہے۔
شعبہ مجلات علمیہ: صدی بھر کے تقریباً 800 اہم دینی و قومی رسائل و جرائد کامکمل ریکارڈ اور ممتاز عربی واُردوتحقیقی مجلات کی تمام فائلیں دستیاب ہیں۔ ان رسائل سے استفادہ کے لئے یک صد کے قریب 'موضوعاتی فہارس' (انڈیکس) بھی تیار کرکے میسر کئے گئے ہیں۔ لائبریری کا یہ شعبہ ملک بھر میں اپنی نوعیت کا واحد پروگرام ہے جس سے تازہ موضوعات پر تحقیق کے لئے خصوصی مدد لی جاسکتی ہے۔
حالیہ توسیع:گذشتہ ماہ لاہو رکے تمام اہم مکتبوں اور اداروں سے خطیر مالیت صرف کرکے تمام اہم کتب لائبریری میں مہیا کی گئی ہیں جس کے بعد لائبریری کی اِفادیت میں کئی گنا اضافہ ہوگیا۔
اوقات : صبح 9 تا 6 بجے ( چھٹی بروز جمعہ) ائیرکنڈیشنڈ ہال اور مستقل نشستیں
بمقام : ادارہ محدث 99جے ماڈل ٹائون، لاہور فون:5866476 (لائبریرین: محمد اصغر)