علومِ حدیث پر لکھے گئے مقالات
کسی ملک وملت کی ترقی میں تحقیق کا کردار بڑا اَہم ہے۔ ماضی میں یہ کام مسلم اہل علم ایک مقدس قومی ودینی فریضہ کی تکمیل کی خاطر انجام دیا کرتا تھے اور مسلمانوں میں درجنوں مجلدات پر مشتمل ضخیم کتب اسی ذوقِ علم کا نتیجہ ہیں، لیکن دورِ حاضر میں علم کی دریافت وتحقیق کو یونیورسٹیوں اور یہاں کے اَساتذہ وطلبہ کا فرضِ منصبی قرار دیا گیا ہے اور کسی جامعہ کے لئے یہ امر بنیادی حیثیت رکھتا ہے کہ وہاں کتنے نئے اور اہم موضوعات پر دادِ تحقیق دی جاچکی ہے۔ الحمد للہ بعض علم پرور لوگوں کی مخلصانہ مساعی کے نتیجے میں پاکستان کی سرکاری جامعات میں بھی تحقیقی مقالات کی روایت اور معیاربڑی تیزی سے رو بہ ترقی ہے۔
اس ضمن میںیہ امربڑی توجہ کا متقاضی ہے کہ کسی موضوع پر تحقیق در تحقیق کی بجائے درجہ بدرجہ اس موضوع کے مختلف پہلوؤں کو زیر بحث لایا جائے اور اس کے مختلف پہلووں پر کام کرنے کے بعد پھر اگلے موضوع پر تحقیق کا آغاز کیا جائے۔ لیکن اس بنیادی مقصد کی تکمیل اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ماضی کی تحقیق کو منظم کرنے کا ایک باضابطہ نظام وضع نہ کردیاجائے۔ جب تک یہ ڈھانچہ بن نہیں جاتا، مفید موضوعات کی پہچان اور بامقصد کام کی روایت آگے نہیں بڑھ سکتی۔ پاکستان میں مختلف موضوعات پر تحقیق کا بنیادی المیہ یہی ہے کہ چند ایک موضوعات کے متعین رخ ہی محققین کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں جبکہ زندگی کے بہت سے اہم میدان اہل تحقیق کی نظر کرم کے بدستور محتاج ہیں۔مغرب میں اسی مقصد کے لئے ۱۹۰۷ء میں واشنگٹن میں 'سائنٹفک ریسرچ ' کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا گیا، جس کا وظیفہ سائنسز کے میدان میں ہونے والی تحقیق کو رجسٹر کرنا، اس کو ایک امپیکٹ نمبر جاری کرنا اور اس کے محقق کو ریسرچرز کی عالمی فہرست میں ایک رینک نمبر دینا تھا۔ یورپی یونیورسٹیوں میں سائنسز کے حوالے سے کوئی نیا موضوع اس وقت منظور نہیں ہوجاتا جب تک اس کی ضرورت کی 'سائنٹفک ریسرچ' ایسے اداروں سے تصدیق نہیں کرلی جاتی اور کوئی تحقیقی مقالہ اس وقت تک جمع ہوکر معتبر قرار نہیں پاتا جب تک اس کو ایسے مراکز میں جمع کروانہیں دیا جاتا۔ ایسے ہی بعض ادارے پروفیسروں کے تحقیقی مقالات کے علاوہ علمی وتحقیقی مجلات وجرائد کو بھی ایک معیاری نمبر جاری کرتے ہیں۔
یوں توموضوعاتِ تحقیق کی فہرست سازی کایہ کا م سرکاری اداروں کے کرنے کاہے کیونکہ اس کے لئے کافی محنت اور کثیر سرمایہ درکار ہے۔اس کے باوجود میدانِ تحقیق کی ناگفتہ بہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے مجلس التحقیق الاسلامی نے سن 2000ء میں اسی نوعیت کے علومِ اسلامیہ کے ایک منصوبے 'فراہمی معلومات و فہرست سازی' پر کام شروع کیا جس کے تحت اَب تک 50 سے زائد اہم رسائل وجرائد کی موضوعاتی فہرست بندی کے علاوہ متعدد علمی موضوعات پر فہارس تیار کرکے شائع کردیے گئے ہیں۔ زیر نظر فہرست بھی اس حوالے سے ایک شاندارمعاونِ تحقیق کام ہے جس میں پاکستانی جامعات میں علوم حدیث پر پوسٹ گریجویٹ سطح پر لکھے جانے والے مقالات کی موضوعاتی فہرست ترتیب دی گئی ہے اور اسے علم وتحقیق سے وابستہ حضرات کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔ اس فہرست سے جہاں ماضی میں علوم حدیث پرہونے والے کام کی نوعیت اور رجحانات کا اندازہ ہوگا، وہاں آئندہ مزید بہتر موضوعات منتخب کرنے کا اہم مقصد بھی اس سے پورا ہوگا۔
دیگر موضوعات پر یونیورسٹیوں میں لکھے جانے والے مقالات کی ایک جامع فہرست پر بھی کام جاری ہے۔ جسے عنقریب کتابی شکل میں نگران پروفیسرز کے اسم گرامی، صفحات اور سن تحقیق وغیرہ کی دیگر تفصیلات کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔ جن احباب کے علم میں اس نوعیت کے مزید مقالات؍ فہارس آئیں تو ازراہِ کرم ادارہ کو آگاہ فرمائیں تاکہ نقشِ ثانی زیادہ جامع و مانع ثابت ہوسکے۔ ایک ماہوار مجلہ کے محدود صفحات کے پیش نظر اس فہرست کویہاں مختصر ترین صورت میں پیش کیا جارہا ہیــ۔ اس فہرست میں عربی مقالات کے لئے ' ع'، پی ایچ ڈی مقالات کے لئے ' '، ایم فل مقالات کیلئے '٭'کی علامتیں جبکہ ایم اے مقالات کو بلا کسی رمز کے ذکر کیا گیا ہے اور آخر میں یونیورسٹیوں کے مختصر ناموں کی فہرست بھی منسلک کردی گئی ہے۔
تدوین وحجیت ِحدیث
حسن مرتضیٰ شیعہ کتب ِحدیث کی تاریخ تدوین علومِ اسلامیہ، پنجاب
رضیہ سلطانہ روایت وتدوین حدیث در عہد بنی اُمیہ علومِ اسلامیہ، پنجاب
عبد الحمید عباسی تدوینِ حدیث کے اسالیب ومناہج آغاز ِاسلام سے 58ھ تک علومِ اسلامیہ، پنجاب
عبدالحفیظ حدیث قرنِ اوّل میں علومِ اسلامیہ، پنجاب
عبداللہ عابد حجیت ِحدیث پر برصغیر کے اَدب کا تنقیدی جائزہ عربی، پنجاب
کلثوم،میڈم حدیث کی روایت و تدوین میں مسلمان عورتوں کی خدمات ثقافت اسلامی، سندھ
یاسمین گلشن تدوین ِحدیث میں صحابیات کی خدمات علومِ اسلامیہ، پنجاب
انکارِ حدیث
ایم عبدالرشید انکارِ حدیث کے اَسباب علومِ اسلامیہ، پنجاب
صغریٰ پروین فتنۂ انکار ِحدیث کے اسباب اور سد ِباب کے لئے نئی تجاویز علومِ اسلامیہ، پنجاب
صلاح الدین تاریخ ومنکري الحدیث واختلافہم في المسائل الشرعیۃ في شبہ القارۃ
شعبہ عربی، پنجاب
فضل احمد مسئلہ انکار ِحدیث کا تاریخی و تنقیدی جائزہ معارفِ اسلامیہ، کراچی
محمد اسلم صدیقی إنکار السنۃ والبواعث في العالم العربي عربی، پنجاب
اُصولِ حدیث
اِرشاد علی بحیثیت ِ فن، اُصولِ حدیث کا ارتقائی و تحقیقی مطالعہ معارفِ اسلامیہ، کراچی
باقر خان خاکوانی اُصولِ روایت ِحدیث؛ اُصولِ فقہ کی روشنی میں علومِ اسلامیہ، زکریا
صائمہ قریشی اُصولِ حدیث کی اُردو کتب کا جائزہ و مطالعہ [کتابیات] علومِ اسلامیہ، پنجاب
علی اصغر چشتی حدیث ِمرسل اور اس سے استفادہ علمائِ حدیث و فقہا کے اقوال ٭ علومِ اسلامیہ، اوپن
عمر فاروق غازی احادیث ِنبوی میں تحقیق کے اُصول و ضوابط کا تحلیلی جائزہ٭ علومِ اسلامیہ، اوپن
عمران حیدر،مرزا اَحادیث میں تعارض کو رفع کرنے کے اُصول٭ علومِ اسلامیہ، پنجاب
محمد انور،حافظ اُصولِ روایت و درایت ِحدیث کتب ِاُصولِ حدیث کی روشنی میں ثقافت ، سندھ
مراد الغزالی حدیث الرسول فی ضوء اللغۃ و الاصول معارف اسلامیہ، سندھ
محمد شریف کتب ِعلل حدیث (ابن ابی حاتم،دار قطنی، ترمذی) کا تقابلی جائزہ٭ اسلامیہ، اوپن
مریم مدنی،حافظہ علمِ حدیث میں روایت و درایت کے اُصول ؛ تحقیقی و تجزیاتی جائزہ اسلامیہ، کراچی
مسعود احمد مجاہد تحقیق ودراسہ مخطوط التنقیح لألفاظ الجامع الصحیح للبخاري از
بدر الدین محمد بن بہادر (ع) شعبہ عربی، پنجاب
ضعیف احادیث
خالدہ عزیز حدیث ِموضوع کی شرعی حیثیت علومِ اسلامیہ، پنجاب
خلیل الرحمن'قاضی حدیث ِضعیف اور اس سے استفادہ؛ علما حدیث اور فقہا کے اقوال کی روشنی میں٭
علومِ اسلامیہ، اوپن
محمد اسحق زاہد حدیث ِموضوع، تاریخ ، اسباب، علامات اور مشہور موضوع احادیث کا جائزہ معارفِ اسلامیہ، کراچی
مولود مراداسماعیل الوضع في الحدیث النبوي الشریف وخطرہ (ع) علومِ اسلامیہ، پنجاب
کتب ِاحادیث
صحیح بخاري
ابوبکر صدیق ثلاثیاتِ بخاری...تحقیق و توضیح علومِ اسلامیہ، پنجاب
جمیلہ سڈل Analytical Indexes of The Fath al-Bari عربی،پنجاب
شبنم غوث صحیح بخاری کی کتاب الجہاد کااہم کتب ِحدیث سے تقابلی مطالعہ اسلامیہ، پنجاب
عبدالرحمن ازہر اُصول الاجتہاد في الجامع المسند الصحیح المختصر من أمور
رسول اﷲ وسننہ وأیامہ للإمام البخاري معارفِ اسلامیہ، کراچی
غزالہ بٹ شروح الجامع الصحیح البخاري علومِ اسلامیہ، پنجاب
نبیرہ عندلیب عمدۃ القاري اور فتح الباري کے مقدمات کا تقابلی مطالعہ علومِ اسلامیہ، پنجاب
صحیح مسلم
حمیرا ضیائ صحیح مسلم کی شروح؛ برصغیر کے علماے کرام کی خدمات علومِ اسلامیہ، پنجاب
گلشن اختر مقدمہ صحیح مسلم کا مطالعہ علومِ اسلامیہ، پنجاب
سیماب ضیا کتاب البروالصلہ؛ صحیح مسلم کی روشنی میں علومِ اسلامیہ، پنجاب
عبد الرحمن خالد تحقیق مخطوط الدیباج علی صحیح الإمام مسلم بن الحجاج (ع)
عربی، پنجاب
کنیز عائشہ طاہرہ امام مسلم کی الجامع الصحیح کی کتاب الإمارۃکا دیگر کتب ِاحادیث کی روشنی میں تقابلی جائزہ علومِ اسلامیہ، پنجاب
نور زمان کتاب اللباس والزینۃ (صحیح مسلم) کاتعارف و تحقیق علومِ اسلامیہ، پنجاب
زیتون بیگم علامہ شبیر احمد عثمانی اور انکی کتاب فتح الملہم کا تنقیدی جائزہ عربی، پنجاب
محمد صادق مقدمہ فتح المُلہم ازمولانا شبیر احمد عثمانی کا اُردو ترجمہ علومِ اسلامیہ، پنجاب
صحیحین
نصر ابرہیم البنا کشف مشکل حدیث الصحیحین لعبد الرحمن الجوزی دراسۃ وتحقیق الجزء الأول (ع) علومِ اسلامیہ، پنجاب
محمد بن عبدالمنعم الجمع بین الصحیحین البخاري ومسلم؛ تحقیق ودراسۃ
علومِ اسلامیہ، پنجاب
ناہید اختر صحیحین کے ابوابِ زہد کا مطالعہ علومِ اسلامیہ، پنجاب
حسن ایم امین الجمع بین الصحیحین من حذف السند والمکرر من المتن
علومِ اسلامیہ، پنجاب
منزہ لیاقت اَحادیث فتن...عصر حاضر کی روشنی میں صحیحین کا مطالعہ٭ علومِ اسلامیہ، پنجاب
جامع الترمذي
حبیب اللہ مختار تخریج أحادیث کتاب الطہارۃ من جامع الترمذي علومِ اسلامیہ،کراچی
منظور حسین امام ابو عیسیٰ ترمذی اور ان کی شمائل ترمذی کا تحقیقی مطالعہ علومِ اسلامیہ، پنجاب
زید ملک دراسہ نقدیہ مع تحقیق کتاب العرف الشذي شرح سنن الترمذي (ع) عربی، پنجاب
محمد زاہد جامع ترمذی: دراستہ و تخریج کتاب الجنائز منہ اسلامک سنٹر، کراچی
سنن أربعۃ اور صحاح ستۃ
افشاں ناز سننِ اربعہ میں سنن ابو داود کی حیثیت علومِ اسلامیہ، پنجاب
دل دار بیگم حدیث النسائ: صحاحِ ستہ کے تناظر میں٭ علومِ اسلامیہ،پشاور
شائستہ انجم کتاب الصلوٰۃ(صحاحِ ستہ) معارف ومسائل علومِ اسلامیہ، پنجاب
شکیل احمد حدیث ِنبوی ا کا تمثیلی اُسلوب،سنن اربعہ کا خصوصی مطالعہ علومِ اسلامیہ، زکریا
ظاہر شاہ،سیّد واقعات و مسائلِ غزوات، صحاحِ ستہ کی روشنی میں ثقافت ِاسلامی، سندھ
ظفر عالم صحاحِ ستہ کے مؤلفین کا حدیث و فقہ میں رتبہ، داخلی شہادتیں معارفِ اسلامیہ، کراچی
کریم خان أمثال الحدیث...عبر ونصائح (صحاح ستہ کا مطالعہ)٭ علومِ اسلامیہ، پنجاب
محمد اکرم صحاح ستہ کی احادیث پر منکرین حدیث اور مستشرقین کے اعتراضات کا علمی جائزہ
مسعود باللہ عباسی صحاحِ ستہ میں کتبِ تفاسیر قرآن کا تحقیقی و تقابلی جائزہ اسلامیات، وفاقی اُردو
منزہ لیاقت اَحادیث فتن...عصر حاضر کی روشنی میں صحیحین کا مطالعہ٭ علومِ اسلامیہ، پنجاب
نائلہ عندلیب صحاحِ ستہ کی کتاب الاطمعۃکا تحقیقی مطالعہ علومِ اسلامیہ، پنجاب
نبیلہ کو کب علوم طبیعۃ صحاحِ ستہ کی روشنی میں ایک اشاریہ علومِ اسلامیہ، پنجاب
نذیر احمد دینی اَدب میں صحاحِ ستہ کا مقام علومِ اسلامیہ، پنجاب
ہارون خان کلامِ نبویؐ میں محاورات و استعارات کا استعمال، صحاح ستہ کے خصوصی حوالے سے
معارفِ اسلامیہ، کراچی
مشکوٰۃ المصابیح
بلال خان حضورا کا تمثیلی اُسلوبِ بیان [ مشکوۃ المصابیح کی روشنی میں]٭ علومِ اسلامیہ، زکریا
بلال خان حضورا کا تمثیلی اُسلوبِ بیان [مشکوۃ المصابیح کی روشنی میں] علومِ اسلامیہ، زکریا
داد شاہ بلوچ التحقیق والتقدیم علی خلاصۃ البیان في شرح لغات المشکوۃ
ثقافت اسلامی، سندھ
زاہدہ سلہری تحقیق مخطوط ضوء المشکوۃ شرح مشکوۃ المصابیح (ع)
عربی، پنجاب
شمس الحق المُعجم المفہرس لألفاظ المشکوٰۃ المصابیح٭ اسلامیہ،پشاور
ضیاء الحق قمر تحقیق مخطوط الحاشیۃ علی مشکوۃ (ع) عربی، پنجاب
ظفر احمد شہباز مشکوٰۃ المصابیح کے اُردو تراجم کا تنقیدی جائزہ علومِ اسلامیہ، پنجاب
کنز العمال
ذاکر عبد الرحمن کنز العمال کی کتاب الجہادکی تخریج و توضیح علومِ اسلامیہ، پنجاب
رابعہ شاہ کنز العمال کی کتاب المعیشۃ والعاداتکا مطالعہ علومِ اسلامیہ، پنجاب
سارہ ہاشمی کنز العمال کی کتاب الإیمانکی تخریج وتحقیق علومِ اسلامیہ، پنجاب
شاہدہ پروین کنز العمال کی کتاب السحر والعین تخریج و توضیح علومِ اسلامیہ، پنجاب
عبدالصمد خان کنز العمال کی کتاب العلمکاتحقیقی مطالعہ علومِ اسلامیہ، پنجاب
فضیلہ داود مساہمۃ کنز العمال للشیخ علي المتقي المحدث
في اللغۃ العربیۃ فی شبہ القارۃ (ع) شعبہ عربی، پنجاب
محمد مرتضیٰ کنز العمال کی کتاب الحدود تخریج وتحقیق ٭ علومِ اسلامیہ، پنجاب
محمود احمد کنزالعمال کا باب الحکم و جوامع الکلم؛ توضیح تخریج و تحقیق علومِ اسلامیہ، پنجاب
مہرین یونس کنزالعمال؛ کتاب الاعتصام بالکتاب والسنۃ کا مطالعہ اِسلامیہ، پنجاب
نازلی شہزادی کنزالعمال کی کتاب التوبۃ کا تحقیقی جائزہ علومِ اسلامیہ، پنجاب
دیگر کتبِ حدیث
ذکیہ عزیز مضامین بلوغ المرام از ابن حجر عسقلانی؛ تعارفی مطالعہ علومِ اسلامیہ، پنجاب
ثمینہ یاسمین امام سیوطی رحمہ اللہ علیہ کی الجامع الصغیر کا تحقیقی مطالعہ علومِ اسلامیہ، پنجاب
نجمہ سلطانہ مؤطا امام مالک بن انس رحمہ اللہ علیہ علومِ اسلامیہ، پنجاب
عبد الجبار الزیدی المعجم الصغیر للطبراني تحقیق ودراسۃ (ع) علومِ اسلامیہ، پنجاب
عبد الرفیق جاوید تحقیق مخطوط مشارق الأنوار النبویۃ في صحاح الأخبار المصطفویۃ (ع) شعبہ عربی، پنجاب
جمعہ خان الواقدی کی کتاب المغازی کی روایات کا تقابل اور ناقدانہ جائزہ٭ اسلامیہ،پشاور
رضیہ نسیم ابن کثیر کی تفسیر میں احادیث سے استدلال کا اُسلوب(سورہ مائدہ) اسلامیہ، پنجاب
ثنا ناز تفسیر'معارف القرآن' کی احادیث کا تحقیقی جائزہ (پارہ۶تا۱۰) علومِ اسلامیہ، پنجاب
روحینہ ناز تفسیر 'معارف القرآن' کی احادیث کا تحقیقی جائزہ علومِ اسلامیہ، پنجاب
تاج الدین اَزہری مقدمۃ الحدیثازادریس کاندھلوی رحمہ اللہ علیہ ؛ دراسہ وتحقیق علومِ اسلامیہ، پنجاب
طہٰ ابو العلائ الإمام الطحاوي ومسائل التي احتج بھا الکوفیون
من معاني الآثار معارفِ اسلامیہ، کراچی
عاصم عبد اللہ دراسات في أحوال الرواۃ الذي تکلَّم فیہم الحافظ الہیثمي في
کتابہ مجمع الزوائد ومنبع الفوائد (ع) علومِ اسلامیہ، پنجاب
عائشہ غلام مرتضیٰ مرویاتِ اُمّ المومنین سیّدہ عائشہؓ اور عصر حاضر؛ مضامین مسند احمد بن حنبل رحمہ اللہ علیہ کا مطالعہ علومِ اسلامیہ، پنجاب
عمر سلمان المواہب اللطیفۃ علی مسند الإمام أبي حنیفۃa ثقافت ِ اسلامی، سندھ
محمود العائش المواہب اللطیفۃ علی مسند الامام أبی حنیفۃb (ع) ثقافت ، سندھ
فخرالدین گیلانی متداول کتبِ اَحادیث میں امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ علیہ کی مرویات [جمع، تحقیق، تخریج و تعلیق]
معارفِ اسلامیہ، کراچی
نیاز احمد ملک دراسۃ وتحقیق المخطوط شرح الشرح علی نخبۃ الفکر
شعبہ عربی، پنجاب
محمد احمد الاستشہاد اللغوي بالحدیث النبوي دراسہ تحلیلیہ (ع) عربی، پنجاب
محمد یحییٰ منہج المستشرقین في دراسۃ الحدیث النبوي٭ علومِ اسلامیہ،اوپن
ذوالفقار علی،حافظ دراسہ وتحقیق مخطوط کتاب بوارق الأنوار من صحاح الأخبار (ع)
شعبہ عربی، پنجاب
شبیر احمد تخریج أحادیث کتاب الخراج وتحقیق رجالہ للإمام أبي یوسف ثقافت ِاسلامی، سندھ
محمد یونس تبلیغی نصاب و فضائل نماز میں وارد اَحادیث کی تخریج علومِ اسلامیہ، پنجاب
صحابہ کرامؓ اور اُن کی خدماتِ حدیث
اسرار حسین بخاری حضرت ابو ہریرہ ؓ بحیثیت ِمحدث علومِ اسلامیہ، بہاولپور
زبیدہ بی بی حضرت ابو ہریرہؓ اور ان کی خدماتِ حدیث علومِ اسلامیہ، پنجاب
سمعیہ الیاس حضرت عبداللہ بن عباسؓ کی خدماتِ حدیث علومِ اسلامیہ، پنجاب
سمیرا یاسمین جابر بن عبداللہ ؓکی خدمات ِحدیث علومِ اسلامیہ، پنجاب
فاروق احمددہلوی حضرت عبداللہ بن عمرؓ کی خدماتِ حدیث علومِ اسلامیہ، پنجاب
فوزیہ اقبال حضرت انس بن مالک ؓکی علم ِحدیث میں خدمات علومِ اسلامیہ، پنجاب
کشور جہاں حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کی خدماتِ حدیث علومِ اسلامیہ، پنجاب
محدثین عظام رحمہ اللہ علیہ اور اُن کی خدمات ِحدیث
شمشاد احمد امام بخاری رحمہ اللہ علیہ اور ان کی خدمات ِحدیث علومِ اسلامیہ، پنجاب
طاہرہ منان امام مسلم رحمہ اللہ علیہ اور ان کی تصانیف علومِ اسلامیہ، پنجاب
عمر فاروق غازی امام ذہبی رحمہ اللہ علیہ کی خدمات حدیث کا تنقیدی جائزہ علومِ اسلامیہ، پنجاب
غلام عباس قادری امام نووی رحمہ اللہ علیہ کا اصلاحِ معاشرہ میں کردار ، علم حدیث کے خصوصی حوالے سے
معارفِ اسلامیہ، کراچی
احمدالقیسیۃ الإمام ابن الجوزي وکتابہ الموضوعات (ع) علومِ اسلامیہ، پنجاب
احمد حسن محمد لیث بن سعد آثارہ وجہودہ في السنۃ (ع) علومِ اسلامیہ، پنجاب
ازکیا ہاشمی،سیّد امام بغوی رحمہ اللہ علیہ کی خدماتِ حدیث و تفسیر: ایک تحقیقی مطالعہ معارفِ اسلامیہ، کراچی
بدیع بن محمدشریف الإمام السیوطي محدّثًا (ع) علومِ اسلامیہ، پنجاب
محمد خان امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ علیہ بحیثیتِ محدث علومِ اسلامیہ،پشاور
محمد خلیل ابن سعد بحیثیتِ محدث- ایک تحقیقی و تنقیدی جائزہ علومِ اسلامیہ، پنجاب
محمد علی جوہر الشیخ العلامۃ محمد مرتضی الزبیدی محدثًا (ع) عربی، پنجاب
صدیقہ بٹ خلفاے اربعہ اور روایتِ حدیث علومِ اسلامیہ، پنجاب
ایم ایس ناز علم حدیث میں شاہ ولی اللہ دہلوی رحمہ اللہ علیہ کی خدمات شعبہ عربی، پنجاب
عبداللہ سلمہ نصر الإمام المحدث شاہ ولي اﷲ الدھلوي وجھودہ للحدیث النبوي علومِ اسلامیہ، پنجاب
غلام مصطفی خاندانِ ولی اللہ دہلوی رحمہ اللہ علیہ کی خدمات ِحدیث علومِ اسلامیہ، پنجاب
خلیل احمد کورائی تخریج الأحادیث الواردۃ الآثار المذکورۃ في کتابحجۃ اﷲ البالغۃ
ثقافت ِاسلامی، سندھ
شاہ نواز النواب صدیق حسن خان القنوجي محدثًا (ع) عربی، پنجاب
عتیق امجد نواب صدیق حسن خان رحمہ اللہ علیہ کی خدماتِ حدیث علومِ اسلامیہ، پنجاب
عبد الغفور الشیخ عبد الرحمٰن المبارکفوري محدثًا (ع) عربی، پنجاب
شہناز مولانا شبیر احمد عثمانی رحمہ اللہ علیہ کی خدمات ِحدیث علومِ اسلامیہ، پنجاب
عبدالرحمن کوثر مشائخ دیوبند وخدماتھم للحدیث (ع) ثقافت اسلامی، سندھ
عمر بن عبدالعزیز الحسن البصري وحدیثہ المرسل (ع) ثقافت اسلامی، سندھ
فردوس اختر ہندوستان میں اٹھارویں صدی عیسویں کے محدثین کی خدمات علومِ اسلامیہ،پنجاب
محمد رفیق مولانا محمد بن طاہر پٹنی بحیثیت محدث عربی، پنجاب
محمد قاسم،حکیم Contribution of Sindhi's to Hadith ( ) ثقافت اسلامی، سندھ
فرح ادیبہ مولانا ابوالاعلیٰ مودودی رحمہ اللہ علیہ کی حدیث میں خدمات علومِ اسلامیہ، پنجاب
محسنہ عظیم حدیث وسیرت میں سیّد مودودی رحمہ اللہ علیہ کی خدمات علومِ اسلامیہ، پنجاب
منظور احمد احمد رضا خان کی خدماتِ حدیث کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ معارفِ اسلامیہ، کراچی
کتابیاتِ حدیث
اشرف سموں بارہویں صدی کے سندھی محدثین کی علمی خدمات ثقافت ِاسلامی، سندھ
صائمہ قریشی اُصولِ حدیث کی اُردو کتب کا جائزہ و مطالعہ [کتابیات] علومِ اسلامیہ، پنجاب
عادل غفور کتب ِاحادیث کے اُردو تراجم و شروح کا جائزہ علومِ اسلامیہ، پنجاب
عطیہ پروین طب ِنبوی ا سے متعلق احادیث کا تنقیدی جائزہ[اشاریہ] علومِ اسلامیہ، پنجاب
عظمیٰ عزیز سیاست کے موضوع پر احادیث ِنبویہ ا کی فہرست [اشاریہ] علومِ اسلامیہ، پنجاب
فائزہ سحر پاکستان میں خدمت ِحدیث[۱۹۷۰ئ-۲۰۰۵ئ] علومِ اسلامیہ، پنجاب
محمد حنیف خان تفسیر اور حدیث میں علمائے سرحد کی خدمات ثقافت اسلامی، سندھ
محمد عمران منتخب احادیث کے اُردو مجموعے [کتابیات] علومِ اسلامیہ، پنجاب
نذیر حسین ہندوستان میں علمِ حدیث علومِ اسلامیہ، پنجاب
دیگر مقالہ جات
احمد عبدالقراوی أثر القرآن في ألفاظ الحدیث الشریف (ع) علومِ اسلامیہ، بہاولپور
احمدی محمد مراد حدیث الرسول في ضوء اللغۃ والاُصول (ع) ثقافت ِاسلامی، سندھ
بابر بیگ مطالی اولادِ رسول ا؛کتب ِحدیث و سیرت کی روشنی میں علومِ اسلامیہ، پنجاب
بابربیگ مطالی مکتوباتِ مجدد الف ثانی...تخریج اَحادیث علومِ اسلامیہ، پنجاب
حسن مدنی، حافظ نبی کریمؐ کے عدالتی فیصلے، تحقیق وتدوین اور کمپیوٹرائزیشن علومِ اسلامیہ، پنجاب
رافعہ جبین معاشی سرگرمیاں؛ اَحادیث ِنبویؐ کی روشنی میں علومِ اسلامیہ، پنجاب
رحمت شاہ اَرض الحدیث: تاریخی، جغرافیائی اور فقہی لحاظ سے علومِ اسلامیہ،پشاور
رخسانہ ناہید اَزواجِ رسول ا کتب ِاحادیث اور سیرت کی روشنی میں علومِ اسلامیہ، پنجاب
ریحانہ بیگم اُردو نعت گوئی میں قرآن و حدیث کی تعلیمات اُردو، کراچی
زاہد محمد خان احکامِ عشرہ، خطبہ کوہ اور خطبہ حجۃ الوداع، فلاحِ انسانیت کے حوالے سے
معارفِ اسلامیہ، کراچی
ساجدہ پروین راعی اور رعیت؛فرمودات ِرسول ا علومِ اسلامیہ، پنجاب
شجلیہ لیاقت علی خطبہ حجتہ الوداع : ایک تحقیقی و تقابلی جائزہ علومِ اسلامیہ، پنجاب
صباحت افضل بدأ الإسلام غریبًا وسیعود کما بدأکے معارف ومسائل اسلامیہ،پنجاب
طارق کمال طبیعۃ الأحادیث النبویۃ الشریفۃ التي أَثَّرت علی الفقہ العراقي
في القرن الأول الہجري (ع) علومِ اسلامیہ، پنجاب
عابد اکرم،حافظ حدیث ِنبوی میں اسالیب ِاستدلال اور عصر حاضر علومِ اسلامیہ، پنجاب
عبدالوہاب بن زاہد الفقہ المقارن فی الحدیث عند الأئمۃ الأربعۃ ثقافت ِ اسلامی، سندھ
عمر دراز مشاہدہ اور تحقیق و جستجو حدیث ِنبوی کی روشنی میں علومِ اسلامیہ، پنجاب
غلام فرید الدین قصص الحدیث وعبرھا علومِ اسلامیہ، پنجاب
لبنیٰ اکرم مسلمانوں کے موجودہ احوال،کتاب الفتن(کتب ِحدیث)کی روشنی میں
علومِ اسلامیہ، پنجاب
محبوب حسن واسطی صحابہ کرام احادیث کی روشنی میں معارفِ اسلامیہ، کراچی
محمد ارشاد حدیث کا تمثیلی اُسلوب اور تشکیل کردار علومِ اسلامیہ، پنجاب
محمد اسلم،ملک The Role of Tradtion in Islam ( ) علومِ اسلامیہ، پنجاب
محمد اسماعیل علم الحدیث والمحدثون في بلخ عبر العصور (ع) علومِ اسلامیہ، پنجاب
محمد رشید تخریج أحادیث اُصول الجصاص علومِ اسلامیہ،پشاور
محمد عثمان ذي القربٰی...آیات واَحادیث کا مطالعہ علومِ اسلامیہ، پنجاب
نبیل سعید الحسنی حدیث لوین تحقیقًا وضبطًا وتخریجًا وتعلیقًا اسلامیہ، بہاولپور
نویدہ شمس قرآن و حدیث کی پیشین گوئیاں علومِ اسلامیہ، پنجاب
............٭ .........٭............
شعبہ کا نام یونیورسٹی مختصر نام
ثقافت ِاسلامی و تقابل اَدیان جامعہ سندھ ثقافت اسلامی، سندھ
شعبہ اسلامیات بلوچستان یونیورسٹی اسلامیات، بلوچستان
شعبہ اُردو پنجاب یونیورسٹی اُردو، پنجاب
شعبہ علوم اسلامیہ بہائو الدین زکریا یونیورسٹی، ملتان علومِ اسلامیہ، زکریا
شعبہ علومِ اسلامیہ جامعہ پشاور علومِ اسلامیہ،پشاور
علومِ اسلامیہ اسلامیہ یونیورسٹی، بہاولپور علومِ اسلامیہ، بہاولپور
علومِ اسلامیہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی علوم اسلامیہ، اوپن
علومِ اسلامیہ پنجاب یونیورسٹی علوم اسلامیہ، پنجاب
کلیہ معارفِ اسلامیہ جامعہ سندھ ثقافت ِاسلامی، سندھ
کلیہ معارفِ اسلامیہ کراچی یونیورسٹی معارفِ اسلامیہ، کراچی