پرویز جب مشرف بہ حکم رانی ہوا کہ فضا سے زندہ اترا تھا تو بالکل حق کے اُس ضیاء کے برعکس جو فضا میں راہیٔ ملک بقا ہوا تھا، پاکستان کو روشن خیال بنانے کے لیے ہم پیالہ و نوالہ و خیالوں کواکٹھا کیا تو انہوں نے بے حیاؤں کی دوڑیں لگوا دیں یہ کہہ کر حیا والے آنکھیں اور گھروں کے در بند کرلیں یا بے حیاؤں کے ساتھ مل کر حکم رانوں کو راضی کرلیں ۔ چاہے عرش عظیم کا رب مالک الملک ناراض ہوجائے۔ ؎ بے حیا باش ہرچہ خواہی کن بسنت منا کر پالا اُڑنت ہوا یا نہ، حیا اُڑنت ہوگئی۔ گڈے اور گڈیاں اڑانے کے ساتھ ساتھ بھن مزید مطالعہ
حج اسلام کا ایک اہم فریضہ اور ایسی عبادت ہے جس میں بے شمار حکمتوں اور فوائد کے خزانے بھرے پڑے ہیں جن کو سمیٹ کر انسان دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوسکتا ہے۔ اللہ عزوجل اس حقیقت کا اظہار یوں فرماتے ہیں: ﴿لِيَشهَدوا مَنـٰفِعَ لَهُم...٢٨ ﴾... سورة الحج"لوگوں کو چاہئے کہ یہاں آکر دیکھیں کہ حج میں ان کیلئے کیسے کیسے دینی اور دنیاوی فوائد ہیں"حج بلا شبہ ایک بابرکت اور باعث ِاجر و ثواب سنت ؟؟ہے۔ لیکن اس صورت میں جب ان تعلیمات کو پیش نگاہ رکھا جائے جو رسول اللہﷺ نے اُمت کے لئے بیان فرمائی ہیں۔ بعض اوقات ؟؟ی مزید مطالعہ
خیبر شکن مناظر ’’وہ آیا، اس نے دیکھا اور فتح کر لیا‘‘ کا مصداق…اللہ کی قدرت کاشاہکار…یہ تھا مردِ میدان حافظ عبد القادرروپڑی ؒ… چہرہ ہر وقت متبسم …ہر ملاقاتی کا خندہ پیشانی سے استقبال … مہمان نوازی کا نبوی سلیقہ ، بچوں کا بھی احترام، نہ کسی کو گالی نہ دُشنام طرازی ، دلیل کی زبان سے مخالف زیر ، اختلافِ رائے کا پورا حق دیتے اور رکھتے ۔اپنے رب کے راستے کی طرف سے بلاتے حکمت ، موعظہ ٔحسنہ بلکہ جدالِ احسن کے ساتھ ؎جس سے جگر لالہ میں ہو ٹھنڈک وہ شبنمدریاؤں کے دل جس س مزید مطالعہ
حافظ نذراحمد اگست1919ءمیں جب پہلی جنگ عظیم کےشعلےبجھ چکےتھےالحاج ضمیراحمد کےہاں ' نگینہ ضلع بجنور' یو پی بھارت میں پیداہوئے۔علاقہ کےمعروف اورجید حافظ اوراپنےحقیقی ماموں نیازاحمد سےحفظِ قرآن اوربرصغیر کےچوٹی کےپانچ قراءمیں سےقاری محمد سلیمان سےتجوید پڑھنےکی سعادت حاصل کی۔1935ءمیں لاہور میں نقل مکانی ہوئی اوراس طرح یہ نگینہ لاہور میں فٹ ہوگیا۔پنجاب یونیورسٹی سےفاضل اردو اور فاضل فارسی کےعلاوہ انگریزی میں گریجویشن کیا۔آقابیدار بخت اورجناب شادان بلگرامی اس دورکےاساتذہ ہیں۔ترجمہ وتفسیرقرآن مجیدکےسلسل مزید مطالعہ