مسلم نوجوانوں کے لیے جدید علوم کی ضرورت و اہمیت
اسلام دین فطرت ہے جو اپنے واضح احکام وفرامین کی کشش کے باعث قلب ِانسانی میں گھر کرتا ہے، فطرتِ بشری کی تجزیہ کاری اس کے متنوع علوم ومعارف کی تصدیق کرتی ہے اور ان کی افادیت کی مظہر ہے۔ درحقیقت اسلام ہی وہ واحد دین ہے جو انسان کو کائنات کے سربستہ اَسرار معلوم کرنے کی دعوت دیتاہے تاکہ اس کے ماننے والے محض نام کے مسلمان نہ کہلائیں بلکہ وہ اپنے قلب وذہن کی پوری آمادگی کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت اور اسلام کے جملہ احکام پر ایما ن لانے والے ہوں۔ اس کا بنیادی م مزید مطالعہ
نما زکی بعض عام کوتاہیاں
آزادئ نسواں یا فحاشی کا فروغ؟
اسلام کے واضح اور پاکیزہ احکام مصائب و آلام سے دوچار انسانیت کے لئے راحت وسکون اور فرحت و انبساط کا باعث ہیں۔ دنیا اور آخرت کی تمام بھلائیاں اور کامیابیاں ان میں پوشیدہ ہیں۔ اسلام کی یہ عظمت و رِفعت ابلیس اور اس کے پیروکاروں کے دل و دماغ میں نوکدار کانٹوں کی مانند چبھن پیدا کرتی ہے۔ چنانچہ اس اذیت سے نجات حاصل کرنے اور اپنے اصل مقصدکی بجاآوری کے لئے شیطان کا گروہ ہروقت اس جدوجہد میں مگن ہے کہ جیسے بھی ممکن ہو، ابن ِآدم کو راہِ راست سے منحرف کرکے اسلام سے بیزار کردیا جائے اور انہیں لذت کے سرور می مزید مطالعہ
حدود آرڈیننس اور حکومتی ترامیم
اس حقیقت سے ہر صاحب ِفہم و ذکالازمی طور پراتفاق کرے گاکہ اخلاقی بے راہ روی اور مادر پدر آزادی حضرت انسان کو 'اشرف المخلوقات' کے رتبہ ٔ عالی شان سے گرا کر عقل و شعور سے عاری حیوانات کی صف میں لاکھڑا کرتی ہیں اور انسان کی سماجی زندگی کے ان گوناگوں محاسن و محامد کو پیوند ِخاک کردیتی ہیں جو جملہ بشریت کا اندوختہ گراں مایہ اور اثاثہ ٔ بے مثل ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ دین اسلام جو ایک مکمل ضابطہ ٔ حیات ہے، نے انسانی معاشرے میں عریانی و فحاشی کے فروغ کی سخت مذمت کی ہے اور ان اُمور و معاملات کو مکمل طور پر حر مزید مطالعہ
عصر حاضر، فروعی تنازعات اور علماء
اسلام کے اساسی اوصافِ جمیلہ اور خصائل ِحمیدہ میں سے یہ ایک بنیادی خصوصیت ہے کہ اس کے اَحکام و قوانین حیاتِ انسانی کے جملہ پہلوؤں کا بطریق ِاحسن احاطہ کرتے ہیں۔ انسانی زندگی کی کوئی جہت بھی ... انفرادی ہو یا اجتماعی... ایسی نہیں کہ جس کا اپنی اصل کے اعتبار سے شریعت ِاسلامیہ میں تذکرہ موجود نہ ہو۔ علومِ اسلامیہ مثلاً تفسیر، حدیث، فقہ اور تاریخ وغیرہ پرانضباطِ تحریر میں آنے والی اَن گنت کتب اس حقیقت کا واضح اور بین ثبوت ہیں۔ اسلام کا اسلوبِ بیان منفرد، اندازِ تکلم جدا، طرزِ بشارت نرالا، طورِ و عید مزید مطالعہ