<p>قرآنِ کریم کی کل آیات کی صحیح تعداد</p>

محترم جناب حافظ حسن مدنی صاحب مدیر ماہنامہ 'محدث' لاہورالسلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ !براہِ مہربانی میرا یہ مراسلہ اپنے موقر جریدے میں شائع فرما کر شکرگزار فرمائیں:جیسا کہ تاج کمپنی لمیٹڈ، دارالسلام اور شاہ فہد قرآن کریم پرنٹنگ کمپلیکس وغیرہ کے نسخوں کے مطابق سورت وار تعداد آیات کے مندرجہ ذیل چارٹ سے واضح ہے، قرآنِ کریم کی کل آیات کی صحیح تعداد6236ہے۔ تاج کمپنی لمیٹڈ، دارالسلام اور شاہ فہد قرآنِ کریم پرنٹنگ کمپلیکس وغیرہ کے نسخوں کے مطابق سورت وار تعداد آیات اور کل تعداد آیات کا مزید مطالعہ

<p>اعتدال پسندی یا مغرب پرستی ؛ چند تاثرات</p>

موجودہ دور اسلام اور مسلمانوں کے خلاف فکری یلغار کا دور ہے۔ ہمارے حریف نے جب ہمیں میدانِ جنگ میں ناقابلِ تسخیر پایا تو اس نے نظریاتی محاذ پر ہمیں فتح کرنے کا فیصلہ کیا۔ دشمن کا یہ وار کارگرثابت ہوا اور وہی قوم جوشمشیر و سناں کے میدان میں ناقابلِ شکست تھی فکری محاذ پر دشمن کے سامنے نیم بسمل آہو کی طرح ہوکر رہ گئی۔ چنانچہ اس نے جس نظریے اور سوچ کوجس انداز میں بھی ہمارے ذہنوں میں اُتارنا چاہا، ہم نے اسے بسروچشم قبول کیا۔ اس نے جس چیز کو اچھا کہا، ہم نے بھی اس کے لئے سند ِتحسین جاری کردی اور جس چیز مزید مطالعہ

<p>شرعی اور وضعی قوانین ایک تقابل</p>

زیرنظر مضمون میں 'شرعی قانون' کا لفظ استعمال کیا گیاہے جس کے بارے میں زیادہ محتاط لفظ 'شریعت ِاسلامیہ' ہی ہے۔ کیونکہ شریعت کو 'مسلمان اہل علم انسانوں' کے ذریعے قانونی ضابطہ بندیوں کی شکل دینے میں بھی بعض وہی مسائل درآتے ہیں جو وضعی یا انسانی قانون کیلئے عیب ٹھہرتے ہیں۔ دراصل شریعت ِاسلامیہ ہی اپنے اصل الفاظ میں وحی ہونے کے ناطے یہ منفردمقام اورحیثیت رکھتی ہے کہ اللہ کی مخلوق میں عدل وانصاف کی دائمی ضمانت بن سکے۔ اس بنا پر زیر نظر مضمون میں شرعی قانون کو شریعت ِاسلامیہ کے معنی میں سمجھنا چاہئے۔ مزید مطالعہ

اکتوبر 2004ء

<p>فرض نماز کے بعد اجتماعی دعا</p>

محترم و مکرم جناب مفتی دارالعلوم دیوبند السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ'آپ کو معلوم ہے کہ خانۂ کعبہ اور مسجد ِنبوی میں نماز کے بعد اجتماعی دعا نہیں ہوتی۔ اس سلسلے میں سعودی عرب کے افتاء سے متعلق علماء ِکبار کی ایک مستقل کمیٹی کافتویٰ ہفت روزہ 'اہلحدیث' لاہور میں ۷ ؍فروری ۱۹۸۶ء کو چھپا تھا، اس کا اقتباس حاشیہ میں ملاحظہ کریں۔(فتویٰ کی اصل عبارت یہ ہے:''عبادات کی تمام اقسام توقیفی ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ ان کی ہیئات و کیفیات اور ان کا طریق کار کتاب و سنت سے ثابت ہونا چاہئے۔ سوالِ مذکورہ میں نما مزید مطالعہ