’اربعین‘ کے موضوع پر لکھے گئے کتابچے

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک فرامین کی خدمت ایک عظیم المرتبت سعادت ہے۔ آپ کی 40؍ احادیث کو روایت کرنے والوں کے بارے میں زبانِ نبویؐ سے مختلف بشارتیں صادر ہوئی ہے مثلاً من حفظ علی أمتي أربعین من أمر دینها بعثه اﷲ یوم القیامة في زمرة الفقهاء یا ...بعثه اﷲ فقیها وعالما یا ...وکنتُ له یوم القیمة شافعًا وشهیدًا وغیرہ وغیرہ ... لیکن کبار محدثین کے نزدیک اس نوعیت کی تمام روایتیں ضعف سے خالی نہیں، البتہ ابن عساکر رحمة اللہ علیہ اور ملا علی قاری رحمة اللہ علیہ وغیرہ نے کثرتِ طرق کی بنا پر اس کے متن کو مقبول قرار دیا ہے۔اس حدیث کے ضعف کے باوجود احادیث ِنبویہؐ کو روایت، یاد کرنے اور آگے پہنچانے کے موضوع پر کئی دیگر مستند احادیث بھی موجود ہیں جن کی بنا پرکئی ممتاز علماے عظام نے اس میدان میں خصوصی کاوشیں کی ہیں ۔ البتہ 40 کی تعداد پر مبنی حدیث کے ضعف کے باوجود علما میں مختلف مناسبتوں اور موضوعات پر 40؍احادیث کو روایت؍ مرتب کرنے کی ایک پختہ روایت موجود ہے جس کا اظہار زیر نظرفہرست میں بھی موجود ہے۔یوں تو علمی لحاظ سے یہ امر زیادہ مناسب تھا کہ مختلف موضوعات ومقاصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان مجموعہ ہائے اربعین کی فہرست کو پیش کیا جاتاتاکہ ایک ہی نوعیت کے کتابچوں تک رسائی آسان ہوجاتی،لیکن ہر کتابچے میں ایسی مرکزی قدرِ مشترک کا تعین کرنا بذاتِ خود ایک محنت طلب اور مشکل مسئلہ ہے، اس بنا پر سردست مصنّفین کے ناموں کی الف بائی ترتیب کے مطابق ہی اس فہرست کو پیش کرنے پر اکتفا کیا گیا ہے۔'اربعین' کی زیر نظر فہرست اپنی نوعیت کی پہلی کاوش ہے جس سے مطالعہ حدیث کا شوق رکھنے والوں کو بنیادی اور مختصر لیکن جامع کتب ِ حدیث کی طرف رہنمائی کا مقصد ِعظیم حاصل ہوگا۔اس فہرست میں ایسے کتابچے جو مختلف مطابع سے ایک سے زائد بار شائع ہوئے ہیں، اُنہیں مستقل حیثیت سے ذکر کیا گیا ہے۔ الحمد للہ اربعین کے یہ تمام مجموعے ادارئہ محدث کی لائبریری میں افادئہ عام کے لئے موجود ہیں۔زیر نظر فہرست کے مرتب وجامع مجلس التحقیق الاسلامی کے شعبۂ رسائل وجرائد کے انچارج جناب شاہد حنیف، ماضی میں اشاریہ اور فہرست سازی میں غیر معمولی خدمات انجام دے کر متعدد اہل علم سے اپنی صلاحیتوں کا اعتراف کروا چکے ہیں۔ ان کی کاوشوں پر مبنی اس نوعیت کی دیگر فہارس کی اشاعت کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا جس میں سیرتِ نبویؐ کے موضوع پر لکھے جانے والے مضامین اورکتابچوں کی ایک جامع فہرست عنقریب قارئین 'محدث' کی خدمت میں پیش کی جائے گی۔ان شاء اللہ 
ح م


ابراہیم یوسف باوا: فضائل چہل احادیث، صدیقی ٹرسٹ، کراچی، س ن، ص10
نور بخش، سیّد: أربعة وأربعون حدیثا مترجم: محمد علی،ثنائی برقی پریس، لاہور، س ن، ص62
اس مجموعے میں چالیس چالیس احادیث چار حصوں میں درج کی گئی ہیں جس کے مرتب ابواسحق محمد عجمی ہیں۔ اس میں کل ایک سو ساٹھ احادیث شریعت و طریقت اور حقیقت و معرفت کے اَحکام کے بارے بیان کی گئی ہیں۔

اسرار احمد،مفتی: الاربعین: جہاد اور مجاہدین کے فضائل، صدیقی ٹرسٹ، کراچی، س ن، ص18
اصغر علی شاہ: چالیس احادیث ِمصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ، مرکزی تنظیم تحفظ ِ مقامِ مصطفیٰ، لاہور، س ن، ص15
بشیر احمد ملک:۴۰؍احادیث ِ نبویؐ، کنز الایمان سوسائٹی، لاہور، 1988ء، ص16
اس مجموعہ میں مختلف عنوانات کے حوالے سے ایسی احادیث جمع کی گئیں ہیں جن میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے زندگی کا وہ سیدھا، صحیح، آسان اور روشن راستہ بتایا ہے جس پر چل کر ہم دنیا میں مسرت، راحت، سکون، فلاح اور خوش حالی کی بلندیوں پر پہنچ سکتے ہیں اور آخرت میں بھی خالق کائنات کے سامنے سرخرو ہوسکتے ہیں۔

بیگم نسیم مدنی: چہل حدیث ِمدنی، صدیقی ٹرسٹ، کراچی، س ن، ص32 (پاکٹ سائز )
چراغ دین: چہل حدیث و نودنہ نام مبرحم، اسلامیہ سٹیم پریس، لاہور، 1342ھ، ص64
راشدہ پروین:چہل حدیث شریفہ، صدیقی ٹرسٹ، کراچی، س ن، ص34 (پاکٹ سائز )
اس مجموعہ میں نماز کے مسائل خصوصی طور پر بچوں کو سکھانے کے لیے جمع کیے گئے ہیں اور آخر میں چالیس مسنون دعائیں درج کی گئی ہیں۔

رخسانہ عثمانی: چہل حدیث، مکتبہ طارق اکیڈمی، ڈی گرائونڈ، سموسہ چوک، فیصل آباد، 2001، ص16
رضا:۔ سخنانِ تابناک،ادارۂ اُمور فرہنگی آستانِ قدس، سازمان چاپ مشہد، 1368ھ، ص85
روح الامین قادری: اربعین رضویہ،انجمن جاں نثارانِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم شور کوٹ، 1989ء، ص40
اس مجموعہ میں ایسی احادیث جمع کی گئیں ہیں جن کے مطالعہ سے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیضان کے حصول کے علاوہ عقائد اور دین کے اہم مسائل کے بارے میں خاطر خواہ معلومات حاصل ہوں گی۔

زبیر علی زئی،حافظ: هدیة المسلمین في جمع الأربعین من صلاة خاتم النبیین مکتبة السنة الدار السلفیة لنشر التراث الإسلامي، 18سفید مسجد، سولجر بازار، کراچی، 1420ھ، ص112

مذکورہ کتاب میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی چالیس مستند حدیثیں مع فوائد و تشریحات جمع کی گئی ہیں۔ یہ کتاب ابویوسف محمد شریف کے مجموعہ چالیس احادیث بعنوان 'اربعین حنفیہ' کے جواب میں ہے جس میں نماز کے بارے میں احادیث جمع کی گئی ہیں۔ مولانا علی زئی کی اس مختصر تالیف میں مسنون نماز کے بیشتر مسائل کی توضیح کی گئی اورصحیح احادیث کا بطورِ خاص خیال رکھا گیا ہے۔
زکریا کاندھلوی،مولانا:چہل حدیث،صلوٰة و سلام،خانقاہ چشتیہ صابریہ، میر پور، آزاد کشمیر، ص62
ساجد القلم: اربعین، فیصل آباد، س ن، ص32 (پاکٹ سائز )
سرفراز خاں صفدر،مولانا: ثلاثة اربعین سرفرازی، کالراں کلاں، گجرات، س ن، ص160
سعید اللہ قاضی: علم، تعلیم اور تعلّم کے بارے چالیس احادیث، صدیقی ٹرسٹ، کراچی، ص42
سلطان محمود سیفی: مجموعہ چہل حدیث ِنبویہ، مدرسہ مفتاح العلوم، لائل پور، س ن، ص32
اس مجموعے میں ضروری حدیثیں، عربی عبارت مع اعراب اور آسان اُردو ترجمہ شامل ہے۔

شاہ ولی اللہ: اربعین ولی اللہی مترجم: عبدالماجد دریابادی، صدیقی ٹرسٹ، کراچی، س ن، ص29
شاہ ولی اللہ کا مجموعۂ اربعین جو ماہنامہ الرحیم (حیدرآباد) کے شمارہ مئی1967ء میں شائع ہوا۔ اس کے ترجمہ وغیرہ کو متن و اضافہ کے ساتھ شائع کیا گیا ہے۔
شہزاد مجددی سیفی: اربعین سیفی،سنی لٹریری سوسائٹی ریلوے روڈ، لاہور، 1996ء، ص48
اس مجموعہ میں عقائد و اعمال، حب ِخدا اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم ، اقامت و احیاے سنت کی اہمیت وفضیلت، فضیلت ِعلم وغیرہ پر مشتمل احادیث کو پہلے فارسی میں منظوم کیا گیا، پھر اُردو زبان میں مختصر تشریح بھی کردی گئی تاکہ خاص و عام دونوں مستفید ہوسکیں۔

شہزاد مجددی سیفی: اربعین فاتحہ، سنی لٹریری سوسائٹی، ریلوے روڈ، لاہور، 2001ء، ص32
سورة الفاتحہ جیسی عظیم الشان اور برکتوں بھری سورۂ مبارکہ سے متعلق چالیس احادیث اس میں جمع کی گئی ہیں۔ ہر حدیث کے ساتھ اُردو ترجمہ اور مآخذ کی نشان دہی کردی گئی ہے۔

صادق سیالکوٹی،مولانا: بستان الاربعین، مکتبہ نعمانیہ اُردو بازار، گوجرانوالہ، س ن، ص64
اس رسالے میں رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی چالیس حدیثوں کے درخشاں ہیرے جگمگ جگمگ کررہے ہیں جن کی روشنی سے مسلمانوں کی زندگی کے کئی تاریک پہلو نور کے سانچے میں ڈھل رہے ہیں۔

صادق سیالکوٹی،مولانا:بیاض الاربعین،مکتبہ دارالسلام،الریاض، سعودی عرب، 1994ء، ص48
اس کتاب میں معاشرے میں روزمرہ زندگی سے تعلق رکھنے والی چالیس احادیث کا مجموعہ 'بیاضِ اربعین' کے عنوان سے ترتیب دیا گیا ہے جسے قبول عام کا درجہ حاصل ہے۔

ظفر علی خاں: گنج شائیگاں،مترجم: صادق حسین، دل محمد روڈ، لاہور، 1966ء، ص14
ظفر علی خاں: گنج شائیگاں، صدیقی ٹرسٹ، کراچی، س ن، ص50
مولانا جامی نے چالیس احادیث کا منظوم ترجمہ فارسی میں کیا تھا۔ مولانا ظفر علی خاں نے انہی احادیث کا ترجمہ اُردو نظم میں کیا جو کہ روزنامہ زمیندار میں 10؍ستمبر 1927ء کو 'گنج شائیگاں' کے عنوان سے شائع ہوا تھا۔

عاشق الٰہی،مفتی: چہل حدیث متعلقہ فضائلِ جہاد، صدیقی ٹرسٹ، کراچی، س ن، ص22
عاشق الٰہی،مفتی: شرعی پردہ،مکتبہ خلیل، یوسف مارکیٹ، اُردو بازار، لاہور، 2005ء، ص128
اس مجموعہ احادیث میں پردہ کے مفصل احکام کے حوالے سے چالیس احادیث ِشریفہ درج کی گئی ہیں اور ہر حدیث کو متن بناکر ترجمہ اور تشریح کرتے ہوئے حالاتِ حاضرہ پر تبصرہ کیا ہے اور مسلمانوں کے موجودہ رویہ اور روِش کو سامنے رکھ کر بار بار تعلیم نبویؐ (علیہ الصلوٰة والسلام) کی طرف واپس آنے کی دعوت دی ہے۔ تقلید ِ یورپ کے جو اثرات و ثمرات مسلمانوں کی معاشرت میں پھیل چکے ہیں، ان کی خرابی پر باربار متنبہ کیا گیاہے۔

معاشق الٰہی،مفتی:چہل حدیث حقوق الوالدین،مکتبہ خلیل، یوسف مارکیٹ، اردو بازار لاہور، ص112
نعاشق الٰہی،مفتی:آسان نماز اور چالیس مسنون دعائیں،صدیقی ٹرسٹ، کراچی، س ن، ص64
اس مجموعہ میں نماز کے مسائل خصوصی طور پر بچوں کے سمجھانے کی طرز پر جمع کیے گئے ہیں اور آخر میں چالیس مسنون دعائیں درج کی گئی ہیں۔

عاشق الٰہی،مفتی:آسان نماز اور چالیس مسنون دعائیں مکتبہ خلیل، اردو بازار لاہور 2005ء، ص112
اس مجموعے کے آخر میں چالیس احادیث درج کی گئی ہیں جن میں والدین اور دیگر رشتہ داروں کے حقوق اور ان کے اکرام و احترام اور خدمت و فرمانبرداری کے فضائل اور نافرمانی وایذارسانی کی وعیدیں مذکور ہیں۔ پورا رسالہ پانچ فصلوں پر مشتمل ہے۔

عاشق الٰہی،مفتی:چالیس حدیثیں، فضائل رمضان و صیام، صدیقی ٹرسٹ، کراچی، س ن، ص19
عاصم عبداللہ،مفتی: گلدستہ چہل حدیث،مکتبہ جامعہ حمادیہ، کراچی، س ن، ص214
اس مجموعے میں احادیث کے اُردو ترجمے کے ساتھ مختصر تشریح بھی شامل ہے۔ اس میں ان احادیث کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں اعلیٰ اخلاق اور تہذیب و تمدن اور ہماری روزمرہ زندگی سے متعلق زرّیں اصول بیان ہوئے ہیں۔

عبدالحکیم،مفتی:جوامع الکلم کی چہل حدیث،صدیقی ٹرسٹ، کراچی، س ن، ص10
عبدالرحیم اشرف،حکیم:اربعین اشرف، طارق اکیڈمی، سموسہ چوک، فیصل آباد، 2001ء، ص105
اس کتاب میں مصنف نے مختلف عنوانات قائم کرکے اسلامی زندگی کے چند نمونے پیش کیے ہیں،مثلاً اصولِ اسلام، ملی مسائل، اسلامی تمدن، اسلامی معیشت وغیرہ۔ یہ کتاب حجم کے اعتبار سے گو مختصر ہے مگر اس میں جو بیان کردہ معلومات بڑی ہی اہم اور ضروری ہیں اور وقت کا تقاضا ہے کہ اس نوع کی چیزیں، آسان پیرایہ میں لوگوں کو بتائی جائیں۔

عبداللہ بن صالح:الأحادیث الأربعین النوویةجامعہ اسلامیہ، مدینہ منورہ، 1404ھ، ص95
عبداللہ شاہین: اربعین نبویؐ، شیخ جمیل اینڈ سنز، حافظ آباد، س ن، ص32
اس مجموعہ احادیث میں ایسی احادیث جمع کی گئی ہیں جن کا متن مختصر ہے، لیکن وہ زبردست معاشرتی افادیت کی حامل ہیں تاکہ مسلمان اُنھیں ازبر کرکے زمرۂ علما میں شامل ہوں۔

عبداللہ شاہین: اربعین نبویؐ، صدیقی ٹرسٹ، کراچی، س ن، ص32
عنایت اللہ اثری: نظمُ القلادة یومِ الولادة، آفتاب عالم پریس، لاہور، 1949ء، ص20
ٹ عنایت اللہ چشتی:چالیس ارشادِ مبارکہ، مرکزی تنظیم تحفظ ِ مقام مصطفیٰ ا لاہور، 1989ء، ص15
غلام دستگیر :چہل حدیث رسولِ انام صلی اللہ علیہ وسلم ،ملک دین محمد اینڈ سنز، لاہور، 1959ء، ص32
صحابہ کرام علیہم الرضوان کی شان میں یہ 'اربعین فضائل صحابہ' کے نام سے شائع کی گئی ہے۔
غلام دستگیر :چہل حدیث رسولِ انام صلی اللہ علیہ وسلم ،سنی لٹریری سوسائٹی، لاہور، 2003ء، ص40
ٌفاروق بی اے: توضیح اربعین، چشتی کتب خانہ جھنگ بازار، لائل پور، س ن، ص78
ٍفیض احمد اویسی: چہل حدیث برائے خواتینِ اسلام،مکتبہ اویسیہ رضویہ، بہاول پور، س ن، ص18
َکفایت اللہ،مفتی: تعلیم الاسلام، مکتبہ رحمانیہ، اردو بازار، لاہور، 1324ھ، ص216
ایسی احادیث جو اعلیٰ اخلاق اور تہذیب و تمدن کے زریں اصول بیان کرتی ہیں۔
محمد احمد،مولانا:چہل حدیث در فضائل قرآن مجید، صدیقی ٹرسٹ، کراچی، س ن، ص26
محمداحمد،مولانا:چہل حدیث در سورتوں کے فضائل،صدیقی ٹرسٹ، کراچی، س ن، ص18
محمد اقبال: صلوٰة و سلام،ناشر امان اللہ خان ،ایبٹ آباد، اسلام آباد، س ن، ص۶۴ (پاکٹ سائز )
محمد انوری،مولانا: اربعین،مکتبہ رشیدیہ ، کراچی، س ن، ص32
اس مجموعے میں ختم نبوت، نزولِ عیسیٰ ؑ مرتد کا حکم، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو گالی دینے والے کا حکم اور مسلک ِ حنفی کی مؤید حدیثیں درج کی گئی ہیں۔

محمد سلیمان (روہڑی والے)، حکیم: اربعین سلیمانی،۔پسرور ، سیالکوٹ، س ن، ص16
محمد شریف ، ابو یوسف: اربعین نبویہ،کوٹلی لوہاراں، ضلع سیالکوٹ، س ن، ص48
اس مجموعے میں رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل کے بارے میں چالیس حدیثیں بمعہ حوالہ لکھی گئی ہیں۔

محمد شریف ، ابو یوسف: اربعین حنفیہ،سنی لٹریری سوسائٹی، لاہور، 2000ئ، ص88
اس مجموعہ میں چالیس حدیثیں دربارۂ نمازبا حوالہ لکھی گئی ہیں اور نماز کے اختلافی مسائل پر بحث کی گئی ہے ۔

محمد شریف،ابو یوسف: اربعین حنفیہ،رضا اکیڈمی، لاہور، س ن، ص52
محمد شریف،ابو یوسف: اربعین حنفیہ،کتب خانہ ماہِ طیبہ، کوٹلی لوہاراں، سیالکوٹ، س ن،ص 80
محمد شفیع ،مفتی:جوامع الکلم یعنی چہل حدیث، مرتب:راحت علی ہاشمی، ادارة المعارف، کراچی، 2004ئ، ص104
اس مجموعہ میں تعلیم اخلاق کے بارے میں احادیث کا انتخاب کیا گیا ہے۔

محمد شفیع ،مفتی: جوامع الکلم،دارالحدیث بیرون بوہر گیٹ، ملتان، س ن، ص8
محمد شفیع ،مفتی:جوامع الکلم،مکتبہ سید احمد شہید، اردو بازار، لاہور، 2004ئ، ص104
محمد شفیع ،مفتی: جوامع الکلم،مکتبہ الحسن، اردو بازار، لاہور، 1324ھ، ص8
محمد طاہر، قاری:اربعین تجوید قراء ت،مکتبہ التجوید، مدینہ ٹائون، فیصل آباد
ّنفیس الحسینی،مولاناسید:الاربعین صلوٰة و سلام،دارالنفائس کریم پارک، لاہور، 1421ھ، ص40
نور حسین گرجاکھی:اَربعین (دعائیں)،ناشر محمد الیاس، فیصل آباد، س ن، ص32 (پاکٹ سائز )
ْوحید الدین قاسمی: تعلیمی چہل حدیث، فضلی سنز، اردو بازار، کراچی، 1986ئ، ص100
،وحید الدین قاسمی: تعلیمی چہل حدیث،صدیقی ٹرسٹ، کراچی، س ن، ص100
وحید الدین قاسمی: تعلیمی چہل حدیث، مکتبہ ادب اسلامی، اردو بازار، لاہور، 1987ئ، ص94
اس مختصر مجموعۂ احادیث میں تعلیم کے حصول اور فضائل کے حوالے سے حتی الامکان چھوٹی چھوٹی آسان احادیث جمع کی گئی ہیں۔

ہارون احمد چشتی: اربعین، حصہ اوّل،چشتیہ اکیڈمی، فیصل آباد، 1997ئ، ص48
اس مجموعے میں جو چالیس احادیث شامل کی گئی ہیں، وہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں شامل ہونے کے ساتھ ساتھ'متفق علیہ' کے زمرہ میں آتی ہیں اور بلامبالغہ ثقہ ترین ہیں۔

ہارون احمد چشتی:اربعین، حصہ دوم،چشتیہ اکیڈمی، فیصل آباد، 1998ئ، ص48۔
یحییٰ بن شرف الدین النووی،امام: شرح الاربعین النوویة ،(عربی) مکتبہ رحمانیہ، اردو بازار، لاہور، س ن، ص116
یحییٰ بن شرف الدین النووی،امام:اربعین نووی، مترجم: محمد صدیق ہزاروی، مکتبہ اسلامیہ سعیدیہ، مانسہرہ، 1989ئ، ص96
یحییٰ بن شرف الدین النووی،امام: متن الأربعین النوویة،مکتبہ رحمانیہ، اُردو بازار، لاہور، س ن، ص48
یحییٰ بن شرف الدین النووی،امام: شرح اربعین نووی، اسلام کے احکام و آداب، مترجم:سعید مجتبیٰ سعیدی، دارالسلام، س ن، ص296
یحییٰ بن شرف الدین النووی،امام: شرح اربعین نووی،مترجم: مفتی عاشق الٰہی، صدیقیہ دار الکتب، ملتان، 2001ئ، ص234
یحییٰ بن شرف الدین،امام: شرح اربعین نووی،مترجم: چودھری عبدالحفیظ و پروفیسر ظفر اقبال، نعمانی کتب خانہ، اردو بازار، لاہور، س ن، ص364
مترجمین کے بقول : ''علما، اساتذہ، طلبا کے ساتھ ساتھ عام قاری بھی اس شرح سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ اگر مفصل شرح لکھنے کا ارادہ ہوتا تو جامع العلوم والحکم جیسی شرح کا صرف اُردو ترجمہ کردینا ہی کافی تھا اور اگر مختصر پر اکتفا ہوتا تو جو کچھ مارکیٹ میں دستیاب ہے، وہی کافی تھا۔''

یحییٰ بن شرف الدین النووی،امام: متن الأربعین النوویة (مع انگریزی ترجمہ)، مکتبہ دارالسلام، الریاض، سعودی عرب،س ن، ص144 (پاکٹ سائز )
یحییٰ بن شرف الدین النووی،امام: مختصر اربعین نووی،مترجم: ظفر اقبال، دارالاندلس، لاہور، س ن، ص149(پاکٹ سائز )
یحییٰ بن شرف الدین النووی،امام:شرح اربعین نووی،مترجم:مفتی عاشق الٰہی، دارالاشاعت، اردوبازار، کراچی، س ن، ص240
یوسف دہلوی،مولانا:اربعین حدیثًا،چہل حدیث یوسفی، صدیقی ٹرسٹ، کراچی، س ن، ص34 (پاکٹ سائز )

......: چہل حدیث مبارکہ،صدیقی ٹرسٹ، کراچی، س ن، ص21
......: ارشاداتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ،حضرو پرنٹنگ پریس، کوہاٹی بازار، راولپنڈی، س ن، ص8

چند مزید مجموعے
اُسامہ مراد:چالیس دعائیں،مترجم عبد الماجد دریا بادی ،منشورات ،لاہور،س ن، ص16
شمیم قاسمی:چالیس مستند اور مقبول دعائیں،صدیقی ٹرسٹ،کراچی، س ن، ص32
ظفر احمد قادری:درود و سلام چالیس درود شریف،مکتبہ قادریہ،لاہور، س ن، ص112(پاکٹ سائز)
عزیز الرحمن:موسیقی کی حقیقت مع چالیس احادیث،زوار اکیڈمی، کراچی، 1996ئ، ص40
یعقوبِ ربانی:اربعین یعنی چالیس احادیث،جامعہ اسلامیہ،فاروق آباد، شیخوپورہ، س ن، ص32

......: 40 قرآنی دعائیں، صدیقی ٹرسٹ، کراچی، س ن، ص8
......:اربعین نووی،مترجم طارق اکیڈمی ،طارق اکیڈمی،فیصل آباد ،2004ئ، ص80

نوٹ:ان کتب کے علاوہ مزید کتب ِاربعین کی تلاش جاری ہے، قارئین کے پاس کوئی فہرست یا کتب موجود ہیں تو اس کی فوٹو کاپی یا اصل کتاب فراہم کرکے شکریہ کا موقع دیں۔ نیز 'برصغیر میں اربعینات' کے عنوان سے ڈاکٹر محمد امین صاحب کا ایک مضمون بھی لائق مطالعہ ہے جسے ادارہ تحقیقات ِاسلامی کے زیر اہتمام 'خدمت ِحدیث سیمینار' میں پیش کیا گیا ۔