<p>عربی زبان کی تعلیم کیلئے ایک تدریسی خاکہ</p>

مشہور انگریز دانشور اور مترجم قرآن مارما ڈیوک پِکھتال جنہوں نے سالہا سال عرب ممالک کی سیاحت کرکے اسلام اور مسلمانوں کو سمجھا اور پھر اسلام قبول کرکے اس کی قابل قدر خدمت کی، اپنے مقالات میں لکھتے ہیں کہ انگریزی زبان کے قواعد کی مثال عربی زبان کی وسعت کے مقابلے میں ایسی ہے گویا انگریزی کے قواعد کا وجود ہی نہ ہو۔عربی جیسی اعلیٰ زبان جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے کلام، اپنے نبی آخرالزماں اور ان کے صحابہ کرام کے لئے پسند فرمایا، اس کی وسعت اورگہرائی کی بے شمار مثالیں اپنی جگہ لیکن اس کے ساتھ دین اسلام کی مزید مطالعہ