سنت و حدیث کی بدولت قرآ ن کریم کی نبوی صلی اللہ علیہ وسلم تفسیر و تعبیر کا کامل نمونہ ہر دور میں موجود رہا ہے۔ عہد ِنبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے اثر سے عہد ِصحابہؓ کا 'مزاج و مذاق' ایک نسل سے دوسری نسل اورایک طبقہ سے دوسرے طبقہ میں منتقل ہوتا رہا اورہر دور میں ایسے افراد موجود رہے جو 'سلف ' کے مزاج اور ذوق کے حامل کہے جا سکتے ہیں۔قرآنِ حکیم میں تقریباً چالیس مقامات پر 'اتباع رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم ' کا حکم مختلف انداز میں وارد ہوا ہے۔کتاب اللہ میں 'سیرتِ طیبہ' بڑے حکیمانہ انداز میں بیان ہوئی مزید مطالعہ
صفات منافقین :﴿وَمِنَ النّاسِ مَن يَقولُ ءامَنّا بِاللَّهِ وَبِاليَومِ الءاخِرِ‌ وَما هُم بِمُؤمِنينَ﴿٨﴾... سورةالبقرةترجمہ:اور بعض لوگ ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہیں ۔ ۔حالانکہ وہ ایمان نہیں رکھتے ۔ یہ آیت عبد اللہ بن ابی و معقب بن قشیروجدبن قیس اور ان کے دوستوں کے حق میں اتری ۔یوم آخرت سے مراد وہ وقت ہے جو کبھی ختم نہ ہو بلکہ ہمیشہ رہے سوایسا وقت قیامت کا دن ہے اللہ نے منافقین کے ایمان کی قطعی نفی کردی یہ کسی زمانے میں بھی ایمان نہ لائیں گے۔﴿ يُخـٰدِعون مزید مطالعہ