حصولِ علم اور فضائل اُمتِ محمدیہﷺ
جامعہ لاہور اسلامیہ کی جوہر ٹاؤن، لاہور میں واقع برانچ البیت العتیق میں مؤرخہ 2؍جون 2012ء کو مشکوٰۃ المصابیح کے اختتام کے مبارک موقع پرمشکوٰۃ کی آخری حدیث پر درس کے لئے پشاور کے نامور عالم اور مفتی مولانا امین اللہ ﷾ کودعوت دی گئی۔مولانا موصوف نے اپنے درسِ حدیث میں اس فرمان نبویؐ کے حوالے سے وقیع اور اہم نکات بیان فرمائے۔ اس موقع پر مدیرالجامعہ مولانا حافظ عبد الرحمٰن مدنی کے علاوہ ، مولانا حافظ عبد السلام بھٹوی حفظہما اللہ کے بھی خطابات ہوئے جنہیں حاضرین کی کثیر تعداد نے بڑی توجہ سے سنا اور اپن مزید مطالعہ
حقوق النبی اور شاتم رسول کی توبہ کا حکم
اللہ تبارک وتعالیٰ نے نبی اکرم ﷺ کو دنیا وآخرت کی تمام خیرات وبرکات، بھلائیوں اور خوشیوں کے حصول کا سبب بنایا ہے۔ اور یہ بھلائی اور خوشنودی انسان کو نبی ﷺ کے توسط کے بغیر حاصل نہیں ہوسکتی ۔ ان بھلائیوں وبرکات میں سرفہرست یہ کہ1.آپ ہدایت یافتہ رحمت ہیں ۔ جیسا کہ فرمان باری تعالیٰ ہے:﴿وَما أَرسَلنـٰكَ إِلّا رَحمَةً لِلعـٰلَمينَ ١٠٧ ﴾.... سورة الانبياء''آپ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیا۔''اور آپ ﷺ نے فرمایا :« إنما أنا رحمة مهداة»1'' بیشک میں ہدایت یافتہ رحمت ہوں ۔ ''2.آپ ﷺباعثِ ہدایت ہ مزید مطالعہ