بنو ہاشم پر ناجائز دباؤ اور نبی پاک ﷺ کے صحابہ کرام کی تعذیب کے علاوہ مخالفین اسلام حضور ﷺ کے اس دعوے پر بھی شدید تنقید کرتے تھے کہ آپ ﷺ پر خدا کی طرف سے وحی نازل ہوتی ہے۔ حقیقت میں وہ تنزیل کے تصور ہی کے خلاف تھے۔ اس سلسلے میں وہ چار پہلوؤں پر تنقید کرتے تھے۔اوّل یہ کہ وہ حضور ﷺ کے مذہبی تجربہ کو خدا تعالیٰ کی طرف سے وحی پر مبنی نہ سمجھتے تھے اور اس طرح آپ ﷺ کو ذہنی طور پر پریشان کرنے پر کمربستہ تھے۔دوم یہ کہ آپ ﷺ کے مخالفین کسی صورت میں بھی یہ ماننے پر آمادہ نہ تھے کہ انسان جسے مافوقیت ک مزید مطالعہ