<p>مولانا غلام اللہ امرتسری لاہوری ؒ</p>

میری مادرِ علمی جامعہ اہل حدیث، لاہور (مسجد ِقدس چوک دالگراں) گذشتہ صدی کی پچاسویں اور ساٹھویں دہائی میں علما، خطبا اور دانشوروں کا مرکز و ماویٰ رہی ہے۔میرا تحصیل علم کا دور تو 1959ء تک ہے لیکن اسی برس والد ِگرامی حافظ محمد حسین روپڑی رحمۃ اللہ علیہ کی وفات کے بعد حافظ عبد اللہ محدث روپڑی رحمۃ اللہ علیہ نے میرے برادرِ بزرگ حافظ عبد القادرروپڑی رحمۃ اللہ علیہ کی معیت میں جامعہ اہل حدیث کی نظامت کی ذمہ داری بھی ہمارے سپرد کردی۔انہی برسوں میں جہاں مجھے تدریس کا ابتدائی موقعہ میسر آیا، وہاں ہفت روز مزید مطالعہ

نقوشِ سیرت کا تقاضا

ایک وقت تھا کہ دنیا ظلمت کدہ بنی ہوئی تھی۔ چہار سو اندھیرے چھائے ہوئے تھے۔ کفر و شرک کے اندھیرے، فسق و فجور کے اندھیرے، الحاد و زندیقیت کے اندھیرے، ظلم و استبداد کے اندھیرے۔ اور گم گشتہ راہ انسانیت ان بھیانک اندھیروں میں ٹامک ٹوئیاں مار رہی تھی۔ خالقِ کائنات سے دکھی انسانیت کی یہ مظلومیت دیکھی نہ گئی، اس کی رحمت جوش میں آئی اور اس نے فاران کی چوٹیوں سے اس آفتابِ جہاں تاب کو طلوع فرمایا، جس کی بدولت تمام اندھیرے چھٹ گئے، دنیا بقعۂ نور بن گئی اور سارا عالم جگمگا اُٹھا۔ ﷺ ؎وہ دانائے سبل، ختمِ رس مزید مطالعہ

اِمام ابنُ الصَّلاحؒ اور اُن کی کتاب ''علوم الحدیث''

اصولِ حدیث کا کون سا طالب علم ہے جو امام ابن الصلاحؒ اور آپ کی شہرۂ آفاق تصنیف ''علوم الحدیث'' المعروف بہٖ ''مقدمہ ابن الصلاح'' سے ناواقف ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ جو شرفِ قبولیت ''علوم الحدیث'' کو حاصل ہوا، اس فن کی کسی دوسری کتاب کو حاصل نہ ہو سکا۔ قبل اس کے کہ ''علوم الحدیث'' کے ساتھ علماء کے اعتناء، اس کی اہمیت و عظمت اور اس پر نقد و تبصرہ کو پیش کیا جائے، مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اس شاہکار کے مصنف کی حیاتِ علمیہ کی چند جھلکیاں پیش کر دی جائیں۔نام و نسب:آپ کا اسمِ گرامی عثمان، لقب تقی الدین اور ک مزید مطالعہ

امام ابنُ الصّلاحؒ اور ان کی کتاب ’’علوم الحدیث‘‘

''علومُ الحدیث'' پر ایک ناقدانہ نظر:اگرچہ امام ابن الصلاحؒ کو تفسیر، حدیث، فقہ، اصول اور لغت وغیرہ مختلف علوم و فنون میں یدِ طولےٰ حاصل ہے اور خصوصاً اصولِ حدیث میں تو آپ امامت و اجتہاد کے بلند درجہ پر فائز ہیں اور آپ کی اس شہرۂ آفاق تصنیف کو اس فن میں ایک ممتاز مقام حاصل ہے لیکن بفحوائے ''لکل جواد کبوة ولکل صارم نبوة ولکل عالم ھفوة'' جلیل القدر امام ابن الصلاحؒ سے بھی کچھ فروگزاشتیں ہوئی ہیں جن میں سے چند ایک کی نشاندہی کی جاتی ہے۔ چنانچہ آپ النوع الاول کے فوائد مہمہ میں سے دوسرا فائدہ بیا مزید مطالعہ

<p>تحریکِ مجاہدین اسلام کا قیام</p>

دینی مدارس میں فوجی ٹریننگ کا اہتمام کیا جائےپوری دنیا میں خصوصا افغانستان، فلسطین، ہندوستان اور فلپائن وغیرہ میں مسلمانوں کی بےکسی اور بے بسی، پاکستان کے اندرونی اور بیرونی حالات، مذہبی اور سیاسی جماعتوں کا تشدد پسندانہ رویہ، 23 مارچ کو جمیعۃ اہل حدیث کا عظیم سانحہ، سالِ رواں میں حج کے موقعہ پر بعض لوگوں کا اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لیے حرمتِ حرم کو پامال کرنا اور کثیر تعداد میں مسلمانوں کا اسلام سے بیزار ہونا اس بات کا متقاضی ہے کہ اہل حق بھی اپنے اسلاف کی روایات کو زندہ و جاوید رکھنے کے لی مزید مطالعہ