جشن میلاد النبیﷺکی شرعی حیثیت
ربیع الاوّل میں درپیش مسائل میں سے ایک اہم مسئلہ بارہ ربیع الاوّل کو میلاد النبیﷺ منانے کا ہے ۔ چنانچہ بہت سارے مسلمان نبی کریمﷺ کی ولادت با سعادت کے حوالے سے ہر سال ربیع الاول کی بارہ تاریخ کو 'عید میلاد النبیﷺ اورجشن مناتے ہیں ۔ عمارتوں پر چراغاں کیا جاتا اور جھنڈیاں لگائی جاتی ہیں ، نعت خوانی کےلئے محفلیں منعقد کی جاتیں اور بعض ملکوں میں سرکاری طور چھٹی بھی کی جاتی ہے ۔مسلمان ہونے کے ناطے ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ کیا قرآن وحدیث میں 'جشن میلاد' کا کوئی ثبوت ہے؟ کیا نبی کریمﷺ نے اپنا میلاد منایا یا مزید مطالعہ
دستورِ سعودی عرب کی اسلامی دفعات
بموجب فرمانِ شاہی ۱؍۹۰ مجریہ ۲۷؍شعبان ۱۴۱۲ھ بمطابق یکم مارچ ۱۹۹۲ء"المادة الأولی: المملکة العربیة السعودیة دولة عربیة إسلامیة، ذات سیادة تامة،دینھا الإسلام، ودستورھا کتاب اﷲ تعالیٰ وسنة رسولﷺ،ولغتھا ھي اللغة العربیة، وعاصمتھا مدینة الریاض"دفعہ 1: مملکت ِ سعودی عرب مکمل طور پر خود مختار عرب اسلامی ملک ہے، اس کا دین'اسلام' دستور 'کتاب اللہ اور سنت رسولﷺ'، زبان 'عربی' اور دارالحکومت'الریاض' ہے۔"المادة السادسة: یبایع المواطنون الملِک علی کتاب اﷲ تعالیٰ وسنة رسولهﷺ،وعلی السمع والطاعة في العُسر والیسر مزید مطالعہ
مسئلہ تراویح اور سعودی علماء
مکہ مکرمہ کی مسجد ِ حرام میں 20 تراویح کے بارے میں اکثر وبیشتر سوال کیا جاتا ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت آٹھ سے زیادہ تراویح نہیں ہیں ، تو پھر بیت اللہ میں اس پر عمل کیوں نہیں کیا جاتا۔ ایک طرف سعودی عرب کی تمام مساجد میں جواکثر وبیشتر حکومت کے ہی زیر نگرانی ہیں ، آٹھ تراویح پڑھی جاتی ہیں ، پھر بیت اللہ میں کیوں 20 تراویح پڑھائی جاتی ہیں ؟ تراویح کے بارے میں سعودی عرب کے جید علما کا موقف کیا ہے؟زیر نظر مضمون میں اسی مسئلہ کو زیر بحث بنایا گیا ہے۔ ح مصحیح بخاری میں مروی ہے کہ اب مزید مطالعہ
شریر جادوگروں کا قلع قمع کرنے والی تلوار
الصارم البتار في التصدي للسحرة الأشرار(ساتواں حصہ) بیوی سے قرب کی بندش کا جادو اس سے مراد یہ ہے کہ ایک تندرست مرد اپنی بیوی سے جماع نہ کرسکے اور اس کی کیفیت کچھ اس طرح سے ہوتی ہے کہ جن انسان کے دماغ میں اس جگہ پر مورچہ بندی کرلیتاہے جہاں سے اعضاءتناسل کو شہوانی ہدایات ملتی ہیں۔پھر جب انسان اپنی بیوی کے قریب ہوکر اس سے جماع کا ارادہ کرلیتا ہے تو جن اس دماغی مرکز کو بے عمل کردیتاہے جو اعضاء تناسل میں شہوانی جذبات بھڑکاتا ہے۔اس سے مرد کا آلہ تناسل سکڑ جاتا ہے۔اور وہ اپنی بیوی سے جماع کے قابل نہیں مزید مطالعہ
جادو گروں کا قلع قمع کؤنے والی تلوار
الصارم البتار في التصدي للسحرة الأشرار((( زیر نظر تحریر جادو کے بارے میں ایک اہم کتابچہ کااردو ترجمہ ہے۔جسے ایک تجربہ کار صاحب علم نے عربی میں تحریر کیاہے،اس کتاب میں قرآن وسنت سے واضح استدلال کے علاوہ جادو کے توڑ کے اسلامی طریقوں پر بھی کافی وشافی تفصیل موجود ہے۔جس بناء پر اس کو کافی پسند کیا گیاہے۔اور عربی میں اس کے دسیوں ایڈیشن چھپ چکے ہیں۔ ادارہ محدث کے دیرینہ رکن حافظ محمد اسحاق زاہد(کویت) نےاس کا سلیس ترجمہ کرکے واقعتاً اہم کمی پوری کی ہے کیونکہ ہمارے ہاں جادو کے بڑھتے ہوئے رجحان کے بالمق مزید مطالعہ
شیخ البانی ؒ کی وفات پر سعودی عرب کے علماء کے تاثرات
(1) شیخ صالح بن عبدالعزیز آلِ شیخ (وزیر اوقاف و مذہبی اُمور، سعودی عرب)’’اللہ کے فیصلے اور اس کی تقدیر پر ہم راضی ہیں اور ’’إنا للہ وإنا إلیه راجعون‘‘کہتے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ علامہ شیخ محمد ناصر الدین البانی کی وفات ایک المناک واقعہ ہے، کیونکہ وہ امت کے ان علماء و محدثین میں سے تھے کہ جن کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے اپنے دین کی حفاظت فرمائی اور سنت ِرسول ؐ کی نشرواشاعت کی‘‘(2) شیخ عبداللہ صالح العبید (سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی)’’شیخ محمد ناصر الدین البانی کی وفات امت ِمسلمہ کے لئ مزید مطالعہ
محدثِ زماں علامہ محمد ناصر الدین البانی کا سانحہ ٔ ارتحال
(کویت کی جماعت اہل حدیث کا اظہارِ افسوس) اس صدی کے سب سے بڑے محدث علامہ شیخ محمد ناصر الدین البانی ہفتہ ۲؍ اکتوبر ۱۹۹۹ء کو اُردن کے دارالحکومت عمان میں وفات پاگئے، إنا ﷲ وإنا إلیہ راجعون! جیسے ہی شیخ البانی کی وفات کی خبر پھیلی، پورے عالم اسلام پر رنج و اَلم کی لہر چھا گئی، ابھی سعودی عرب کے مفتی ٔ اعظم شیخ عبد العزیز بن باز ؒ کی وفات کا صدمہ نہیںبھولا تھاکہ امت ِمسلمہ کو ایک اور گہرا صدمہ برداشت کرنا پڑا۔ شیخ البانی دنیا بھر کے علمی حلقوں میں معروف تھے، اور آپ کو اہل علم میں خاص امتیازی مقام حا مزید مطالعہ
مسلمانوں کے لئے دورِ حاضر کے چند اہم مسائل
(سعودی عرب کے نائب مفتی اعظم کے جوابات) مجلہ "الفرقان" جو جمعیت احیاء التراث الاسلامی، کویت سے ہر ماہ شائع ہوتا ہے، نے گذشتہ دنون سعودی عرب کے معروف عالم دین شیخ محمد صالح العثیمین حفظہ اللہ سے ایک خصوصی انٹرویو کیا اور ان سے چند اہم نوعیت کے سوالات کئے جنہیں ہم افادہ عام کے لئے اُردو میں پیش کر رہے ہیں۔ (1)الفرقان: کیا جہاد افضل ہے طلبِ علم؟ العثیمین: اس کا جواب مختلف لوگوں کے اعتبار سے مختلف ہے۔ سب سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ جہاد شرعی کا اصل مقصد اعلاء کلمۃ اللہ ہے۔ جب یہ حقیقت طے ہو چکی تو مزید مطالعہ
بیجنگ کانفرنس اور مسلم خواتین
ابھی حال ہی میں چین کے دارالحکومت بیجنگ میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام خواتین کی عالمی کانفرنس ہوئی تاکہ عورتوں کے حقوق سے متعلق ایک ایسا معاہدہ طے پایا جائے جو بعد میں دنیا بھر کے ملکوں کے لئے بین الاقوامی قانون کی شکل اختیار کر لے، بیجنگ کانفرنس اقوامِ متحدہ کے تحت ہونے والی اس طرح کی چوتھی کانفرنس ہے، اس سے پہلے تین کانفرنسیں اِسی موضوع پر ہو چکی ہیں۔ پہلی کانفرنس (75ء) میکسیکو سٹی میں ہوئی جس میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جس میں 133 ممالک شامل تھے" عورت کے خلاف تمام امتیازی شکلوں کے خاتمے مزید مطالعہ
"مکروہ اوقات میں تحیۃ المسجد کا حکم"
ہفت روزہ "الاعتصام"لاہور مجریہ یکم جنوری 1993ء میں شیخ الحدیث حافظ ثناءاللہ مدنی کافتویٰ بعنوان"مکروہ اوقات میں تحیۃ المسجد پڑھنے کاجواز" شائع ہواتھا۔جس پر جامعہ عربیہ(حنفیہ) گوجرانوالہ کے ایک فاضل مدرس مولانا محمد امیر نواز نے تعاقب فرمایا ہے جس میں انہوں نے احناف کے اس موقف کو ترجیح دینے کی بھر پور کوشش کی ہے کہ مکروہ اوقات میں تحیۃ المسجد پڑھنا درست نہیں ہے۔جبکہ احناف کےمسائل کی تحقیق میں اس رویے کے برعکس ہم مسائل کو اس نظر سے نہیں دیکھتے کہ کس امام کی رائے کو فوقیت مل رہی ہے۔بلکہ ہم تمام اکا مزید مطالعہ
تبلیغی جماعت کے ساتھ نماز کا ثواب
1۔تبلیغی جماعت کے ساتھ ایک نماز کا ثواب انچاس کروڑ گنا2۔فضائل اعمال میں ضعیف روایت پر عمل3۔تشہد میں محل رفع سبابہتبلیغی حضرات اپنی پوری صلاحیتیں اور اپنی پوری توانائیاں صرف اور صرف فضائل اعمال کی تبلیغ میں خرچ کردیتے ہیں۔اسی پر بس نہیں بلکہ آیات واحادیث وعید سنانا ان کے ہاں ایک بڑا جرم ہے۔فضائل اعمال میں ضعیف ،منکر اور موضوع احادیث ذکر کرنے سے یہ لوگ ذرہ بھر بھی نہیں ہچکچاتے،ان کی کتاب تبلیغی نصاب(جس کانام اب فضائل اعمال رکھ دیا گیا ہے) کا تقریبا ً نصف حصہ اسی قسم کی احادیث اور خرافات وبدعات سے مزید مطالعہ