<p>مسئلہ اہل البیت</p>

ابھی حال ہی میں قرآن وسنت کے دو علمبردار اہل سنت حضرات(جناب رضوان علی ندوی اور جناب شاہ بلیغ الدین) نے قرآن مجید کی نہایت واضح اصطلاح"اہل البیت" کو اپنے مختلف اختلافات کا نشانہ بنایا۔جو نہایت تکلیف دہ اور افسوس ناک ہے۔ان دونوں حضرات نے ان اختلافات پر ہفت روزہ"تکبیر" میں درجنوں صفحات پر خامہ فرسائی فرمائی، یہاں تک کہ "اہل بیت" کے علاوہ دیگر مسائل اور معاملات پر بھی تنازعات کھڑے کردیئے ان کے بارے میں ظن غالب تو خیر ہی کا ہے۔ اور یہ کہ انھوں نے یہ بحث نیک نیتی کے جذبے سے ہی کی۔لیکن غالباً انھوں نے مزید مطالعہ