اغیار نے ہم مسلمانوں پر جو ان گنت ''احسانات'' کیے ہیں۔ ان میں سے ایک ''احسانِ عظیم'' دین اسلام کے بارے میں لوگوں کو شکوک و شبہات کے گرداب میں پھنسانا ہے۔ انہوں نے اسلام دشمنی کی زہریلی گولیوں کو شکر کی تہ چڑھا کر بڑے خوب صورت رنگوں میں یوں پیش کیا کہ نہ صرف غیر مسلم بلکہ مسلمان بھی انہیں خوشی خوشی نگل کر لڑ کھڑا گئے ہیں۔ مستشرقین، معترضین کے بوئے ہوئے بیج ان کی ہمہ وقت آبیاری کی بدولت یوں پروان چڑھے کہ مسلمانوں کے ذہنوں میں بھی یہ خیال سر سراتا ہے کہ ''اسلام کی سرعتِ اشاعت کا راز مسلمانوں کی قو مزید مطالعہ
ملک کے ایک نئے روزنامے ''انصاف'' نے مدیر اعلیٰ ماہنامہ 'محدث' سے انٹرویو اپنے اتوار ایڈیشن ۲۷؍فروری ۲۰۰۰ء میں شائع کیا ہے ۔بعض ضروری تصحیحات کے ساتھ اسے ''محدث'' کے صفحات میں جگہ دی جارہی ہے ۔ (ادارہ)مولانا حافظ عبدالرحمن مدنی کا شمار ملک کے معروف علماء ،دینی سکالرز اور قانون و شریعت کے ماہرین میں ہوتا ہے۔ مذہب اور دین کے حوالے سے انہوں نے غیر معمولی تحقیقی کام کیا ہے۔آپ انسٹیٹیوٹ آف ہائر سٹڈیز (شریعت و قضائ) کے ڈائریکٹر ،اسلامک ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل اور اسلامک ہیومن رائٹس فورم کے ڈائریکٹ مزید مطالعہ