<p>قرضوں کی اِشاریہ بندی</p>

کاغذی کرنسی سے پیدا شدہ مسائل میں ایک اہم مسئلہ افراطِ زر (Inflation)کا بھی ہے۔ معاشی تکنیک کے حوالے سے افراطِ زر ایک پیچیدہ مسئلہ ہے اور اس کی جملہ وجوہات کا احاطہ کرنا یہاں مقصود نہیں، البتہ کاغذی کرنسی اور افراطِ زر کے درمیان جو لازمی تعلق ہے، اسے آئندہ سطور کے حوالے سے پیش نظر رکھنا ضروری ہے۔افراطِ زر کے مسئلے کی کوئی ایک جہت نہیں بلکہ معاشیات کی اصطلاح میں یہ ایک ہمہ جہت مسئلہ ہے۔ مثال کے طور پر کاروباری قرضوں، تنخواہوں، امانتوں اور بچتوں سمیت کئی معاملات میںافراطِ زر کے مسائل درپیش ہیں۔ ان مزید مطالعہ

<p>مذہب اور سائنس کا باہمی تعلق</p>

اسلام کا نقطۂ نظرانسانی زندگی کے کچھ خواص ہیں، اور ان خواص کے اعتبار سے کچھ لوازم بھی۔ انسانی زندگی کا مادّی وجود جہاں اس سے بہت سی چیزوں کا تقاضا کرتا ہے، اسی طرح اس کا ایک روحانی وجود بھی ہے، جو اس سے 'مذہب' مانگتا ہے۔ انسان مادّی اعتبار سے خواہ کتنا ہی ترقی یافتہ کیوں نہ ہوجائے، اس کا روحانی وجود اسے سکونِ قلب کی طلب پیدا کرکے، اسے اپنے وجود کا احساس دلاتا رہتا ہے۔ بلکہ دیکھا یہ گیا ہے کہ مادّیت کی دوڑ میں انسان جس قدر آج بڑھتا جاتاہے، اتنی ہی اس کی روحانی تشنگی بڑھتی چلی جاتی ہے، یہ پیاس ہی مزید مطالعہ

<p>مغرب کا سائنسی و نفسیاتی زاویہ فکر: تدریج و ارتقا</p>

جوں جوں انسان مادی ترقی کے مدارج و منازل طے کر رہا ہے، اسی رفتار سے اس کی ذہنی و نفسیاتی کشمکش اور اس کا روحانی اضطراب بھی مسلسل بڑھ رہا ہے، اور اس میں مزید اضافے کا رجحان ہے۔ نفسیاتی امراض کے حوالے سے ہونے والے سروے، مختلف تحقیقی رپورٹیں اور مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والے نتائج متواتر اس امر کی جانب اشارہ کر رہے ہیں کہ مادیت کی دوڑ میں جو جس قدر آگے ہے (الا ماشاءاللہ) وہ اسی قدر روحانی و نفسیاتی اعتبار سے بے اطمینانی و بے سکونی، روحانی صدمے، بے چارگی، اور اتنی ہی زیادہ تنہائی کی کیفیات سے دوچار مزید مطالعہ