فکر و نظر
غیر اسلامی تعلیم و تربیت اور اس کے نتائج
نام نہاد ترقی یافتہ اقوام کی تقلید میں ہمارے ہاں جس تعلیم و تہذیب کا دور دورہ ہے اور نوجوان نسل جس طرح اس کا شکار ہو رہی ہے۔ ۔ اس نے اسلامی تہذیب و تمدن اور مشرقی روایات کو ایسی بری طرح سے ڈائنا سیٹ کیا ہے کہ تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی، چند سالوں میں دیکھتے ہی دیکھتے ہماری سوسائٹی یورپ کی ذہنی غلام ہو گئی ہے۔ ہمارے ادارے، ہمارے مراکز، ہمارے دار العلوم اور تربیتی سنٹر سب یورپ زدگی کے مریض ہو گئے ہیں۔ ہمارا اندازِ فکر، ہماری معاشرت، ہمارا طرزِ زندگی اسلامی سادگی کو ترک کر کے عیسائیت کا نقال یا مزید مطالعہ
مملکتِ خداداد پاکستان میں اسلامی نظامِ تعلیم کے لئے ایک پکار اور دعوتِ فکر و عمل
ملتِ اسلامیہ کے عظیم فرزندو!کاش کوئی ایسا آفاقی آلہ نشر الصوت ہوتا جس کے ذریعے وطنِ عزیز کی ہر بلندی و پستی، ہر کوہ و دامن اور ہر بستی و قریہ تک یہ آواز پہنچائی جا سکتی کہ اے ہوشمندو! خدا کے لئے سنبھلو! وہ دیکھو! صورِ اسرافیل پھونکا ہی جانے والا ہے اور قیامت سے پہلے قیامت آیا ہی چاہتی ہے، ہلاکت و بربادی اور حرمان نصیبی کا ایک طوفانِ عظیم ہے۔ جو ہمارے گھروں کو دستک دینے کے لئے تیزی سے بڑھتا چلا آرہا ہے۔ اپنے بچاؤ کا کچھ سامان کر سکتے ہو تو کر لو۔ ورنہ اِس سیلاب کی ہلاکت آفرینیوں کے بعد تار مزید مطالعہ
جہادِ اسلامی میں قلت و کثرت کا فلسفہ
دسمبر ۷۱ء میں سقوطِ ڈھاکہ کا المیہ وقوع پذیر ہوا۔ اس میں شک نہیں کہ مسلمان جیسی عظیم، فاتح شرق و غرب اور توحید پرست قوم کے لئے یہ واقعہ ہائلہ، حادثہ جانکاہ ہے۔ لیکن جب کوئی اس کے حقیقی اسباب و علل پر غور کریگا تو اسے ماننا پڑے گا کہ یہ در حقیقت کسی مسلمان کی شکست نہیں بلکہ یہ اسلام دشمن اور کفر پرست طاقتوں کی نئی اور پرانی چالوں پھر دین فروشوں، ملت کے غداروں اور طاغوتی ایجنٹوں کی سازشوں کا نتیجہ ہے جن کی ملی بھگت سے آج مسلمان جہاں دنیاوی جاہ و جلال اور مادی طاقت سے محروم ہو چکا ہے۔ وہاں روز برو مزید مطالعہ
فحاشی و عریانی کے خلاف جہاد
ہر فرد ملت کے نام جسے اسلام کا دعویٰ اور آخرت پر یقین ہے۔ہم ملت کے ہر درد، بہی خواہ مسلمان اور دین پسند جماعتوں کی توجہ اس امر کی طرف منعطف کرانا اپنا فرض سمجھتے ہیں کہ وہ جہاں سوشلزم، ظالمانہ سرمایہ داری، غیر اسلامی نظریات اور دیگر قباحتوں کے خلاف اپنی سرگرمیاں مرکوز کر رہے ہیں وہاں ملک میں بڑھتی ہوئی عریانی، فحاشی، بے راہ روی، ننگے مناظر کی اعلانیہ نمائش اور شرمناک تشہیر و اشاعت کے خلاف بھی ایک متحدہ محاذ بنا کر اس کے قرار واقعی انسداد اور قلع قمع کے لئے میدان عمل میں نکل آئیں۔ موجودہ حیا سو مزید مطالعہ
پاکستان کا موجودہ فرسودہ نظامِ تعلیم
قوموں کے عروج و زوال کے سلسلہ میں اس امر سے زیادہ واضح تر کوئی حقیقتِ کبریٰ نہیں کہ علم و دانش اور ادب و حکمت کے بغیر انسایت عظمےٰ، کبھی سربلند اور سرفراز نہیں ہو سکتی اور پھر مسلمان قوم جس کا مزاج اور جس کا اوڑھنا بچھونا، چلنا پھرنا، اٹھنا بیٹھنا، بڑھنا پھولنا حتیٰ کہ جینے اور مرنے کا مرکز و محور علم ہی ہے۔حضور سرورِ کائنات ﷺ پر پہلی وحی اقرأ یعنی پڑھائی کے امر الٰہی سے شروع ہوئی اور آخری وحی دین کی تکمیل کی خوشخبری پر منتج ہوئی اور یہ دن کیا ہے؟ مذہبیت خدا شناسی، اور انسانی زندگی کے گزارنے ک مزید مطالعہ