کسی قوم یا ملک کی ترقی میں تعلیم اور تحقیق کا کردار اہم ہوتا ہے۔ جس کے لیے بطورِ مسلمان ہمارے لیے سیرت النبیاہی اُسوۂ حسنہ ہے۔ سیرت النبی ا پر انفرادی ، ادارہ جاتی کتب و رسائل کی اشاعت کے ساتھ علمی تحقیق کے لیے قومی سطح کی جامعات نہایت اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ پاکستانی جامعات میں ایم اے، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سطح پر دیگر موضوعات کے علاوہ سیرت النبی ا پر تحقیقی مقالے لکھوائے جاتے ہیں لیکن ان جامعات میں مقالات کی جامع فہرست منظم انداز میں سامنے نہ آنے کی وجہ سے مختلف جامعات میں ملتے جلتے موضوع مزید مطالعہ
کسی ملک وملت کی ترقی میں تحقیق کا کردار بڑا اَہم ہے۔ ماضی میں یہ کام مسلم اہل علم ایک مقدس قومی ودینی فریضہ کی تکمیل کی خاطر انجام دیا کرتا تھے اور مسلمانوں میں درجنوں مجلدات پر مشتمل ضخیم کتب اسی ذوقِ علم کا نتیجہ ہیں، لیکن دورِ حاضر میں علم کی دریافت وتحقیق کو یونیورسٹیوں اور یہاں کے اَساتذہ وطلبہ کا فرضِ منصبی قرار دیا گیا ہے اور کسی جامعہ کے لئے یہ امر بنیادی حیثیت رکھتا ہے کہ وہاں کتنے نئے اور اہم موضوعات پر دادِ تحقیق دی جاچکی ہے۔ الحمد للہ بعض علم پرور لوگوں کی مخلصانہ مساعی کے نتیجے میں مزید مطالعہ