جامعہ لاہور اسلامیہ کی جوہر ٹاؤن، لاہور میں واقع برانچ البیت العتیق میں مؤرخہ 2؍جون 2012ء کو مشکوٰۃ المصابیح کے اختتام کے مبارک موقع پرمشکوٰۃ کی آخری حدیث پر درس کے لئے پشاور کے نامور عالم اور مفتی مولانا امین اللہ ﷾ کودعوت دی گئی۔مولانا موصوف نے اپنے درسِ حدیث میں اس فرمان نبویؐ کے حوالے سے وقیع اور اہم نکات بیان فرمائے۔ اس موقع پر مدیرالجامعہ مولانا حافظ عبد الرحمٰن مدنی کے علاوہ ، مولانا حافظ عبد السلام بھٹوی حفظہما اللہ کے بھی خطابات ہوئے جنہیں حاضرین کی کثیر تعداد نے بڑی توجہ سے سنا اور اپن مزید مطالعہ