فروری 1982ء

حمد باری تعالیٰ

ڈوبتے دل کا تموج میں سہارا تو ہے
مری سوچوں کے سمندر کا کنارا تو ہے
میں تو بیتاب ہوں گرداب میں قطرے کی طرح
راحتِ روح کی سمتوں کا اشارہ تو ہے
تیرے الطافِ مسلسل سے ہوں زندہ یا رب
میں ہوں بیمار مرے درد کا چارا تو ہے
کوئی بھی آنکھ نہیں جس نے کہ دیکھا ہو تجھے
پھر بھی حیرت ہے کہ ہر آنکھ کا تارا تو ہے
دیدہ و دل کا مکاں تیری ضیا سے روشن
حسنِ احساس ہے تو جان نظارا تو ہے
تو جو چاہے تو سرابوں سے بھی چشمے پھوٹیں
ظلمتِ یاس میں امید کا تارا تو ہے
کوئی زرد ہو یا راسخ بے مایہ ہو
سب پہ ہے تیرا کرم سب کا سہارا تو ہے