طہارت و نظافت کے سلسلہ میں رسول اللہ ﷺ نے جن چیزوں پر زور دیا ہے اور ان کی بڑی تاکید فرمائی ہے ان میں سے ایک مسواک بھی ہے۔ مسواک کے طبی فوائد سے کوئی صاحبِ شعور انکار نہیں کر سکتا۔ دینی نقطۂ نگاہ سے اس کی اصل اہمیت یہ ہے کہ یہ (مسواک کرنا) اللہ تعالیٰ کو بہت راضی کرنے والا عمل ہے۔ اس مختصر سی تمہید کے بعد آنحضرت ﷺ کے ترغیبی و تاکیدی ارشادات پڑھیے۔1) «عَنْ عَائِشَةَ قَاَلتْ: قَالَ رَسُوْلُ اللہِ ﷺ: ''السِّوَاکُ مَطْھَرَةٌ لِّلْفَمِ مِرْضَاةٌ لِّلْرَّبِّ» (مسند امام شافعی، مسند احمد، مزید مطالعہ
1875ء – 1950ء ولادت:آپ 26؍ شوال المکرم 1292ھ (ستمبر 1875ء) میں کُلاچی ضلع ڈیرہ اسماعیل خاں میں مولوی محمد نعیم صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد ایک اوسط درجے کے عالم تھے جو درس و تدریس کے علاوہ حصولِ معاش کی خاطر جلد سازی اور نقاشی کا کام کرتے تھے، ان کے جدِّ امجد حافظ محمود صاحب بھی اہلِ علم میں شمار ہوتے تھے۔ابتدائی تعلیم:آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد صاحب سے حاصل کی، پھر مولانا صدر الدین صاحب، مولانا قاضی عبد المجید صاحب اور مولانا غلام رسول صاحب سے علمی استفادہ کیا۔ علمِ حدیث کی تحصیل ا مزید مطالعہ