سیرت نبویﷺ ... ماہ و سال کے آئینے میں
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ پر متعدد اور بسیط کتب منصہ شہود پر آئیں جن میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ کے قیمتی لمحات کو ذکر کیا گیا۔لیکن اختصاراً کوئی رسالہ راقم السطور کی نظر نہیں گزرا جس میں صادق مصدوق حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لیل ونہار کو تاریخ وارثبت کیا گیا ہو۔
ذیل میں انتہائی تتبع اور تحقیق وجستجو کے ساتھ چند سطور پیش خدمت ہیں۔بعض مقامات پر وفود سرایا میں تقدیم وتاخیر اور تاریخی اختلاف مجھے درستگی کے قریب معلوم ہوئی صرف اسی کاہی اندارج کیا گیا ہے۔مزید تحقیق اور اطمینان کے لیےا صل کتب مراجع کی طرف رجوع کریں۔
شجرہ نسب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم
نمبرآباء کرام امہات عظام امہات عظام کی دوھیال
1۔عبد اللہ ۔آمنہ۔ وہب بن عبد مناف بن زہرہ
2۔عبدالمطلب ۔ فاطمہ ۔عمربن عائد بن عمران بن مخزوم
3۔ہاشم ۔سلمیٰ ۔عمرو بن زید بن لبید
4۔عبدمناف ۔ عاتکہ ۔ مہرہ بن ہلالی بن فابح
5۔قصی ۔حبی ۔خلیل بن جشبیہ بن سلول
6۔کلاب ۔ فاطمہ ۔سعد بن سیل بن عوف
7۔مرہ ۔ ہند ۔سریر بن ثعلبہ بن حارث
8۔کعب ۔تسیہ شیبان بن محارب بن فہر
9۔لوی ۔ مادیہ ۔ کعب بن الیقین بن حسیر
10۔غالب ۔ عاتکہ ۔ یخلد بن العضر
11۔فہر(لقب:قریش ) ۔لیلیٰ ۔ حارث بن تمیم بن سعد
12۔مالک ۔جندلہ ۔عامر بن حارث بن مضاض
13۔نضر ۔ عکرشہ ۔ عدنان بن عمرو بن قیس
14۔کنانہ ۔ برہ ۔ مربن اوبن طانجہ
15۔خزیمہ ۔ حوانہ، ہند ۔سعد بن قیس بن عیلان
16۔مدرکہ ۔ سلمیٰ ۔اسلم بن الحاف بن قضاء
17۔الیاس لیلیٰ (خندف) حلوان بن عمران بن الحاف بن قضاء
18۔مضر رباب حیدہ بن معد
19۔نزار سودہ عک بن الریث بن عدنان
20۔معد معانہ جو شم بن جلہمہ بن عمر بن برہ
21۔عدنان ۔ مہدو۔ لہم بن جلحب بن جد لیس
نمبر اہم واقعات عمر مبارک سنن ولادت
بچپن۔
1۔ولادت باسعادت بروز سوموار بعد صبح صادق قبل طلوع آفتاب(واقعہ فیل کے پچاس دن بعد) یوم پیدائش۔9ربیع الاول ولادت ۔30اپریل 571ء
2۔رضاعت والدہ ماجدہ آمنہ (چاردن)۔4دن 13ربیع الاول1 ولادت 23/اپریل571ء
3۔رضاعت ابو لہب کی آزاد کردہ کنیز ثوبیہ (چاردن)8دن17ربیع الاول 1ولادت27/اپریل571ء
4۔پھر رضاعت کی ذمہ داری حلیمہ سعدیہ کے سپرد ہوئی۔8دن کے بعد 18 ربیع الاول1 ولادت28/اپریل 571ء
5۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ معظمہ میں والد ہ ماجدہ کے پاس 2سال کے بعد آغاز 3،ولادت،573ء
6۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم پھر بنو سعد میں2سال کے بعد آغاز 3،ولادت،573ء
7۔واقعہ شق صدر 4سال یا5سال ،4یا5 ولادت 575ءیا576ء
8۔بنو سعد سے واپسی 6سال۔ 6ولادت ۔577ء
9۔سیدہ آمنہ کا انتقال بمقام ابواءآغاز ساتویں سال ۔7ولادت ۔577ء
10۔وفات سردار عبد المطلب بمقام مکہ مکرمہ عمر 82سال۔8سال ۔آغاز 9ولادت579ء
11۔شام کا تجارتی سفر مع ابو طالب بحیرہ راہب سے ملاقات ۔12سال 2ماہ آغاز ولادت 583ء
12۔جنگ فجار میں شرکت۔15سال7ماہ۔آخر 16ولادت586ء
13۔حلف الفضول میں شرکت ۔ 15سال7ماہ۔آخر 16ولادت586ء
14۔شام کا دوسراتجارتی سفر مع میسرہ غلام حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 25سال تقریباً۔25ولادت ۔جولائی 595ء
بعداز نکاح :۔
15۔حضرت خدیجہ الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے نکاح ۔252ماہ آغاز 26ولادت ستمبر595ء
16۔قاسم بن محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش 28سال تقریباً28ولادت جون598ء
17۔سیدہ زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہا بنت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش 30سال تقریباً30ولادت جون600ء
18۔سیدہ رقیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بنت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش 33سال تقریباً33ولادت جون 203۔
19۔سیدہ ام کلثوم رضی اللہ تعالیٰ عنہا بنت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش 34سال تقریباً34ولادت جون 604۔
20۔تعمیر کعبہ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تحکیم۔35سال تقریباً 35ولادت 604ءآخر
21۔سیدہ فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بنت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش 35سال 35ولادت آغاز 605ء
22۔رویاصادقہ یعنی بشارت نبوت بزبان جبریل امین علیہ السلام 40سال 40ولادت 9فروری 210ء
بعد از نبوت :۔
23۔نزول قرآن مجید نبوت کا پہلا دن40سال 6ماہ 21/رمضان نبوت 14/اگست 610
24۔حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ابو بکر زید بن حارثہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایمان لائے ۔ ایضاً۔ ایضاً۔ ایضاً۔
25۔ ایضاً۔ ایضاً۔ ایضاً۔
26۔خفیہ تبلیغ کا آغاز ۔40۔سال6ماہ،10دن۔شوال1نبوت،اگست610۔
27۔حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت عمرو بن رضی اللہ تعالیٰ عنہ لحیہ ،حضرت خالدبن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن ابی وقاص ،حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ،عبد الرحمٰن بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ اسلام لائے۔ ایضاً۔ ایضاً۔ ایضاً۔
28۔ حضرت رقیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بنت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نکاح عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ ۔42سال تقریباً۔2نبوت۔611ء
29۔اعلانیہ تبلیغ کا آغاز مخالفت کادورشروع ۔43سال6ماہ۔4نبوت۔614ء
30۔عبد اللہ بن محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا انتقال ۔44سال تقریباً4نبوت۔615ء
31۔وفد کی روانگی ابو طالب کے پاس ۔ ایضاً۔ ایضاً۔ ایضاً۔
32ہجرت صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین حبشہ کی طرف۔45سال4ماہ۔رجب 5نبوت۔اپریل 615ء
33۔حضرت حمزہ بن عبد المطلب کا ایمان لانا۔46سال تقریباً6نبوت 616ء
34۔حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن خطاب کا ایمان لانا۔ ایضاً۔ ایضاً۔ ایضاً۔
35۔آپ کی محصوری کی ابتداء (تقریباً3سال محصور رہے)46سال 9ماہ یکم محرم 7نبوت ۔30ستمبر617ء
36۔وفات سردار ابو طالب ۔49سال 6ماہ۔رمضان 10نبوت ۔فروری619۔
37۔ام المومنین خدیجۃ الکبری رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا انتقال ۔49سال6ماہ چند دن ۔رمضان 10نبوت۔فروری 619ء۔
38۔حضرت سودہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بنت زمعہ بن قیس سے نکاح ۔49سال 6ماہ 22دن ۔مضان 10نبوت ۔فروری619ء
39۔طائف کا سفر۔49سال 7ماہ 19دن۔27شوال 10نبوت۔مارچ،619ء
40۔جنوں کا قرآن سن کر مسلمان ہو نا ۔49سال 9ماہ۔10نبوت مارچ 619ء
41۔قبائل میں تبلیغ اسلام ۔49سال 9ماہ 10نبوت ۔مئی619ء۔
42۔حضرت سوید بن صامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ایمان لانا ۔50سال تقریباً10نبوت۔اگست619۔
43۔حضرت اہاس بن معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ایمان لانا۔ ایضاً۔ ایضاً۔ ایضاً۔
44۔مدینہ منورہ میں اسلام کا آغاز ۔ایضاً۔ ایضاً۔ ایضاً۔
45۔حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایمان لائے۔50سال تقریباً 10نبوت 619ء
46۔حضرت طفیل بن عمرو دوسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایمان لائے۔ ایضاً۔ ایضاً۔ ایضاً۔
47۔حضرت ضمادازدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایمان لائے۔ ایضاً۔ ایضاً۔ ایضاً۔
48۔معراج۔50سال ماہ 19دن۔2،27رجب 10نبوت۔19،20مارچ620۔
49۔فرضیت نماز خمسہ۔50سال ماہ 19دن،27رجب۔10نبوت۔،20مارچ620۔
50۔حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے نکاح50سال 7ماہ شوال 11نبوت جون 620ء
51۔مدینہ کے وفد کا قبول اسلام ۔50سال 9ماہ ۔ذوالحجہ 11نبوت۔جولائی 620ء
52۔بیعت عقبہ اولیٰ ۔51سال 9ماہ۔۔ذوالحجہ 12نبوت۔جون 621ء
53۔بیعت عقبہ ثانیہ 52سال9ماہ۔ذوالحجہ 13نبوت۔جولائی 620ء
54۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کی سازش ۔52سال 11ماہ تقریباً26صفر 14نبوت ۔11ستمبر622ء
ہجرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم :۔
55۔ہجرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمراہ ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ 52سال 11ماہ 27صفر 14نبوت 12ستمبر622ء
56۔غار ثور سے مدینہ منورہ کی جانب سفر کا آغاز ۔52سال 11ماہ چند دن ،یکم ربیع الاول 14نبوت 16ستمبر622ء
57۔قباء میں جلوہ فروز ہونا۔53سال 8ربیع الاول 14نبوت 23ستمبر622ء
58۔مسجد قباء کی تاسیس53سال 3دن 11ربیع الاول 14نبوت 26ستمبر622ء
59۔مدینہ منورہ میں ورود مسعود ۔53سال 4دن 12ربیع الاول ہجرت ۔27ستمبر622ء
60۔مسجد نبوی کی تاسیس (پہلی نماز جمعہ اور پہلا جمعہ)53سال ایک ماہ۔ربیع الثانی 1ھ10/اکتوبر 622ء
61۔اذان کی ابتداء ایضاً۔ ایضاً۔ ایضاً۔
62۔فرض نمازوں کی رکعتوں میں اضافہ ۔53سال 2ماہ۔جمادی الاولیٰ 1ھ نومبر 622ء
63۔حضرت عبد اللہ بن سلام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ایمان لانا۔ ایضاً۔ ایضاً۔ ایضاً۔
64۔مہاجرین و انصار میں مواخات۔ ایضاً۔ ایضاً۔ ایضاً۔
65۔یہود مدینہ سے معاہدہ۔53سال4ماہ جمادی الاخر ۃ آخر1ھ جنوری 623ء
66۔جنگ کی اجازت ۔53سال ماہ شعبان 1ھ فروری 623ء
67۔سریہ سیف البحر زیر قیادت حضرت حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ 53سال 6ماہ۔رمضان 1ھ مارچ 623ء
68۔سر یہ رابغ زیر قیادت حضرت عبیدہ بن الحارث رضی اللہ تعالیٰ عنہ 53سال 7ماہ شوال ھ1اپریل 623ء
69۔حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی رخصتی۔ایضاً۔ ایضاً۔ ایضاً۔
70۔سریہ خرار زیرقیادت حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ 53سال 8ماہ۔ذوالقعدہ 1ھ مئی 623ء
71۔حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ۔53 سال 10ماہ محرم الحرام 2ھ۔جولائی 623ء
72۔غزوہ دران زیر قیادت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم 53۔11ماہ22دن ۔30صفر 2ھ،
73۔غزوہ بواط زیر قیادت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم 54سال 22دن ربیع الاول 2ھ،
74۔غزوہ سلوان بدر اولیٰ زیر قیادت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایضاً۔ ایضاً۔ ایضاً۔
75۔غزوہ زوالعشر ہ زیر قیادت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم 54سال 3ماہ جمادی الآخر2ھ،دسمبر623۔
76۔سریہ نخلہ زیر قیادت حضرت عبد اللہ بن حجش رضی اللہ تعالیٰ عنہ 54سال 4ماہ رجب 2ھ جنوری 624ء
77۔تحویل قبلہ (مکہ کی طرف) 54سال 5ماہ 15شعبان 2ھ 19فروری 624ء
78۔فرضیت صوم 54سال 5ماہ 15/12دن۔شعبان آخر 2ھ مارچ 624۔
79۔غزوہ بدر الکبری زیر قیادت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم 54سال 6ماہ 9/4دن 12/17رمضان 2ھ مارچ624۔
80۔وفات حضرت رقیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بنت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم زوجہ عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ 54سال 6ماہ 11دن 19رمضان 2ھ مارچ 624ء
81۔سریہ حضرت عمیر بن العدی مخطمی زیر قیادت عمیر مخطمی۔54سال 6ماہ 17دن ،25رمضان 2ھ، مارچ 624ء
82۔صدقہ الفطر کی فرضیت اور نماز عید کا حکم ۔54سال 6ماہ 20دن 28،رمضان 2ھ مارچ 624ء
83۔زکوۃ کی فرضیت۔54سال 7ماہ شوال 2ہجری 10/اپریل624۔
84۔حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بنت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رخصتی 54سال 7ماہ شوال2ہجری اپریل 624ء
85۔غزوہ بنی سلیم بمقام کدرزیر قیادت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم 54سال 7ماہ اور چند دن شوال 2ہجری،اپریل624ء
86۔غزوہ بنی قیقاع زیر قیادت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم 54سال7ماہ7دن۔15شوال 2ہجری،اپریل624ء
87۔غزوہ سویق زیر قیادت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ۔54 سال 8ماہ2دن۔5ذوالحجہ 2ہجری29مئی 624ء
88۔مسلمانوں کی پہلی بقرہ عید (عید الاضحیٰ )54سال 9ماہ 2دن۔10ذوالحجہ 2ہجری۔3جون624ء
89۔غزوہ غطفان زیر قیادت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ۔54سال 10ماہ 7دن 15محرم 3ہجری ۔جو لا ئی624ء
90۔سریہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم بن سلمہ ،کعب بن اشرف یہودی کا قتل۔55سال 4دن 14ربیع الاول 3ہجری ۔4ستمبر 624ء
91۔غزوہ نجران زیر قیادت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم 55سال ایک ماہ 14ربیع الثانی3ہجری اکتوبر 624ء
92۔سریہ قردہ زیر قیادت حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ 55سال 4ماہ تقریباً جمادی الآخر3ہجری دسمبر
93۔حضرت حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بنت فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے نکاح نبوی صلی اللہ علیہ وسلم 55سال 5ماہ شعبان 3ہجری فروری 624ء
94۔غزوہ احد زیر قیادت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ۔55سال 6ماہ28دن6شوال 3ہجری 22مارچ 625ء
95۔غزوہ حمرالاسد زیر قیادت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ،55سال 7ماہ8شوال 3ہجری 24مارچ624ء
96۔حضرت زینب خزیمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے نکاح نبوی،55سال 9/10ماہ کے مابین ذیقعدہ ذوالحجہ کے مابین /3ھ اپریل،مئی 625ء
97۔سریہ قطن زیر قیادت حضرت ابو سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ مخزومی،55سال 9ماہ22دن یکم محرم 4ہجری 13جون625ء
98۔سریہ عبد اللہ بن انیس زیر قیادت عبد اللہ بن انیس رضی اللہ تعالیٰ عنہ 55سال 9ماہ 26دن 5محرم 4ہجری17جون625ء
99۔سریہ رجیع زیر قیادت حضرت عاصم بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ ،55سال 11ماہ 22دن صفر4ہجری جولائی اگست625ء
100۔سریہ بئرمعونہ زیر قیادت حضرت منذر بن عمر و رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایضاً۔ ایضاً۔ ایضاً۔
101۔سریہ عمرو بن امیہ زیر قیادت عمرو بن امیہ ضمری رضی اللہ تعالیٰ عنہ 54سال تقریباًصفر4ہجری،اگست625ء
102۔غزوہ بنو نضیرزیر قیادت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ،54سال ایک ماہ ربیع الاول 4ہجری،اگست625ء
103۔حرمت شراب کا قطعی حکم ۔ایضاً۔ ایضاً۔ ایضاً۔
104۔غزوہ ذات الرقاع غزوہ نجد زیر قیادت نبی علیہ السلام54سال 3ماہ ،جمادی الاولیٰ4ہجری،نومبر625ء
105۔حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بنت ابو امیہ بن مغیرہ سے نکاح نبوی۔54سال 8ماہ ،شوال 4ہجری،مارچ625ء
106۔غزوہ بدرالاخری زیر قیادت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم 54سال9ماہ ذی قعدہ 4ہجری اپریل625ء
107۔غزوہ دومتہ الجندل زیر قیادت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم 57سال 9ماہ 25ربیع الاول 5ہجری 14اگست 626ء
108۔غزوہ بنی مصطلق (مری سیع)زیر قیادت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم 57سال 4ماہ 25دن ،3شعبان 5ہجری ،28دسمبر626ء
109۔واقعہ افک اور تمیم کاحکم ایضاً۔ ایضاً۔ ایضاً۔
110۔حضرت جویریہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بنت حارث سے نکاح نبوی ،57سال 6ماہ تقریباًشعبان آخر 5ہجری،جنوری 627ء
111۔حضرت زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بنت حجش سے نکاح نبوی57سال 8ماہ شوال 5ہجری مارچ 626ء
112۔پردہ حکم57سال 8ماہ 23دن یکم ذی قعدہ 5ہجری 24مارچ 627ء
113۔غزوہ احزاب خندق زیر قیادت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم 57سال 9ماہ اور چند دن ذی قعدہ 5ہجری اپریل 627ء
114۔سریہ عبد اللہ بن عتیک زیر قیادت عبد اللہ بن عتیک رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایضاً۔ ایضاً۔ ایضاً۔
115۔غزوہ بنو قریظہ زیر قیادت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم 57سال 10ماہ ذوالحجہ5ہجری مئی 627ء
116۔سریہ محمد بن مسلمہ زیر قیادت حضرت محمد بن مسلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ 57سال 10 ماہ چند دن ،محرم 6ہجری ،جون 627ء
117۔غزوہ بنی لحیان زیر قیادت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم 57سال 11ماہ 23دن ،یکم ربیع الاول 6ہجری 21جولائی 627ء
118۔غزوہ غابہ ذی قردہ مع سلمہ بن اکوع زیر قیادت نبی صلی اللہ علیہ وسلم 58سال ایک ماہ 22دن ،ربیع لآخر 6ہجری ستمبر627،
119۔سریہ عکاشہ بن محصین زیر قیادت حضرت عکاشہ اسدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ 58سال 2ماہ ربیع لآخر 6ہجری ستمبر627ء
120۔سریہ ذوالقصہ نمبراو2زیر قیادت حضرت محمدبن مسلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ 58سال 2ماہ چند دن ایضاً۔ ایضاً۔
121سریہ جموم زیر قیادت حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ 58سال 2ماہ 15دن ایضاً۔ ایضاً۔
122۔سر یہ عیص زیر قیادت حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ 58سال 2ماہ 22دن ،جمادی الاولیٰ 6ہجری اکتوبر 627ء
123۔سریہ طوف زیر قیادت حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ 58سال 3ماہ جمادی الاخر6ہجری ،نومبر 627ء
124۔سریہ وادی القریٰ زیر قیادت زید بن حارثہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ 58سال 4ماہ ،رجب 6ہجری دسمبر627ء
125۔سریہ سیف البحرزیر قیادت عبید اللہ بن الجراح 58سال4ماہ چند دن شعبان 6ہجری ،جنوری 627ء
126۔سریہ فدک زیر قیادت حضرت علی بن بن ابی طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ 58سال 5ماہ ،شعبان آخر 6ہجری جنوری 627ء
127۔سریہ دومتہ الجندل زیر قیادت عبد الرحمٰن بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ 58سال 5ماہ چند دن رمضان 6ہجری فروری627ء
128۔سریہ ام قرفہ زیر قیادت حضرت ابو بکرصدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ 58سال 6ماہ رمضان ہجری فروری 627ء
129۔سریہ عبد اللہ بن رواحہ زیر قیادت عبد اللہ بن رواحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ 58سال7ماہ شوال 6ہجری مارچ 627ء
130۔سریہ عرنیین زیر قیادت حضرت کرزبن جابرفہری رضی اللہ تعالیٰ عنہ 58سال 7ماہ چند دن شوال 6ہجری ،مارچ 627ء
131۔سریہ عمرو بن امیہ زیر قیادت حضرت عمرو بن امیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ 58سال7ماہ چند دن یکم ذی قعدہ ہجری،13مارچ 627ء
132۔غزوہ حدیبیہ زیر قیادت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ۔58سال7ماہ23دن ذی قعدہ 6ہجری 13مارچ627ء
133کفار سے اہل اسلام کے نکاح کی حرمت ایضاً۔ایضاً۔ایضاً۔
134۔حضرت ام حبیبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے نکاح 58سال 9ماہ ذوالحجہ6ہجریاپریل627ء
135۔سلاطین کو دعوت اسلام 58سال یکم محرم 7ہجری 11مئی627ء
136۔غزوہ ذی قرو زیر قیادت نبی صلی اللہ علیہ وسلم بمع سلمہ بن الاکوع۔58سال 10ماہ17دن محرم آخر 7ہجری مئی 627ء
137۔غزوہ خیبر زیر قیادت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم 58سال 10ماہ 20دن محرم آخر7ہجری ،جون 627ء
138۔غزوہ وادی القریٰ زیر قیادت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم 58سال 10ماہ 22دن محرم آخر7ہجری جون 628۔
139۔سریہ ابان بن سعید زیر قیادت حضرت ابان بن سعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ 58سال 11ماہ تقریباً صفر7ہجری جولائی 628ء
140۔حبشہ سے صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین کی واپسی 58سال 11ماہ صفر7ہجری جولائی 628
141۔وفد اشعر یین کا قبول اسلام 58سال11ماہ ایضاً۔ ایضاً۔
142۔حضرت صفیہ بنت حی ابن اخطب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے نکاح58سال11ماہ 15دن ایضاً۔ ایضاً۔
143۔سریہ کدید زیر قیادت حضرت غالب بن عبد اللہ لیثی رضی اللہ تعالیٰ عنہ 85سال11ماہ 22دن ایضاً۔ ایضاً۔
144۔سریہ فدک زیر قیادت حضرت غالب بن عبد اللہ لیثی رضی اللہ تعالیٰ عنہ 58سال11ماہ 25دن ایضاً۔ ایضاً۔
145۔سریہ حسمی زیر قیادت حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ 59سال 3ماہ جمادی الآخرۃ 7ہجری اکتوبر628۔
146۔سریہ تربہ زیر قیادت حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایضاً۔ ایضاً۔ ایضاً۔
147۔سریہ بنوکلاب زیر قیادت حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ 59سال 5ماہ تقریباًشعبان 7ہجری نومبر 628ء
148۔سریہ میقعہ زیر قیادت حضرت غالب بن عبد اللہ لیثی رضی اللہ تعالیٰ عنہ 59سال 6ماہ رمضان 7ہجری دسمبر628ء
149۔سریہ خربہ زیر قیادت حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ 59سال 6ماہ چند دن ،رمضان 7ہجری جنوری 629ء
150۔سریہ بنی مرہ قریب فدک زیر قیادت بشیر بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ 59سال7ماہ تقریباً،شوال 7ہجری ،فروری629ء
151۔سریہ بشیر بن زیر قیادت بشیر بن سعد بن ثعلبہ انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ 59سال7ماہ ایضاً،ایضاً۔
152۔حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے نکاح ۔59سال 8ماہ ذی قعدہ 7ہجری اوائل مارچ 629ء
153۔عمرۃ القضاء۔59سال9ماہ ذی قعدہ آخر 7ہجری مارچ 629ء
154۔سریہ اخرم بن ابو العوجا زیرقیادت ابن ابی العوجاء رضی اللہ تعالیٰ عنہ 59سال9ماہ 22دن ،ذوالحجہ 7ہجری،اپریل629ء
155۔حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا قبول اسلام ۔59سال 11ماہ صفر8ہجری جون 629ء
156۔حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا قبول اسلام 59سال11ماہ صفر 8ہجری جولائی 629ء
157۔سریہ ذات اطلح زیرقیادت کعب بن عمیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ 59سال11ماہ 20دن ربیع الاول 8ہجری جولائی 619ء
158۔سریہ ذات عرق زیرقیادت شجاع طب وہب اسدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایضاً ،ایضاً،ایضاً
159۔سریہ موتہ زیرقیادت حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ 60سال 3ماہ 22دن ،جمادی الاولیٰ8ہجری اگست 629ء
160۔سریہ ذات السلاسل زیرقیادت عمرو بن العاص قرشی رضی اللہ تعالیٰ عنہ 60سال 3ماہ22دن ،جمادی الآخر8ہجری ستمبر629ء
161۔سریہ سیف البحر زیرقیادت عبید اللہ بن الجرح رضی اللہ تعالیٰ عنہ 60سال 4ماہ،رجب8ہجری اکتوبر629ء
162۔سریہ محارب زیرقیادت ابو قتادہ انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ 60سال 5ماہ شعبان 8ہجری نومبر629ء
163۔سریہ ابو حد رد زیرقیادت حضرت ابو حد رد رضی اللہ تعالیٰ عنہ 60سال 6ماہ رمضان 8ہجری رمضان 8ہجری دسمبر629ء
164۔سریہ ابو قتادہ ربعی زیرقیادت حضرت ابو قتادہ ربعی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایضاً،ایضاً،ایضاً۔
فتح مکہ اور اس کے بعد :۔
165۔غزوہ فتح مکہ زیرقیادت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ۔60سال6ماہ چند دن رمضان 8ہجری دسمبر629ء/جنوری230ء
166۔سریہ خالد برائے انہدام عزیٰ زیرقیادت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ 60سال 6ماہ25دن 25رمضان78ھ16جنوری 230ء
167۔سریہ عمرو بن العاص برائےانہدام سواع زیرقیادت عمرو بن العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایضاً۔ ایضاً۔ ایضاً۔
168۔سری سعد اشعلی برائے انہدام منات زیرقیادت سعد بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایضاً۔ ایضاً۔ ایضاً۔
169۔سریہ خالد برائے بنو خزیمہ زیرقیادت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ 60سال6ماہ28دن ابتداء شوال 8ہجری 23جنوری630ء
170۔غزوہ حنین (ہوازن) زیرقیادت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم 60سال7ماہ شوال 8ہجری فروری 630ء
171۔سریہ ابو عامر اشعری زیرقیادت حضرت ابو عامر اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ 60سال7ماہ شوال 8ہجری فروری 630ء
172۔ہوازن کا قبول اسلام ، ایضاً۔ ایضاً۔ ایضاً۔
173۔غزوہ طائف زیرقیادت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم 60سال 7ماہ چند دن ایضاً۔ ایضاً۔
174۔محاصرہ طائف 20دن کے بعد جعرانہ میں آمد 60سال7ماہ 27دن5ذی قعدہ 8ہجری24فروری 630ء
175۔وفد طائف کی آمد اور مشروط قبول اسلام 60سال8ماہ 10دن 18ذی قعدہ8ہجری 9مارچ630ء
176۔وفد صداء کا قبول اسلام60سال 9ماہ ذوالحجہ8ہجری اپریل630ء
177۔زکوۃ کا انتظام عاملین کا تقرر 10ماہ محرم 9ہجری ،مئی 630ء
178۔سریہ عیینہ بن حصن زیر قیادت حضرت عیینہ بن حصن رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایضاً۔ ایضاً۔ ایضاً۔
179۔سریہ قطبہ بن عامر زیر قیادت حضرت قطبہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ 60سال 11ماہ 22دن صفر9ہجری جون630ء
180۔وفد عذر ہ کا قبول اسلام ایضاً۔ ایضاً۔ ایضاً۔
181۔وفدیلی کا قبول اسلام61سال تقریباً ربیع الاول 9ہجری جولائی630ء
182۔سریہ ضحاک بن سفیان زیر قیادت ضحاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن سفیان کلابی ایضاً۔ ایضاً۔
183۔سریہ علقمہ زیر قیادت حضرت علقمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن مجزرمدلجی ایضاً۔ ایضاً۔ ایضاً۔
184۔سریہ عبد اللہ بن خذافہ زیر قیادت عبد اللہ بن حذافہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ 61سال چند دن ایضاً۔ ایضاً۔
185۔سریہ بنو طے (طی) زیر قیادت حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ 61سال ایک ماہ ربیع الثانی 9ہجری اگست 630ء
186۔حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا قبول اسلام ایضاً۔ ایضاً۔ ایضاً۔
187۔حضرت ابراہیم بن محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش 61سال 2ماہ،جمادی الاولیٰ 9ہجری ستمبر630ء
188۔غزوہ تبوک زیر قیادت محمد صلی اللہ علیہ وسلم 61سال 4ماہ 22دن رجب 9ہجری اکتوبرنومبر630ء
189۔جزیہ وصول کرنے کا حکم ایضاً۔ ایضاً۔ ایضاً۔
190۔سریہ حضرت خالد بن الولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ برائے اکیدر ایضاً۔ ایضاً۔ ایضاً۔
191۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہلاک کرنے کی سازش ایضاً۔ ایضاً۔ ایضاً۔
192۔مسجد ضرار (جو بعد میں جلادی گئی) 61سال6ماہ شعبان آخریارمضان وائل9ھ دسمبر630ء
193۔تین صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین سے مقاطعہ(متخلفین کی معذرت )61سال 6ماہ چند دن رمضان 9ہجری جنوری630ء
194۔وفات حضرت ام کلثوم بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایضاً۔ ایضاً۔ ایضاً۔
195۔ملک حبش کے بادشاہ نجاشی کا غائبانہ جنازہ ایضاً۔ ایضاً۔ ایضاً۔
196۔حد زنا اور لعان کے احکامات ایضاً۔ ایضاً۔ ایضاً۔
197۔حمیر کے بادشاہوں سے خط و کتابت ۔۔۔
198۔وفد ثقیف ،وفد عامر بن صعصعہ ،بنو فزارہ وفد بن سعد ہذیم بن قضاعہ وفد عبدالقیس وفد بنو تجیب ،وفد بنو حنیفہ وفد فردہ بن سیک مرادی وفدہمدان ،وفد کندہ اور وفد عمرو بن معد یکرب نے اسلام قبول کیا۔61سال6/7ماہ کے مابین ،رمضان شوال 9ہجری جنوری 630
199۔فرضیت حج۔61سال 8ماہ 22دن ذی قعدہ 9ہجری فروری،مارچ630ء
200۔حج اکبر زیر قیادت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ 61سال9ماہ ذوالحجہ9ہجری اپریل 630ء
201۔حرمت سود ایضاً۔ ایضاً۔ ایضاً۔
202۔وفد بنی اسد ،قبیلہ عذرہ وفد مزینہ وفد بنو عبس ،وفد جرش اور وفد بنی طے کا قبول اسلام (ان تمام و فود نے اسی ماہ میں اسلام قبول کیا)
203۔وفد بنو سعد بن بکر عامل روم فردہ بن عمرو جذامی کا وفد اور قبیلہ ذی مرہ کا قبول اسلام ایضاً۔ ایضاً۔ ایضاً۔
204۔وفد بنی مشفق وفد بنو عامر اور وفد بنوازد نے اسلام قبول کیا۔ ایضاً۔ ایضاً۔ ایضاً۔
205۔وفد نصاریٰ نجر ان برائے مباہلہ62سال2ماہ ربیع الاول 10ہجری جون630ء
206۔ابراہم بن محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا انتقال62سال2ماہ ربیع الاول 10ہجری جون630ء
207۔سریہ خالد بن ولید بنو حارث کا قبول اسلام 62سال 3ماہ جمادی الاولیٰ 10ہجری جولائی631ء
208۔وفد خولان کی آمد اور قبول اسلام62سال5ماہ 22دن شعبان 10ہجری نومبر631ء
209۔وفد غسان کا قبول اسلام 61سال 6ماہ 22دن رمضان 10 ہجری نومبر،دسمبر631،
210۔سریہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بسوئے یمن ایضاً۔ ایضاً۔ دسمبر631ء
211۔وفد سلاماں کا قبول اسلام 62سال 7ماہ 23دن شوال 10ہجری جنوری632ء
212۔وفد محارب کا قبول اسلام 62سال 8ماہ 10دن سوموار29شوال 10ہجری27جنوری 632ء
213۔حجتہ الوداع مدینہ سے روانگی۔62سال 8ماہ 17دن25ذی قعدہ10ہجری22فروری632ء
214۔مکہ معظمہ میں داخلہ62سال 8ماہ 26دن 4ذوالحجہ 10ہجری،یکم مارچ 632ء
215۔میدان عرفات کو روانگی۔62سال 9 ماہ ایک دن جمعہ 0ذوالحجہ 10ھ6مارچ 632ء
216۔خطبہ حجتہ الوداع ایضاً۔ ایضاً۔ ایضاً۔
217۔منیٰ سے واپسی 62سال9ماہ5دن،13ذوالحجہ منگل10ہجری 10مارچ 632ء
218۔وفد نخع کی آمد (یہ آخری وفد ہے)62سال 10 ماہ7دن15محرم ہفتہ 11ہجری 11اپریل 632ء
219۔سریہ حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ 62سال 11ماہ 20دن27صفر اتوار 11ہجری 24مئی632ء
220۔مرض کا آغاز 62سال 11ماہ 21دن29صفرسوموار 11ہجری25مئی632ء
221۔رحلت سے پانچ دن پہلے۔63سال تقریباً8ربیع الاول بدھ 11ہجری 3جون 632ء
222۔رحلت سے ایک یا دودن پہلے63۔سال 3دن10/11ربیع الاول ہفتہ اتوار6/7جون 632ء
223۔حیات طیبہ کے آخری لمحات 63سال 4دن 12ربیع الاول سوموار 11ھ8جون 632ء
224۔تجہیز و تکفین درمیانی شب منگل بدھ 13/14ربیع الاول 11ہجری9/10جون 632ء
مراجع و مصادر (جن کتب سے استفادہ کیاگیا)
1۔قرآن مجید تنزیل من رب العالمین
2۔تفسیرابن کثیرازراس المفسرین علامہ ابن کثیر
3۔صحیح بخاری ازامام محمد بن اسمٰعیل البخاری
4۔صحیح مسلم از مام مسلم بن حجاج قشیری
5۔ابو اوداز امام سلیمان بن اشعث
6۔ترمذی از امام ابو عیسیٰ ترمذی
7۔مشکوۃ المصابیح ازولی الدین محمد عبد اللہ
8۔زادالمعاداز حافظ ابن قیم
9۔البدایہ والنھایہ از علامہ ابن کثیر
10۔تاریخ طبری ازابن جریر طبری
11۔رحمتہ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم از قاضی محمد سلیمان منصور پوری
12۔الرحیق المختوم از صفی الرحمٰن مبارکپوری
13۔حیات طیبہ ازراجہ محمد شریف
14۔اصحاب بدراز قاضی محمد سلیمان منصوری پوری
15۔سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم از سید سلیمان ندوی
16۔تاریخ اسلام ازاکبر خاں نجیب آبادی
17۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیاسی زندگی از ڈاکٹر حمید اللہ
18۔تاریخ ابن ہشام از عبد الملک بن ہشام
19۔روض الانف از ابو القاسم عبد الرحمٰن بن عبد اللہ سہیلی
20۔مختصر سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم از شیخ عبد اللہ بن محمد بن عبد الوہاب