دینی مدارس کی لازمی رجسٹریشن، ان کی غیر ملکی گرانٹ پر پابندی اور ان پر بعض مضامین ہر صورت شامل نصاب کرنے کی لازمی شرط کے نادر شاہی اَحکامات کے اعلان کی واحد و جہ وفاقی وزیراطلاعات نے یہ بیان کی ہے کہ بعض مدارس میں دہشت گردی کی تعلیم دی جارہی تھی۔یہ الزام ماضی میں مغربی ذرائع ابلاغ کی طرف سے بھی لگائے گئے تھے اور اس کی تردید وفاقی وزارتِ داخلہ اور وفاقی وزارتِ مذہبی اُمور خود کرتی رہی ہے اور دونوں وزارتوں کے پے در پے یہ بیانات ریکارڈ پر ہیں کہ پاکستان میں کسی بھی مدرسے میں دہشت گردی کی تعلیم نہیں مزید مطالعہ