نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت ،بعثت عامہ ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم كَافَّةً لِلنَّاسِ بَشِيرًا وَنَذِيرًا بنا کر بھیجے گئے۔آپ کا الٰہ رب العالمین،کتاب ذکرللعالمین اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود رحمۃ اللعالمین ہیں۔لاکھ ستارے ہر طرف،ظلمت شب جہاں جہاںاک طلوع آفتاب صلی اللہ علیہ وسلم دشت وچمن سحر سحرآپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ حسنہ کہ اس میں تار یخیت بھی ہے۔کاملیت وجامعیت اور عملیت بھی!(خطبات مدراس) اور یہ کل انسانیت کو محیط ہے۔اس عالم انسانیت میں سب سے اہم نوجوان ہیں کیونکہ بچے احکام شریعت کے مزید مطالعہ