اسلام آباد میں گرین بیلٹ پر واقع

مساجد کی شرعی حیثیت اور چند غور طلب پہلو

نو اور دس اگست 2025 کی درمیانی شب اسلام آباد میں واقع مدنی مسجد کو راتوں رات جدید مشینوں سے مسمار کر دیا گیا اور اس قدر پھرتی دکھائی گئی کہ  ملبہ غائب کرکے اس کی جگہ نئے پودے  بھی لگا دئیے گئے ۔یہ سب کچھ سی ڈے اے اور حکومت کے ان کارندوں نے کیا جو کئی عشروں سے نہ اسلام آباد کے پانی کا مسئلہ حل کر سکے ،نہ بڑھتی ہوئی غیر قانونی سوسائٹیوں کو روک سکے ،نہ صفائی کا قابل ذکر انتظام کر سکے اور  نہ ہی اپنے ذمے عائد دیگر فرائض کو خوش اسلوبی سے سر انجام دے سکے  لیکن مسجد کو منہدم کرنے کی کارروائی میں  میں ا مزید مطالعہ

اسلامیات کے نصاب میں  شیعہ عقائد کی ترویج اور فرقہ واریت کا بیج

بچوں کی ذہن سازی میں نصاب کی اہمیت کسی صاحب شعور سے مخفی نہیں۔ نصاب صرف کتابوں اور مضامین کا مجموعہ نہیں ہوتا، بلکہ یہ ایک ایسا نقش ہوتا ہے جو بچوں کے ذہن و قلب پر تاحیات مرتسم ہو جاتا ہے۔   نصاب نسلوں کی فکری، سماجی، جذباتی اور اخلاقی نشوونما کی بنیاد رکھتا ہے، قوموں کی ترقی ان کے نصاب کی رہین منت ہوتی ہے،زندہ قومیں  اپنے بچوں کے لیے  نصاب بڑی مہارت اور توازن سے تشکیل دیتی ہیں۔ نصاب کو بچے حرف آخر سمجھ کر پڑھتے ہیں ۔عرصے بعد ہمارے ہاں  فرسٹ ائیر کی اسلامیات لازمی کے نصاب میں کچھ تبدیلیاں کی گئی مزید مطالعہ

قرآن وسنت کی تشریح میں فہم سلف کی اہمیت

قرآن وسنت کی تشریح میں فہم سلف کی اہمیتمصدر تشریع صرف قرآن و سنت ہے اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ اصل مصدر تشریع صرف قرآن وسنت ہی ہے۔ یہی وحی جلی اور خفی ہے ، یہی مُنَزِّلْ مِنَ الله پیغام ہے، انہی کی نصوص و عبارات پر دین کی اساس قائم ہے اور یہی شریعت کی بنیاد ہیں۔ کسی آیت یا صحیح حدیث کے خلاف کسی صحابی یا تابعی کی رائے کوئی حیثیت نہیں رکھتی ۔قرآن مجید میں صرف اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی اطاعت پر نہ صرف زور دیا گیاہے ، بلکہ براہ راست صحابہ کرام ﷡ اور بالواسطہ تمام امت کو رسول اللہﷺ سے پیش ق مزید مطالعہ

عید میلادالنبی ﷺ .... محل نزاع کیا ہے ؟

نبی مکرم ،رسول معظم ﷺسے محبت وعقیدت ، صرف جزو ایمان ہی نہیں ،کفر وایمان میں حد فاصل اور دجہ امتیاز ہے۔یہ تو سوچا بھی نہیں جا سکتا کہ کوئی صاحب ایمان اس ذات با برکات فداہ ابی وأمی سے محبت نہ رکھتا ہو !!محبت وعقیدت کے نام پر عید میلاد کے موقع پر جو جاہلانہ رسوم ورواج اور غیر شرعی افعال وحرکات گلی گلی نظر آرہے ہیں کوئی بھی صاحب علم ان کو سند جواز نہیں دے سکتا ۔اس لیے اصل وجہ نزاع یہ نہیں ہے ۔نبی رحمت ﷺکے محض اسم گرامی کے تذکرے  اور آپ پر درود شریف سے رب کریم کیا کیا انوار وبرکات سے نوازتا ہے ، کیا مزید مطالعہ