<p>اہلحدیث کا امتیاز صحیح تعبیر دین ہے، فرقہ بندی نہیں!</p>

حضرت آدمؑ سے لے کر حضرت محمد رسول اللہ ﷺتک اللہ کا دین ''اسلام'' ہی رہا ہے او راللہ تعالیٰ ہی نے اس کے ماننے والوں کانام مسلمان رکھا ہے۔ (إِنَّ الدّينَ عِندَ اللَّـهِ الإِسلـٰمُ هُوَ سَمّىٰكُمُ المُسلِمينَ)لیکن اس ارشاد کا یہ مطلب قطعاً نہیں کہ اس دین کے نام لیواؤں کو کسی اور وصفی نام سے پکارنا منع ہے۔ کیونکہ قرآن و حدیث میں مختلف مناسبتوں سے انبیاؑء او ران کی امتوں کو دوسرے ناموں سے بھی پکارا گیا ہے۔ جیساکہ زیر نظر مضمون سے واضح ہوگا۔ ان شاء اللہ! اگرچہ یہ بھی درست ہے کہ اسلام میں علاقائی ، نسل مزید مطالعہ